دعا کی درخواست ۔۔۔۔ از عبد اللہ انصاری
آج سے 4 سال قبل 23-12-2011 کا دن میری زندگی کا ایک بہت ہی دردناک دن تھا کیوں کہ آج کے دن میرے نہایت ہی شفیق پیار و محبت کرنے والے والد محترم حضرت الشیخ رحمت اللہ ارشد رحمہ اللہ اس دنیا فانی سے حقیقی زندگی کی طرف سفر کر گئے.اناللہ وااناالہ راجعون.
والد محترم رحمہ نے ہمارے بچپن میں انتقال کر جانے والی والدہ محترمہ رحمہا اللہ کے بعد ہم سب بہن بھائیوں کو ایک ماں اور باپ دونوں کا پیار دیا.وہ ھمارے پورے خاندان کے فخر تھے.اور ہر کسی کے لیے نہایت ہی شفیق اور مہربان تھے.بلخصوص اپنے تمام بھائیوں کے لیے.انہوں نے اپنی ساری زندگی انتہائی درویشی میں گزاری.
اور اپنی ساری زندگی دین کی خدمت میں وقف کر دی.آپ حضرات سے خصوصی درخواست ہے کے دعا فرمائیں. اللہ تعالی میرے والد محترم رحمہ اللہ کی دین کے لیے کی گئی خدمات کو اعلی قبولیت عطا فرماے. آمین.
اور جنت الفردوس میں حضرت محمد صلی علیہ وسلم کے پڑوس میں میرے امی ابو کو ایک ساتھ رکھیں.آمین.
خصوصی دعائیں کی درخواست ہے سب عزیزوں اور دوست احباب سے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبد اللہ انصاری شیخ کے بیٹے ہیں ، مدینہ منورہ میں ملازمت کےسلسلہ میں مقیم ہیں ، آج فیس بک پر ان کی یہ پوسٹ استاد محترم کی ایک دفعہ پھر حسین یادوں کا تازہ کرنے کا سبب بن گئی ۔ رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ ۔