بغل میں چھری ، منہ میں رام رام
ایک دفعہ کسی سفر میں تھے ، کسی قبائلی علاقے کے ایک مسافر سے گپ شپ شروع ہوگئی ، بتانے لگا ، ایک دفعہ ہم افغانستان آ یا جا رہے تھے ، راستے میں امریکیوں نے ہینڈزپ کرلیا ، تفتیش کے دوران جہاں اور بہت سے سوال کیے ، ساتھ یہ بھی پوچھا کہ تم نے کتنے پاکستانی فوجی مارہے ہیں ؟
وہ قبائلی کہنے لگا ، ہم نے ایسے ہی جھوٹ بول دیا کہ اتنے مارے ہیں ، تو یہ سن کر امریکی فوجی بہت خوش ہوا ، اور انگوٹھے کا اشارہ کرکے سراہنے لگا ۔
اب انٹرنیٹ پر فعال امریکی ریچ ٹائم کی چکنی چپڑی باتوں کا اعتبار کیا جائے ، یا اپنے ہم وطنوں کی اطلاعات پر یقین کیا جائے ، جو امریکہ کے سازشی رویے کا بذات خود مشاہدہ کرچکے ہیں ؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ميں چاہوں گا کہ آپ ان اعداد وشمار کا بغور جائزہ لیں جو ميں نے پاکستان ميں گزشتہ کئ برسوں کے دوران يو ايس ايڈ کے منصوبوں کے حوالے سے اکثر پوسٹ کيے ہيں۔
اس کے علاوہ اس وقت پاکستان امريکہ سے فوجی سازوسامان حاصل کرنے والے ممالک کی لسٹ ميں سرفہرست ہے۔ اس ميں فوجی امداد کے علاوہ لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ اس کی تفصيل بھی بارہا فورمز پر پيش کی جا چکی ہے۔
منطقی اعتبار سے يہ ايک واضح حقيقت ہے کہ کسی بھی بيرونی جارحيت اور دخل اندازی کے خلاف سب سے پہلی اور موثر دفاعی لائن اس ملک کی فوج ہی ہوتی ہے۔ اگر آپ کی راۓ کو درست تسليم کر ليا جاۓ تو پھر سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ امريکہ سخت معاشی حالات کے باوجود حکومت پاکستان اور فوج کے اداروں کو مستحکم کرنے کی غرض سے يہ کاوشيں اور تعاون کيوں کر رہا ہے؟
کرکٹ کے کھيل ميں عام طور پر جو کھلاڑی سب سے زيادہ رنز سکور کرتا ہے اسے مين آف دا ميچ کا ايوارڈ ديا جاتا ہے۔ اسے ناکامی، ديگر کھلاڑيوں کی خراب کارکردگي يا ميچ کے نتيجے کا ذمہ دار نہيں قرار ديا جاتا۔
اس تناظر ميں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحيتوں ميں اضافے کے ليے ہماری مسلسل حمايت اور کاوشوں کے ضمن ميں حقائق کو پرکھيں اور اپنی راۓ پر از سرنو غور کر يں
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu