• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کا آغاز - تاریخ و حقائق

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سہج بھائی آپ پوسٹ نمبر 4 میں موجود حوالے کو پڑھ لیں آپ کو جواب مل جائے گا کہ اہل حدیث کون ہیں۔

سوال یہ ہے کہ طالب علم یا اہل علم کو اہلحدیث کہا گیا ہے لیکن آج جوتیاں جوڑنے والے کو اور دودھ بیچنے والے اور ٹرک ڈرائیور کو ،اے بی سی پڑھنے والے کو جو کسی ایک حدیث کا بھی حافظ نہیں، کو کیسے اہل حدیث مان لیا جائے ؟
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
السلام علیکم

جناب شاھدنذیر صاحب ایک سوال کا اور جواب عنایت فرمادیں تو مہربانی ہوگی ۔

۱۔ آپ نے کہا ہے کہ اہل حدیث نام دور صحابہ سے چلاآرہا ہے اور دلائل سے بھی یہی لگتا ہے کہ اہلحدیث نام پہلے سے چلا آرہا ہے ۔

اوپر جتنے بھی حوالے آپ نے پیش کئے ان میں مخاطب اہل علم حضرات ہیں، طالب علم حضرات ہیں اور کہیں اہل علم کا اہل علم کو خطاب ہے ۔

۲۔ سوال یہ ہے کہ طالب علم یا اہل علم کو اہلحدیث کہا گیا ہے لیکن آج جوتیاں جوڑنے والے کو اور دودھ بیچنے والے اور ٹرک ڈرائیور کو ،اے بی سی پڑھنے والے کو جو کسی ایک حدیث کا بھی حافظ نہیں، کو کیسے اہل حدیث مان لیا جائے ؟

