پاکستان ميں يو ايس ايڈ کے مختلف منصوبوں اور امريکی سفارتی مشن کی جانب سے اٹھاۓ جانے والے اقدامات جو عام پاکستانيوں کے خوابوں کی تعـبير کے ضمن ميں تعليم، صحت، سيکورٹی اور ديگر شعبہ جات ميں مثبت تبديليوں کے ليے لاجسٹک سپورٹ، مالی امداد کی ترسيل اور تکنيکی مہارت کی فراہمی کی صورت ميں ايک ناقابل ترديد حقيقت ہيں
یہ بھی خوب ہی رہی کہ امریکہ اور ہمارے عوام کی بہتری کے غم میں گھلا جا رہا ہے اس میں تو کوئی شک ہی نہیں کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہے لیکن کیوں ہو رہا ہے اس کے حوالے سے ہمیں کوئی غلط فہمی نہیں اور صرف پاکستان کے عوام کے لیے ہی یہ سہولتیں کیوں ؟
ویت نام، افغانستان، عراق اور اور اور جہاں جہاں اس نے آگ وخون کی بارش برسا کر تباہیاں مچائی کیا پوچھ سکتا ہوں کہ وہاں ان سہولتوں کی خاطر کیا کیا جبکہ وہ زیادہ ضرورت مند تھے اور ہیں ؟
اس حوالے سے اٹھاۓ جانے والے سوالات کا جواب اور مختلف ايشوز پرامريکی حکومت کے موقف کی وضاحت اور شکوک وشہبات دور کرنا ہيں۔
میرے بھائی کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں ہمیں پتا ہے کہ یہود و نصاری ہمارے دشمن ہیں اور یہ ہمارے کبھی بھی ہمدرد اور خیر خواہ نہیں ہو سکتے تو یہ وضاحتیں سوائے لیپا پوتی کے اور کچھ نہیں اگر واقعی یہ وضاحت کرنی ہے تو صرف یہ بتائیں ہر دین اور مذہب کے موجودہ ضابطہ آئین میں ہر ملک کی سالمیت کا احترام کیا جانا فرض ہے اور یہاں تک کہ یہودی کی عالمی حکومت کی نمائندہ تنظیم اقوام متحدہ کا منشور بھی یہی کہتا ہے تو صرف اتنا بتا دیں کہ امریکہ کو عالمی امن کا ٹھیکدار بننے کا لائنس کس نے دیا کہ اس کا جب دل چاہتا ہے جہاں چاہے حملہ کرتا ہے وہاں کے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو اپنے مذمومانہ مقاصد کے لیے قتل کرتا ہے عراق اس کی واضح مثال ہے ہتھیار ہتھیار کا پہاڑا پڑھا جا رہا تھا اور کیا ہوا آخر ٹائیں ٹائیں فش یہ تو امریکہ کی خوش قستمی ہے کہ ہم سوئے ہوئے ہیں اور جانے کب تک سوتے رہے گے
کچھ زمينی حقائق، اعداد وشمار اور ناقابل ترديد حقائق
ذرا اسے بیان کیجیے ہمیں تو یہ تین امور کا ہی نہیں پتا تاکہ ہمیں بھی علم ہو کہ کونسے ایسے زمینی حقائق ، اعداد و شمار اور ناقابل تردید حقائق ہیں جو امریکہ کی سچائی پر اشارہ کرتے ہیں
باہم تعاون سے جاری مختلف منصوبوں اور روابط کی حقيقت
باہمی تعاون نہیں میرے بھائی صرف یکطرفہ اھداف کی تکمیل جس کے بارے میں اب تو پاکستان کا بچہ بچہ جان گیا ہے چلیے آپ کو بھی بتا دیتے ہیں
۔۔ ڈو مور۔۔ کچھ سمجھ میں آئی نہیں آیے گی ابھی
لکھنے کو بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے لیکن