• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انگلش ہیلپ سنٹر

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
محدث فارم پر مزید اراکین بھی مدد کر سکتے ہیں ۔ ۔پلیٹ فارم میں نے مہیا کر دیا ہے!
جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں ابھی ‘‘مبتدی‘‘ ہوں۔ ۔تھوڑا بہت جو کام کر سکی، مبتدین کے لیے ہی ہو گا۔ ۔
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
اخت ولید اور فلک شیر بھائی سے یہ مشورہ درکار ہے کہ انگلش لٹریچر کو پڑھنے سمجھنے اور انگلش لکھنے کے قابل ہونے کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے؟ کیا اس کے لیے باقاعدہ کلاسز اٹینڈ کرنا چاہئیں یا انٹرنیٹ پر اس حوالہ سے کوئی مدد مل سکتی ہے؟
ہمارے ایک ٹیچر نے ہمیں انگلش اخبار پڑھنے اور سب ٹائٹل کے ساتھ انگلش موویز دیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
گو کہ اس احقر کا انگریزی سے دور دور تک کوئی قریبی “تعلق” نہیں ہے تاہم “دخل در معقولات” تو کر ہی سکتا ہوں۔ (ابتسامہ)۔ ابو القاسم بھائی! اگر آپ (انگریزی کی رسمی تعلیم یعنی کسی ادارے یا یونیورسٹی سے گریجویش اور ماسٹرز کئے بغیر) انگریزی پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سن کر اچھی طرح سمجھنا چاہتے ہیں تو ۔ ۔ ۔
  1. آپ کوئی سا بھی ایک معیاری روزنامہ (جیسے ڈیلی ڈان) گھر پر لگوالیں، اور کوشش کریں کہ روزانہ اسے زیادہ سے زیادہ پڑھ سکیں۔ اخبار ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں تاکہ جب اور جہاں “موقع اور وقت” ملے (دوران سفر، کہیں انتظار کرتے ہوئے، فارغ اوقات میں) اسے پڑھ سکیں۔
  2. انگریزی ناول، میگزین پڑھنے کی “عادت” ڈالیں۔ نئے کے مقابلہ میں پرانے انگریزی رسالے اور ناول وغیرہ ردی کی دکانوں میں بہت سستے مل جاتے ہیں۔
  3. اخبارات و جرائد کو “مراسلات” یا “مضامین” لکھ کر بھیجنا “شروع” کردیں۔ یہ چھپے یا نہ چھپے، اس سے قطع نظر، آپ یہ سلسہلہ جاری رکھیں۔ اخبارات و جرائد پڑھتے ہوئے، آپ کو جو بھی “خیال سوجھے”، اسے لکھ کر، اس کی ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھ کر پوسٹ کردیا کریں۔ اور اگر کبھی کوئی مراسلہ یا مضمون چھپ جائے تو چھپے ہوئے کا موازنہ، اپنی کاپی سے ضرور کیجئے۔ دونوں میں آپ کو “فرق” ضرور نظر آئے گا۔ اس فرق کو نوٹ کرلیا کیجئے، اپنی کاپی پر۔
  4. انگریزی فلمیں، بین الاقوامی انگلش نیوز چینلز، دستاویزی فلمیں، چینلز دیکھتے رہا کریں، بلکہ روزانہ کے “شیڈیول” میں اسے بھی ایک لازمی حصہ بنا لیں۔
  5. اپنے احباب میں ایسے لوگوں کو “منتخب” کریں جو آپ ہی کی طرح “انگریزی سیکھنے” میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ ان کے ساتھ انگلش اخبارات و جرائد یا فلمون کا تبادلہ کریں۔ اور آپس میں یہ “معاہدہ” کرلیں کہ آپ جب بھی ملیں گے، صرف اور صرف انگریزی میں باتیں کریں گے، غلط اور صحیح انگریزی کی “پرواہ” کئے بغیر۔۔۔ اور اس بات سے “شرمائے” بغیر کہ ہم درست انگریزی بول رہے ہیں یا غلط ۔ ۔ ۔ بس انگریزی بولتے رہنے کی “مشق” کرتے رہا کریں۔
اگر آپ مندرجہ بالا “نکات” پر دو تین سال بھی “عمل پیرا رہے” تو سمجھ لیں کہ آپ “انگریزی ٹریک” پر آجائیں گے۔ اس سے آگے آپ انگریزی میں جتنا زیادہ “کام” کرتے جائیں، آپ کی زبان میں “بہتری” آتی جائے گی۔ ان شاء اللہ
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جزاک اللہ خیرا۔ ۔ ۔ بہت اچھی تجاویز ہیں!

