• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں روایت کی تحقیق

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
یعنی جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ انبیا، بعد از وفات زندہ ہیں اور اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں ۔
کون سی زندگی زندہ ہیں​
دنیا کی​
یا​
برزخ کی​
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
فضول الزامات کے ساتھ آپ اپنے دعوے کی کوئی دلیل بھی دے دیتے؟ جب ایک حدیث ایک محدث کی تحقیق کے مطابق سند کے لحاظ سے صحیح ہے اور دوسرے محدث کی تحقیق کے مطابق سند کے لحاظ سے کمزور یا ضعیف ہے تو ہمیں جس محدث کی تحقیق پر اعتماد ہو گا یا جس کی تحقیق پر دل مطمئن ہو گا ہم تو اس کی بات مانیں گے، کیونکہ یہ اجتہادی معاملہ ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ بھی ایک محدث تھے ان سے خطا ممکن ہے، لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اب حدیث کے معاملے میں کسی اور کی تحقیق کی طرف دیکھنے کی اجازت نہیں؟
براہِ کرم جن محدثین کی تحقیق پر آپ کو اعتماد ہے یا جن کی تحقیق پر آپ کا دل مطمئن ہے اُن کے نام ذکر کر دیں تاکہ اس عاجز کو بھی معلوم ہو سکے کہ واقعتاََ آپ لوگ سلف محدثین پر اعتماد کرتے ہیں اور سلفی کہلانے کے لائق ہیں۔۔۔۔

quote="محمد ارسلان, post: 177928, member: 31"]دوسری بات کہ ہم شیخ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق کو مانتے ہوئے اس حدیث کو صحیح قرار دے کر گفتگو کر لیتے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ یہ حیات دنیاوی ہے یا برزخی اس طرف آنے کی ضرورت نہیں؟ حضرت میں کہتا ہوں کہ انبیاء بشر ہی ہوتے ہیں ہاں انبیاء علیھم السلام کا معاملہ عام انسانوں سے مختلف ہوتا ہے، انبیاء علیھم السلام اللہ کے منتخب کردہ لوگ ہوتے ہیں جو وحی دے کر بھیجے جاتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو انسانی طبیعت سے ماوراء سمجھا جائے، انبیاء اپنی زندگی میں کھاتے پیتے بھی تھے، کاروبار بھی کرتے، شادی بیاہ بھی کی، ان کے بچے بھی پیدا ہوئے، اور عام انسانوں کی طرح فوت بھی ہوئے، فرق یہ ہے کہ انبیاء پر موت حاضر ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں رہنے کو ترجیح دیں یا دنیا سے جانے کو جیسے حضرت موسی علیہ السلام کا واقعہ ہے، لیکن فوت بہرحال ہوتے ہی ہیں،۔۔۔۔۔[/quote]
انبیا علیھم السلام پر موت کا آنا حق ہے اور موت کے بعد زندگی کا ملنا بھی برحق ہے۔۔۔۔اختلاف اس میں ہے کہ وہ زندگی کیسی ہے تو میرے مسلمان بھائیو کیا ایک عامی مسلمان سے یہ سوال ہوگا کہ موت کے بعد انبیا کو ملنے والی زندگی کیسی تھی ؟ اگر تو ہوگا پھر تو واقعتاََ اس مسئلے میں وقت کھپانا چاہیے ۔۔۔
جب کہ ایک سوال جو اللہ کا قرآن ہر مسلمان سے کر رہا ہے وہ یہ ہے
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا - النساء(75)
ترجمہ:اور تم کو کیا ہوا ہے کہ اللہ کی راہ میں اور اْن بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما۔(سورۃ نسا آیت 75
quote="محمد ارسلان, post: 177928, member: 31"]اور تیسری سب سے اہم بات کہ جس طرح انبیاء کے دنیا میں زندہ ہونے کی صورت میں بھی عقیدہ توحید نجات تھا، اسی طرح ان کی وفات کے بعد بھی عقیدہ توحید ہی نجات ہے، کیونکہ انسانوں اور جنوں کو پیدا کرنے کا مقصد اللہ کی عبادت ہے، اصل ہمارا اعتراض آپ لوگوں پر جس چیز کا ہے وہ یہ ہے کہ آپ لوگوں نے انبیاء اور اولیاء اللہ کی وفات کے بعد ان لوگوں کی عبادت شروع کر دی ہے، انبیاء اور اولیاء اللہ کو مشکلات میں پکارنا، حاجت کے وقت پکارنا، انبیاء اور اولیاءاللہ کے واسطے، وسیلے دینا، انبیاء اور اولیاءاللہ کے لئے استمداد، استعانت، استغاثہ وغیرہ کرنا، یہ تمام باتیں شرک اکبر ہیں، نہ تو انبیاء نے کبھی ان چیزوں کے کرنے کا حکم دیا ہے (مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُؤْتِيَهُ اللَّـهُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا عِبَادًا لِّي مِن دُونِ اللَّـهِ وَلَـٰكِن كُونُوا رَبَّانِيِّينَ) نا اولیاء اللہ نے کبھی ان باتوں کا حکم دیا ہے، قرآن و حدیث پر اپنا من چاہا مفہوم لے کر ان عقائد کو آپ لوگوں نے گھڑا ہے، ورنہ یہ عقائد نہ تو پہلے تھے اور نہ ہی ان کی ذرہ بھر بھی کوئی گنجائش دین اسلام میں ہے، یہ سراسر باطل اور شرکیہ عقائد ہیں، ان سے بچیں۔ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین[/quote]
الحمد للہ میں ان تمام الزامات سے بری ہوں اور جو بہتان آپ نے باندھا ہے اس پر اتنا ہی کہوں گا وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63



