• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اس کا مطلب ہوا کہ اہل بیت تمام انبیا سے بھی افضل ہیں کچھ تو سوچ کر بات کرو
اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے

شاید آپ نے اس پراگراف پر اعتراض کیا ہے یہ عقیدہ محمد بن عبدالواھاب کا ہے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
یہ یا د رھے کہ یہ تھریڈ اہل بیت کے مناقب اور فضائل کے بیان کا ہے لیکن پھر بھی لوگوں کو جانے کیوں اہل بیت کے مناقب اور فضائل اچھے نہیں لگے کہ مقابلے پر دیگر صحابہ کے مناقب اور فضائل بیان شروع کردئے
میرے خیال میں آپ نے ابھی تک تھریڈ کا عنوان ملاحظہ نہیں فرمایا۔ یہ اہل بیت کے محض فضائل اور مناقب کا بیان نہیں ہے بلکہ اہل بیت سے افضل صحابہ کی تنقیص کا بیان ہے۔ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے؟ یہ کوئی عنوان ہے؟ پوری کائنات میں تو انبیاء و رسل بھی داخل ہیں؟ کیا آپ کے نزدیک اہل بیت انبیاء و رسل سے بھی افضل ہیں؟ عنوان تو یہی بتلا رہا ہے تو یہ انبیاء و رسل کی توہین نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا اہل بیت کی محض فضیلت بیان کرنا آپ کا مقصود ہے یا ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما پر ان کی فضیلت ثابت کرنا؟ اگر تو صرف اہل بیت کے فضائل و مناقب مطلوب ہیں تو اپنے تھریڈ کا عنوان درست کریں۔ کسی کو بھی ان مناقب کے بیان میں آپ سے کوئی اختلاف نہ رہے گا۔ آپ اپنے طرز عمل پر غور کریں۔ آپ تھریڈ کچھ لگاتے ہیں اور معصومیت سے اس تھریڈ کا مقصد کچھ بتلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس تھریڈ میں جس رد عمل کا آپ کو سامنا ہے وہ محض آپ کی اتنی وضاحت سے کم بلکہ ختم ہو سکتا ہے کہ آپ کے عنوان کا مقصد ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما پر اہل بیت کو فضیلت دینا نہیں تھا اور آپ سے عنوان لگانے میں غلطی ہو گئی۔ جب آپ اہل بیت کو جمیع صحابہ پر فضیلت دے رہے ہیں جو کہ قطعا غلط ہے تو یہاں سے اختلاف پیدا ہوتا ہے۔ مطلقا اہل بیت کے فضائل ومناقب بیان کرنے میں کسی کو اختلاف نہیں ہے۔
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
میرے خیال میں آپ نے ابھی تک تھریڈ کا عنوان ملاحظہ نہیں فرمایا۔ یہ اہل بیت کے محض فضائل اور مناقب کا بیان نہیں ہے بلکہ اہل بیت سے افضل صحابہ کی تنقیص کا بیان ہے۔ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے؟ یہ کوئی عنوان ہے؟
اس تھریڈ کے عنوان سے آپ کو اگر ایسا لگ رہا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص کا بیان ہے تو آپ سے عرض ہے کہ یہی پراگراف کہ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے یہ میرا اپنا خیال نہیں بلکہ یہ محمد بن عبدالواھاب کی رائے ہے
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
ابوالحسن علوی;55085 کیا اہل بیت کی محض فضیلت بیان کرنا آپ کا مقصود ہے یا ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما پر ان کی فضیلت ثابت کرنا؟ [/QUOTE نے کہا ہے:
وہ بات جس کا ذکر سارے فسانے میں نہ تھا
وہ بات ان کو بہت ناگوار گذری ہے
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
جب آپ اہل بیت کو جمیع صحابہ پر فضیلت دے رہے ہیں جو کہ قطعا غلط ہے تو یہاں سے اختلاف پیدا ہوتا ہے۔ مطلقا اہل بیت کے فضائل ومناقب بیان کرنے میں کسی کو اختلاف نہیں ہے۔
اگرصرف اس پراگراف کی بناء پر کہ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے یہ بات فرمارہیں ہیں تو میں یہ عرض کر چکا یہ میرا نہیں بلکہ محمد بن عبدالوھاب نجدی کا خیال ہے
اور اس تھریڈ میں میں نے جتنی بھی احادیث آپ لوگوں سے شیئر کی وہ ساری مطلقا اہل بیت اطہار کے مناقب اور فضائل بیان کررہی ہیں
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اگرصرف اس پراگراف کی بناء پر کہ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے یہ بات فرمارہیں ہیں تو میں یہ عرض کر چکا یہ میرا نہیں بلکہ محمد بن عبدالوھاب نجدی کا خیال ہے
شیخ محمد بن عبد الوہاب کے الفاظ نقل کریں۔ جو الفاظ آپ نے سکین شدہ پیش کیے ہیں، وہ ان کے نہیں ہیں۔ ان کے اصل الفاظ عربی عبارت میں نقل کریں جس میں انہوں نے اہل بیت کو ساری کائنات پر فضیلت دی ہو تو پھر آپ کا دعوی ثابت ہو گا۔ اور جب آپ کا دعوی ثابت ہو گا تو پھر اس کا جواب بھی دیا جائے گا۔ جب آپ کا دعوی ہی ثابت نہیں ہے تو جواب کس چیز کا دیا جائے گا۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی طرف جس عبارت کی نسبت آپ نے کی ہے، اس عبارت کو ان کے الفاظ میں بیان کر دیں۔
