- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
گویا آپ مانتے ہیں کہ دراصل محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی اصل عربی عبارت میں یہ الفاظ موجود نہیں۔ اگر ہیں تو پیش کیجئے۔بیان تو کرچکا آپ کی اپنی لائبریری کی کتاب سے جس کا دعویٰ ہے کہ کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز - کتب لائبریری اور ایک دعویٰ اور ہے اس لائبریری کا کہ مجلس تحقیق الاسلامی کے علماء کرام کی باقاعدہ تصدیق و اجازت سے اپ لوڈ کی جاتی ہیں اگر اس کتاب میں آپ کے خیال میں قرآن سنت کے خلاف مواد ہے تو پھر اس کتاب کو محدث لائبریری میں کیوں اپ لوڈ کیا گیا ؟؟؟؟؟؟
ہم تسلیم کر چکے ہیں کہ اس مقام پر مترجم نے غلطی کی ہے۔ اور یہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔ ایک غلطی کو لے کر اتنا بڑا عقیدہ ثابت کرنے لگ جانا، عجیب بات ہے۔ جبکہ اگر یہ عقیدہ خود محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ سے بھی ثابت ہوتا تو ہمارے نزدیک اس کی اہمیت کچھ نہیں، جب تک کہ وہ اپنے اس عقیدے کی کتاب و سنت سے دلیل ذکر نہ کر دیتے۔
باقی جو آپ بار بار محدث لائبریری کے دعویٰ کو اپنے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ یہ بھی لغو ہے۔ ایسا دعویٰ بھلا کون کر سکتا ہے کہ قرآن کے علاوہ کسی کتاب کا ایک ایک حرف درست ہے؟ ہم بعض اوقات کسی کتاب کے کچھ مندرجات سے اختلاف رکھتے ہوئے بھی اسے اس نیت سے پبلش کر دیتے ہیں کہ اس میں خیر کا پہلو غالب ہے۔ اور ایسی ترجمہ کی غلطی تو بالفرض اگر قرآن کے مترجم سے ہو جائے، تو کیا اس غلطی کی بنیاد پر اپنا عقیدہ قائم کرنے بیٹھ جائیں گے، یا مترجم پر اس کی غلطی کو واضح کریں گے۔