گرچہ ان میں سے کسی کسی پر بےقاعدہ عمل ہوتا رہتا ہے:) تاہم مزید ایک دو:
کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لیے اسکی لغت بہت اہم ہے۔ایک معیاری انگلش اردو ڈکشنری کے روزانہ کم از کم دس الفاظ یاد کریں۔ ۔ جو یاد کریں اسے روز مرہ گفتگو میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔زیادہ سے زیادہ استفادے کے لیے پاکٹ سائز ڈکشنری زیادہ بہتر ہے کہ دوران سفر،پانچ دس منٹ کی فراغت میں اسے دیکھ لیا جائے۔

میرے خیال میں تلفظ سیکھنے کے لیے آڈیو ویڈیو لیکچرز اور تحریر کے لیے رسائل و جرائد زیادہ بہتر مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

آخری اور سب سے اہم بات :پریکٹس۔ ۔ پریکٹس۔ ۔ اور پریکٹس!
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
فلک شیر بھائی! محدث فورم پر خوش آمدید

فورم کے اراکین کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ گو فلک بھائی انگریزی زبان و ادب کے استاد ہیں اور لاہور کے ایک کالج میں تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں، “اس کے باوجود” (ابتسامہ) دین اور دینی تعلیمات سے خصوصی شغف رکھتے ہیں اور نیٹ فورمز میں بھی فعال ہیں۔ امید ہے کہ محدث فورم میں بھی آپ ایک فعال رکن چابت ہوں گے۔
ثابت
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
ہمیں ضرور انگلش زبان سیکھنی چاہیے، تاکہ ہم اس کے ذریعے سے غیر مسلم لوگوں کو دعوت اسلام دے سکیں، البتہ خضر حیات بھائی کی بات سے میں بھی متفق ہوں کہ پہلے عربی سیکھنا چاہیے، تاکہ دین کا صحیح علم حاصل ہو۔
انگلش سیکھنے کے لیے یوسف ثانی بھائی نے مختلف میگزین اور نیوز پیپرز پڑھنے کا مشورہ دیا، میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ مکتبہ دارالسلام کی طرف سے طبع کردہ انتہائی خوبصورت اور عربی ، اُردو اور انگلش زبان میں قرآن مجید کی تفسیر"تفسیر احسن الکلام" کا مطالعہ کرنا چاہیے،(اس کو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں) اس سے ہمیں قرآن مجید بھی سیکھ لیں گے اور انگلش زبان بھی سمجھ آ جائے گی۔ ان شاءاللہ
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ انگلش سے پہلے عربی سیکھنا زیادہ ضروری ہے ۔ جب آپ کو اسلامی تعلیمات کا پتہ ہی نہیں چلے گا تو بتائیں گے کیا چیز ؟
یہ بات واقعتا بہت اہم ہے کہ علماء میں سے کچھ ایسے ہونے چاہییں جو دیگر زبانوں میں بھی دین اسلام کی نمائندگی گر سکیں اور الحمد للہ ایسے لوگ ہیں بھی ۔
بس میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہم کسی زبان کی ضرورت دینی حوالے سے مح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ انگلش سے پہلے عربی سیکھنا زیادہ ضروری ہے ۔ جب آپ کو اسلامی تعلیمات کا پتہ ہی نہیں چلے گا تو بتائیں گے کیا چیز ؟
یہ بات واقعتا بہت اہم ہے کہ علماء میں سے کچھ ایسے ہونے چاہییں جو دیگر زبانوں میں بھی دین اسلام کی نمائندگی گر سکیں اور الحمد للہ ایسے لوگ ہیں بھی ۔
بس میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہم کسی زبان کی ضرورت دینی حوالے سے محسوس کرتے ہیں تو سب سے پہلے ’’عربی‘‘ زبان سیکھنی چاہیے ۔
@خضر حیات بھائی آپ عربی ز بان کے مسائل پوچھنے کے لیے بھی ایک تھریڈ بنادیں
 
Last edited by a moderator:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عربی، انگلش یا کوئی بھی زبان سیکھنے کے لئے جو فارمولہ استعمال میں لایا جاتا ھے وہ کمنیکیشن کا ھے۔ ڈکشنری استعمال میں لانے سے آپ ریڈنگ اور رائٹنگ کر سکتے ہیں جس پر وقت کی کوئی کمی نہیں مگر سپیکنگ اور لسننگ میں آپ ہمیشہ کمزور رہیں گے، انگلش کو انگلش سے ہی سیکھیں اردو سے نہیں، ایک پارٹنر کی ضرورت ھے جس سے ہمیشہ انگلش میں بات کریں، غلط بولنے سے بھی نہ گھبرائیں اور نہ ہی کسی کے غلط بولنے سے ہنسی مذاق بنائیں، کوشش کرتے رہیں وقت کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ بہتری آتی جائے گی۔ میرا نام بھی سیکھانے والوں میں شامل کر لیں مگر میں لیکچر انگلش میں ہی پیش کروں گا انگلش اردو میں نہیں۔ انگلش سیکھانے میں انٹری اور لیول ہوتے ہیں جیسے کہ میٹرک پاس یا اس سے کم والے کے لئے لیسن اور اور انٹر گریجوئیٹ کے لئے الگ۔ باقی جیسا یوسف بھائی نے اپنے بارے میں تو گول کر دیا مگر فلک شیر بھائی پر مفید معلومات فراہم کی تو یہ دو بھائی آگے ہونگے کیونکہ فلک شیر اس کام میں پروفیشنل ہیں جو پاکستان کے سکہ رائج کے مطابق اپنا کام پہلے انجام دیں گے، اور میں ان کے پیچھے تاکہ دو ممالک کے مطابق سیکھنے کا موقع فراہم ہو سکے میں کوشش کروں گا کہ فلک شیر بھائی کو تمام معلومات پی ایم میں فراہم کرتا رہوں تاکہ کسی قسم کا کوئی خلل یا کنفیوژن پیدا نہ ہو ۔

والسلام
 
Last edited:

اگر میرے پاس پارٹنر نہ ہوتو میں انگلش کیسے سیکھ سکتا ہوں؟
 
Top