اس تھریڈ کے عنوان سے آپ کو اگر ایسا لگ رہا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص کا بیان ہے تو آپ سے عرض ہے کہ یہی پراگراف کہ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے یہ میرا اپنا خیال نہیں بلکہ یہ محمد بن عبدالواھاب کی رائے ہے
دوسری بات یہ کہ یہاں بحث اور مکالمہ آپ سے ہو رہا ہے نہ کہ شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ سے۔ آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ کیا آپ ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کو اہل بیت سے افضل سمجھتے ہیں۔ اگر ہاں تو ہمارا اختلاف لفظی ہے اور اگر نہیں تو مکالمہ آپ سے ہو رہا ہے نہ کہ شیخ صاحب سے۔ ہمارے نزدیک حجت صرف کتاب وسنت ہے نہ کہ اہل علم۔ جب ایک چیز ہمارے نزدیک دلیل یا حجت ہی نہیں ہے تو اسے ہم پر پیش کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ دلیل نہ پیش کرنا ہے۔
وہ بات جس کا ذکر سارے فسانے میں نہ تھا
یہی تو ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ چار لفظوں میں اس کا اقرار کر لیں تو یہ فسانہ خود بخود ختم ہو جائے گا۔ آپ اگلی پوسٹ میں کہہ دیں کہ آپ کے نزدیک ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما اہل بیت سے افضل ہیں تو یہ فسانہ از خود ختم ہو جائے گا اور اگر آپ اگلی پوسٹ میں اس کا اقرار کرنے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کرنے لگ جائیں گے تو آپ کا فریق مخالف اس میں حق بجانب ہو گا کہ اس سارے فسانے میں وہ اس بات کو سمجھے کہ جسے آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس سارے فسانے میں موجود نہیں ہے۔
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
شیخ محمد بن عبد الوہاب کے الفاظ نقل کریں۔ جو الفاظ آپ نے سکین شدہ پیش کیے ہیں، وہ ان کے نہیں ہیں۔ ان کے اصل الفاظ عربی عبارت میں نقل کریں جس میں انہوں نے اہل بیت کو ساری کائنات پر فضیلت دی ہو تو پھر آپ کا دعوی ثابت ہو گا۔ اور جب آپ کا دعوی ثابت ہو گا تو پھر اس کا جواب بھی دیا جائے گا۔ جب آپ کا دعوی ہی ثابت نہیں ہے تو جواب کس چیز کا دیا جائے گا۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی طرف جس عبارت کی نسبت آپ نے کی ہے، اس عبارت کو ان کے الفاظ میں بیان کر دیں۔
بیان تو کرچکا آپ کی اپنی لائبریری کی کتاب سے جس کا دعویٰ ہے کہ کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز - کتب لائبریری اور ایک دعویٰ اور ہے اس لائبریری کا کہ مجلس تحقیق الاسلامی کے علماء کرام کی باقاعدہ تصدیق و اجازت سے اپ لوڈ کی جاتی ہیں اگر اس کتاب میں آپ کے خیال میں قرآن سنت کے خلاف مواد ہے تو پھر اس کتاب کو محدث لائبریری میں کیوں اپ لوڈ کیا گیا ؟؟؟؟؟؟
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
چونکہ مضمون کے خالق نے اپنے دعوے" اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت ہے" میں کوئی پختہ دلیل سے مستفید نہیں کیا بلکہ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی طرف منسوب کردہ ایک قول پیش کیا جو کسی بھی فریق کے لئے حجت نہیں، اس لئے اس دھاگہ پر توجہ دینا غیر ضروری ہونے کے علاوہ وقت کا ضیاع ہے
والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ میرا اپنا خیال نہیں بلکہ یہ محمد بن عبدالواھاب کی رائے ہے
شیخ محمد بن عبدالوہاب کی اور بھی بہت رائے موجود ہیں کہیں تو پیش کی جائیں۔۔۔
فضول میں بحث کو طول دینے کی وجہ سمجھ سے باہر ہے۔۔۔
قرآن کی آیت کا پورا خطاب امہات المومنین سے ہے۔۔۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے دُعا کی کے یہ میرے اہل بیت ہیں۔۔۔
پھر جو پیراگراف آپ نے لال رنگ کی لائن سے دکھانے کی کوشش کی ہے پہلے اس کو سمجھیں۔۔۔
اہل بیت کی اساس اور بنیاد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔۔۔
تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے اہل بیت کو فضیلت دی گئی ہے۔۔۔
جن کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی تھی۔۔۔
اگر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اساس یا بنیاد نہ ہوتے تو کی اہوتا؟؟؟۔۔۔
کیا یہ بتاناضروری ہے؟؟؟۔۔۔۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top