• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ ﷺ کیسے تھے؟

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
39: آپ(صلی اللہ علیہ وسلم) کی دعائیں

* دعا صرف اللہ سے مانگئے۔ ہماری حاجتیں صرف وہی پوری کر سکتا ہے۔
* دعا عبادت کا جوہر ہے اور عبادت کا حقدار صرف اللہ ہے۔
* جب آپ(صلی اللہ علیہ وسلم) بستر پر تشریف لے جاتے تو دونوں ہتھیلیوں کو جوڑ لیتے اور سورۂ اخلاص ، الفلق ، اور الناس پڑھ کر ان کو پھونکتے اور جسم پر جہاں تک ہوسکتا پھیر لیا کرتے تھے۔ ابتدا سر ۔ چہرے اور جسم کے اگلے حصہ سے فرماتے۔ یہ عمل 3 بار فرماتے۔

* آپ کو جب پاخانہ جانا ہوتا تو جوتا اور ٹوپی پہن لیتے اور یہ دعا پڑھتے۔
اللھم انی اعوذبک من الخبث و الخبائث۔
"اے اللہ! میں گندگی اور گندی چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں"۔

* جب پاخانہ سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے۔
غفرانک اللھم۔
"اے اللہ! تیری مغفرت چاہتا ہوں"

* آپ بسمہ اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر وضو شروع فرماتے۔
*وضو کرتے وقت یہ دعا پڑھتے۔
1۔ اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمداً عبدہ و رسولہ۔

"میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔"

2۔ اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین۔

"اے اللہ مجھے بار بار توبہ کرنے والا اور پاکیزہ زندگی اخیتار کرنے والا بنا دے۔"
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جزاک اللہ خیرا
کتاب تو اچھی ہے لیکن بہت ساری باتوں کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
جزاک اللہ خیرا،،، بھائی مجھے بھی ایسے ہی ملی تھی جو لنک شروع میں دیا ھوا ہے،،،،،، :)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا،،، بھائی مجھے بھی ایسے ہی ملی تھی جو لنک شروع میں دیا ھوا ہے،،،،،، :)
لیکن میری جان،اہلحدیث کا یہ طرز عمل نہیں۔مطلب (بلا دلیل بات کرنا)
 
Top