• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں روایت کی تحقیق

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
جو لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور صلی اللہ وسلم قبر مبارک میں دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہیں - ان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں​
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسم مبارک کے ساتھ اپنی قبر انور میں زندہ ہیں باقی کی تفصیلات معلوم نہیں، آپ نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ زندہ اور مردہ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آپ کی ان باتوں کا زیر بحث مسئلہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،آپ کسی کا یہ عقیدہ بحوالہ بیان کریں کہ وہ اس بات کے قائل ہو کہ انبیا، موت سے مستثنیٰ ہیں ،
آپ حقائق سے آنکھیں بند رکھیں گے تو دکھانے کے باوجود بھی نظر نہیں آئے گا حضرت، ہمارے مخالفین کی بدعقیدگی واضح ہے، جا کر ان کی کتابیں دیکھ لیں، ہم تو ان کے باطل عقائد کا رد کرنا جانتے ہیں۔ الحمدللہ
آپ اپنی بات کریں آپ کا شمار کن میں ہوتا ہے؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسم مبارک کے ساتھ اپنی قبر انور میں زندہ ہیں باقی کی تفصیلات معلوم نہیں، آپ نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ زندہ اور مردہ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے؟
 
محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
میرے بھائی میں تو بریلوی ہوں نہیں لہذا بریلویوں کا سوال مجھ سے پوچھنا آپ کی زیادتی ہے ،آپ نے میرے سوال کا جواب دنیے کی بجائے الٹا سوال کر دیا وہ بھی سو فیصد غلط ،اگرچہ میں بریلوی نہیں ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ کوئی ایک بھی بریلوی اس بات کا قائل نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے، میرے سمیت وہ بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد از وفات اپنی قبر میں زندہ ہیں ، میرے بھولے بھائی جب ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مان لی ان کا دفن ہونا مان لیا ان کا فوت ہونا مان لیا تو آپ کو ایسے جھوٹے الزام لگاتے ہوئے شرم کرنی چاہئے
 
محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
آپ حقائق سے آنکھیں بند رکھیں گے تو دکھانے کے باوجود بھی نظر نہیں آئے گا حضرت، ہمارے مخالفین کی بدعقیدگی واضح ہے، جا کر ان کی کتابیں دیکھ لیں، ہم تو ان کے باطل عقائد کا رد کرنا جانتے ہیں۔ الحمدللہ
آپ اپنی بات کریں آپ کا شمار کن میں ہوتا ہے؟
میرے سوال کا سیدھا جواب دیں کوئی ایک حوالہ ،جناب کوئی ایک حوالہ پیش فرمائیں کہ بریلوی یا دیوبندی یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ انبیا، موت سے مستثنیٰ ہیں ، ادھر ادھر باتوں سے گریز فرمائیں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
آپ کو ایسے جھوٹے الزام لگاتے ہوئے شرم کرنی چاہئے
کسی بھی لڑی میں جب ایسا طرز گفتگو چل پڑے تو ’’ تالا ‘‘ لگ جاتا ہے ۔ خیال رکھیے ۔
 
محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
کسی بھی لڑی میں جب ایسا طرز گفتگو چل پڑے تو ’’ تالا ‘‘ لگ جاتا ہے ۔ خیال رکھیے ۔
جی شکریہ ،میں خیال کروں گا لیکن ایک بھائی جب بغیر کسی ثبوت کے دوسروں پر الزام لگائے گا تو ایک آدھ جملہ ایسا لکھا ہی جاتا ہے ، بہرحال میں محتاط رہوں گا ، جزاک اللہ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
میرے بھائی میں تو بریلوی ہوں نہیں لہذا بریلویوں کا سوال مجھ سے پوچھنا آپ کی زیادتی ہے ،آپ نے میرے سوال کا جواب دنیے کی بجائے الٹا سوال کر دیا وہ بھی سو فیصد غلط ،اگرچہ میں بریلوی نہیں ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ کوئی ایک بھی بریلوی اس بات کا قائل نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے، میرے سمیت وہ بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد از وفات اپنی قبر میں زندہ ہیں ، میرے بھولے بھائی جب ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مان لی ان کا دفن ہونا مان لیا ان کا فوت ہونا مان لیا تو آپ کو ایسے جھوٹے الزام لگاتے ہوئے شرم کرنی چاہئے
محمود بھائی! آپ بریلوی نہیں ہیں، اچھی بات ہے، میں نے کوئی جھوٹا الزام نہیں لگایا، آپ کا مطالعہ کمزور ہے، بریلوی حضرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وفات نہیں مانتے، بلکہ وہ اس بات کو گستاخی شمار کرتے ہیں، گزشتہ سے پیوستہ 12 ربیع الاول کا دن جو جمعہ کو آیا تھا تب قاری عبدالوکیل صدیقی رحمہ اللہ نے موضوع "وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم" پر خطاب کرنا تھا، بریلوی حضرات نے پوسٹر پڑھ کر ہی ہنگامہ کھڑا کر دیا اور بہت ہی غیر اخلاقی زبان استعمال کی، جس کے باعث جمعہ نماز تھوڑی تاخیر سے ادا کرنی پڑی، لیکن الحمدللہ، بریلوی حضرات کی تمام تر شرارتوں کے باوجود قاری صاحب نے حق بات بیان کی تھی۔

اگر بریلوی حضرات وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلیم کر لیں تو پھر کیا ہی بات ہے، بہت سارے مسائل آسانی سے حل ہو جائیں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کرتے، قرآن و حدیث کی من مانی تاویلات سے انہوں نے بہت سارے غیر اسلامی عقائد کو اپنا رکھا ہے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
محمود بھائی اور محمد ارسلان بھائی پلیز خیال رکھیں تھریڈ کو تالا نہیں لگنا چاہیے
کسی بھی مضمون کو انتہائی ضرورت کے تحت مقفل کیا جاتا ہے، مقفل کرنے کی تنبیہ ممبران کے مزاج کو مباحثے کی درست سمت کی طرف موڑنے کی غرض سے کی جاتی ہے اور کی گئی ہے، اگر ممبران انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی نہ کریں اور انتظامیہ کے معیار پر پورا بھی نہ اترے اور پھر کاروائی ہونے کی صورت میں اس بات پر برہم ہو کے مقفل کیوں کیا گیا تو یہ ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔

اللہ تعالیٰ فخر و ریاکاری سے محفوظ فرمائے آمین، مجھے امید ہے کہ میری طرف سے ایسی نوبت پیش نہیں آئے گی، جس سے انتظامیہ کو اس تھریڈ کو مقفل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہ ہو، ہاں البتہ میرے مدمقابل محمود بھائی اپنے مزاج کی وجہ سے شاید مقفل ہونے کا سبب بنیں، لیکن ان سے بھی حسن ظن ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے، محمود بھائی نے ہمارے بارے میں جو "شرم کرنی چاہئے" کے الفاظ استعمال کئے ہیں، ہم نے اللہ کے فضل سے ان کو نظر انداز کیا ہے اور ان کو زیر بحث لا کر وقت ضائع کرنے سے گریز کیا ہے۔ الحمدللہ
 
Top