قرآن سے رہنمائی آپ کے لئے ملاحظه ہو :


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔'اللھم الرفيق الاعلیٰ[/hl]''۔ صحیح بخاری،

جناب علی جواد صاحب یا تو آپ کو وہم ہوا یا شاید آپ بریلویوں کے پیر جو نعوذ باللہ غیب جانتے ہیں ۔۔۔ جناب بتانا پسند فرمائیں گے درج بالا قرآن اور حدیث کے حوالہ جات کا اس عاجز نے کب انکار کیا ہے ؟ ارسلان صاحب کی پوسٹ پر میرا جواب ملاحظہ فر ما لیں ۔۔۔ میرے متعلق کا آپ کا مفروضہ یکسر غلط ہے ۔۔ اُمید ہے آپ اس معاملے میں اپنی رائے سے رجوع کر لیں گے ان شا اللہ۔
 

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
کون سی زندگی زندہ ہیں​
دنیا کی​
یا​
برزخ کی​
عالم برزخ میں جسم کے ساتھ زندہ ہیں ،،،،،،، کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ زندہ اور مردہ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے ؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
برا نہ منائیے گا آپ کا یہ الزام خودساختہ ہے یا آپ کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے
یہ من گھڑت عقائد ہمارے مخالفین کی کتابوں میں اور ان کی زبان زدعام ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ولی زندہ ہوتا ہے، کوئی کہتا ہے صابر بصری نامی آدمی نے اپنی نماز جنازہ خود پڑھائی، کوئی کہتا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی جہنم کے کنارے بیٹھ جائیں گے اور جب فرشتے لوگوں کو جہنم میں ڈالنے لگے گیں تو یہ اپنے مریدوں کو فلٹر کر کے جنت میں ڈال دیں گے، دیکھیں کس قدر بے ہودہ اور فرسودہ عقائد ہیں۔ ابھی آپ اس کو الزامات سے تعبیر کریں تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ آپ نے حقائق سے منہ موڑ رکھا ہے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
عالم برزخ میں جسم کے ساتھ زندہ ہیں ،،،،،،، کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ زندہ اور مردہ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے ؟

جو لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور صلی اللہ وسلم قبر مبارک میں دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہیں - ان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں​
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اس تمام بحث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڈھتے ہیں، لیکن وہ برزخی زندگی ہے اس کے بارے صرف اللہ ہی جانتا ہے
 

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
یہ من گھڑت عقائد ہمارے مخالفین کی کتابوں میں اور ان کی زبان زدعام ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ولی زندہ ہوتا ہے، کوئی کہتا ہے صابر بصری نامی آدمی نے اپنی نماز جنازہ خود پڑھائی، کوئی کہتا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی جہنم کے کنارے بیٹھ جائیں گے اور جب فرشتے لوگوں کو جہنم میں ڈالنے لگے گیں تو یہ اپنے مریدوں کو فلٹر کر کے جنت میں ڈال دیں گے، دیکھیں کس قدر بے ہودہ اور فرسودہ عقائد ہیں۔ ابھی آپ اس کو الزامات سے تعبیر کریں تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ آپ نے حقائق سے منہ موڑ رکھا ہے۔
آپ کی ان باتوں کا زیر بحث مسئلہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،آپ کسی کا یہ عقیدہ بحوالہ بیان کریں کہ وہ اس بات کے قائل ہو کہ انبیا، موت سے مستثنیٰ ہیں ،
 
Top