اہل الحدیث صحابہ کرام کے دور سے ہیں
یہ سو فی صد جھوٹ ہے اورآپ لوگوں کی اسی غلط بات کے سبب میں نے آپ لوگوں کے لئے ”اہلِ حدیث“ کا لفظ لکھنا چھوڑ دیا کہ اس میں محدثین کرام کی توہین تھی۔ ہاں جو اس وقت بھی محدثین والا کام کر رہا ہے اس کے لئے یہ لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہر عامی جیسے ہی ٹانگیں چوڑی کر لے، سر ننگا کرکے نماز پڑھنے لگے، سینہ پر ہاتھ باندھنے شروع کردے یا نماز میں رفع الیدین کرنے لگے وہ اسی وقت ”اہلِ حدیث“ بن جائے تو اس سے یقیناً محدثین کرام کی توہین ہے اور مجھ سے یہ کام نہیں ہوسکتا۔
کیا تمام صحابہ کرام فقیہ تھے؟
یہی وہ ”دجل“ ہے جس کی وجہ سے میں نے آپ لوگوں کو ”اہل، حدیث“ کی بجائے ”غیر مقلد“ لکھنا شروع کر دیا کہ یہ محدثین کرام کی توہین تھی کہ ہر سفیہ بھی ”اہلِ حدیث“ ہی کہلاتا ہے جب کہ حقیقتاً ”اہلِ حدیث“ محدثین کرام ہیں۔ بعد میں جب احساس ہؤا کہ یہ لگ ”غیر مقلد“ بھی نہیں بلکہ ہر دوسرا مجتہد بنا بیٹھا ہو اور دوسروں کو اپنا مقلد بنا رکھا ہے تو میں نے ”لا مذہب“ لکھنا شروع کردیا کہ یہ لفظ علماء نے ان کے خدوخال کی نمو کے وقت ان کے لئے استعمال کیا تھا۔
اس فورم پہ پہلا ایسا شخص دیکھا جو ڈھیٹ بن کر حق کی تکذیب کرتا ہے ، فہم سلف اوراہل علم کی تنقیص کرتا ہے ۔
اہل حدیث ہمارا وصفی نام ہے، اس کی صراحت بڑی بڑی کتابوں میں کی گئی جن میں صحابہ سے لیکر محدثین و مجتہدین کی واضح ترین تصریح موجود ہے ۔ میں نے مختصر ا یہاں بیان کیا ۔ اس سلسلے میں امام احمد بن حنبل ؒ کا ایک ہی قول کافی ہے جسے میں نے لکھ دیا ہے ۔مقلد بن کر اماموں کا قول ٹھکراکر جھوٹے مقلد بننے کی کوشش مت کرو۔
تمہارے یہاں تو مسلمہ قاعدہ ہے کہ دیوبندی کا اطلاق چور، دغاباز، شرابی، جواڑی، زناکار، فاسق ، فاجر سب پہ ہوتاہےگر دیوبندی گھر میں پیدا ہواہے ، مگر میرا منہج یہ ہے کہ اگر اہل حدیث میں کوئی غلط کام کرنے والا ہو تو اہل حدیث جماعت اس کے اس غلط کام سے بری ہے ۔
اور جس طرح اگر کوئی مسلمان غلط ہوجائے تو اس سے اسلام پہ آنچ نہیں آئے گااسی طرح اگرایک آدھ اہل حدیث جماعت میں بے راہ روی کا شکار ہوں تو اس کے کام سے جماعت بری ہے ۔
ہمارا منہج فہم سلف کے مطابق قرآن وحدیث پہ عمل کرنا ہے ، انہیں کوہرزمانے میں اہل حدیث کہاجاتارہاہے اور تاقیام قیامت انہیں اہل حدیث کہاجاتا رہے گا۔
تم خود کو حنفی ،دیوبندی ،مقلد کہتے ہوہم نے تو تمہارا نام نہیں بدلا، تمہیں ہمارا نام کیوں کھٹکتاہے؟
لفظ اہل حدیث تم کو انگریز کا نام لگتا ہے جبکہ انگریز سے سیکڑوں سال پہلے سے اہل حدیث دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں ، انہیں کی کرم فرمائی سے آج حدیث اپنے صاف ستھرے لباس میں دنیا میں موجود ہے ۔
غیرمقلد تمہارا اپنا دیا ہوا نام ہے جسے خود ہی جھوٹ کہتے ہو۔ایک احسان کرنا اپنے آباؤواجدادکی کتابوں سے اس لفظ کو مٹا دینا اور موجودہ ومستقبل کی نسل کو اپنی نئی فکر سے آگاہ کردینا تاکہ تمہاری عوام کو جھوٹ بولنے کی سزا نہ ملے ۔
ہمیں لامذہب تم جیسا غبی کہتا ہے جس کی بجلی ہمارے اوپر نہیں تمہارے پورے کاشانے پہ گرتی ہے ، میں اس سے پہلے تمہاری ہی دلیل سےتم پہ واضح کردیا ہے۔
میں تو یہ کہتا ہوں کہ تم کون ہوتے ہوہمارا نام رکھنے والا ؟ تم کس کھیت کے مولی ہو؟
کیاتمہاری تکذیب کو قوم سچ مان لے گی اور اہل حدیث کی روز بروز بڑھتی تعداد کم ہوجائے گی ؟
بالکل نہیں ۔
اپنی دیوبندیت بچا کے رکھنا نہ جانے کب تمہارے پاس بھی ہدایت کا پروانہ آجائے ؟
یہ بات میں اس لئے کہہ رہاہوں کہ یہ سو فیصد سچائی اور آزمودہ نسخہ ہے۔
٭جو آدمی تحقیق اہل حدیث کی راہ چلا اہل حدیث ہوگیا۔
٭جوآدمی اہل حدیث کی کتابوں سے اپنے من کا کیڑا نکالنے کی کوشش کیاوہ خود ہی اہل حدیث ہوگیا۔
٭جو آدمی اہل حدیث کے اہل قرآن وحدیث پہ شک کیا اور اس نے اہل حدیث کی کتابوں سے طرح طرح کے حوالے دیکر الٹا پلٹا مطلب نکالتا رہا خود اس کی راہ بند ہوگئی اور اس کے لئے اہل حدیث ہونے کے ماسوا کوئی چارہ کار نہ رہا۔
اٹھاؤ تاریخ اہل حدیث اور اپنے آباؤواجداد کی تاریخ پڑھ لو جو کبھی تمہاری ہی طرح بولتے تھے مگر سچائی نے آخرکار ان کا دامن تھام ہی لیا۔
حقیقت خود منالیتی ہے منوائی نہیں جاتی