کیا اہل علم اہلحدیث اور جاہل اہلحدیث کی کوئی تفریق آپ بتاسکتے ہیں ۔

باقی بات ان شاء اللہ آپ کے جواب کے بعد۔

شکریہ
راہ پر لے آئے ہیں تمکو باتوں ہی باتوں میں
اور کھل جاؤ گے دو چار ملاقاتوں میں
۲۔ فرق تو آپکے سوال سے ہی ظاہر ہے کہ آنجناب نے بھی " اہل علم اہل الحدیث" اور " جاہل اہل الحدیث" کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں !
بہر حال اصل جواب تو محترم شاہد نذیر صاحب ہی عنایت فرمائیں گے ۔ میں نے تو "حسب توفیق" حصہ ملایا ہے ۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق
اس نام سے پوسٹ کاعنوان رکھنے والے بھائی کی علمی کجی تو خود بخود معلوم ہی ہورہی ہے ۔میں اس بحث میں شریک نہیں ہونا چاہتا ۔کیونکہ تھریڈ شروع کرنے والے بھائی کاتو ہمیں معلوم ہی ہے کہ کوئی علمی بحث تو کرنی ہی نہیں بس الفاظوں کے تیر چلیں گے ۔ اور چلنا شروع ہوگئے ہیں ۔بس میں بھی رفیق طاہر بھائی کی طرح حسب توفیق حصہ ملا رہا ہوں۔
اصل میں بات نقطہ والی یہ ہے کہ کہ اہل حدیث دو لفظ ہیں ایک اہل اور دوسرا حدیث اب دونوں کامطلب کیا ہے وہ سہج بھائی جان خود بتادیں تو اچھا ہے ۔چلیں خیر میں ہی بتادیتا ہوں ۔ اہل کا مطلب والے اور حدیث کالفظ قرآن اور فرمان محمدﷺ دونوں پر بولا جاتا ہے ۔تو اب ہمیں معلوم ہوگیا کہ اہل حدیث سے مراد قرآن وحدیث والے ۔جب لفظ اہل حدیث اس بات پر بین دلیل ہے کہ اس سے مراد قرآن وحدیث والے ہیں کیونکہ یہ جملہ اپنامعنی بول بول کر بتا رہا ہے ۔تو اب اس نام سے پوسٹ کرنا کہ ’’ اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق ‘‘ کیامعنی رکھتا ہے ۔
جب اس نام کو اپنے لیے پسند کرنےوالوں کا دعوای بھی یہی ہے کہ ’’ اہل حدیث کےدواصول۔۔۔اطیعوا اللہ واطیعوالرسول‘‘
اس مختصر سی بات سے جو ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہوں وہ اب سن لیں کہ اہل حدیث کا وجود تب سے جب سے قرآن وحدیث ۔
تو اب کوئی اس نام سے پوسٹ کردے کہ اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق۔۔اور پھر اس کو لمبی لمبی تحریریں لکھ کر جواب دیا جائے ۔واہ ۔؟؟؟
جو یہ تک نہیں جانتا کہ مطلوبہ لفظ کا مطلب کیا ہے اور اس مطلب سے جو چیز نمایاں ہورہی ہے یا جس چیز پر یہ دولفظ دلالت کررہے ہیں (قرآن وحدیث) وہ کب سے ہیں ۔؟؟ تو اس سے بحث کرنا بھی اچھا نہیں ۔
نوٹ
اصل میں ایک بات سمجھے والی ہے کہ یہ مسئلہ تب کھڑا ہوا جب اہل حدیث کو بھی ایک فرقہ شمار کرنے لگ گئے۔تو پھر اس طرح کے عنوانات سامنے آنے لگے کہ اہل حدیث کا وجود کب سے ہے ۔؟؟ اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق ؟؟؟
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اہل حدیث کو خاص فرقہ نہیں ۔بلکہ نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔
اہل حدیث کے الفاظ کا جو صحیح مفہوم ہے ان الفاظ کا استعمال اسی تک محدود رکھا جائے ۔الفاظ کو فرقے کا لباس نہ پہنایا جائے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میں اپنی پوسٹ کی مزید وضاحت ان الفاظ سے کرنا چاہتا ہوں امید ہے کہ سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔۔
اصل میں سب سے پہلے دیکھا اس بات کو جائے کہ فرقہ کب بنتا ہے۔؟ یا دوسرے الفاظ میں فرقہ کیسے وجود میں آتاہے ۔؟ یا اس سے بھی آسان الفاظ کہ فرقہ کیوں بنتا ہے ۔؟ اور بھی اگر یہ الفاظ بھی شامل کرلیے جائیں تو بات نکھر جائے گی کہ فرقہ کن اسباب سے بنتا ہے ۔؟؟ وغیرہ وغیرہ
ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے۔ تو پھر اس ضمن میں یہ بات نکھر کر سامنے آجاتی ہے کہ اہل حدیث فرقہ ہے کہ نہیں ۔؟؟؟؟
اب کوئی بھائی یہ اعتراض کرسکتا ہے کہ گڈمسلم صاحب آپ نے تو کہہ دیا کہ اہل حدیث کوئی فرقہ نہیں لیکن نبی کریم ﷺ کی وہ حدیث جس میں آپ ﷺنے فرقوں کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ باقی سب جہنمی صرف ایک فرقہ جنتی ہے۔ سے اس کا فرقہ ہونا ثابت ہوتاہے۔؟؟؟ تو اس پر میرا جواب یہ ہوگا کہ یہاں بھی نبی پاکﷺ نے فرقوں کے مقابلہ میں فرقہ شمار کیا ہے ۔۔
اور اس وقت بھی اہل حدیث کو جو فرقہ سمجھا جاتا ہے وہ بھی دوسرے فرق باطلہ کی وجہ سے ۔یعنی خود بخود اہل حدیث ایک فرقہ بن گئے۔اگر نام سے دیکھا جائے تو فرقہ نہیں ۔باقی واللہ اعلم
باقی رہی بات کہ اس پوسٹ کا جو عنوان ہے اس کا جواب دیا جائے اور ثابت کیاجائے تو وہ ان شاءاللہ شاہد بھائی نے بہتر جواب دیا ہے اور جواب دیں گےبھی کوئی نہ مانے تو اس میں شاہد بھائی کا کوئی قصور نہیں ۔
حق کو ماننےوالے مان ہی لیا کرتےہیں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
راہ پر لے آئے ہیں تمکو باتوں ہی باتوں میں
اور کھل جاؤ گے دو چار ملاقاتوں میں
۲۔ فرق تو آپکے سوال سے ہی ظاہر ہے کہ آنجناب نے بھی " اہل علم اہل الحدیث" اور " جاہل اہل الحدیث" کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں !
بہر حال اصل جواب تو محترم شاہد نذیر صاحب ہی عنایت فرمائیں گے ۔ میں نے تو "حسب توفیق" حصہ ملایا ہے ۔
السلام علیکم
شیخ آپ کے حصہ ملانے کا ایک فائدہ تو یہ ہو گیا کہ مجھے آپ کے دستخط سے تین اچھی ویب سائٹس (بالترتیب دین مبین،رد باطل اور شیعت رافضیت) کے لنکس مل گئے۔(ابتسامہ)
لیکن "رد باطل" کے لنک میں ایرر جوں کا توں ہے اس کی کیا وجہ ہے آپ کی عدم توجہ یا میرے نیٹ کا مسئلہ؟
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق
اس نام سے پوسٹ کاعنوان رکھنے والے بھائی کی علمی کجی تو خود بخود معلوم ہی ہورہی ہے ۔میں اس بحث میں شریک نہیں ہونا چاہتا ۔کیونکہ تھریڈ شروع کرنے والے بھائی کاتو ہمیں معلوم ہی ہے کہ کوئی علمی بحث تو کرنی ہی نہیں بس الفاظوں کے تیر چلیں گے ۔ اور چلنا شروع ہوگئے ہیں ۔بس میں بھی رفیق طاہر بھائی کی طرح حسب توفیق حصہ ملا رہا ہوں۔


تو اب کوئی اس نام سے پوسٹ کردے کہ اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق۔۔


نوٹ
اصل میں ایک بات سمجھے والی ہے کہ یہ مسئلہ تب کھڑا ہوا جب اہل حدیث کو بھی ایک فرقہ شمار کرنے لگ گئے۔تو پھر اس طرح کے عنوانات سامنے آنے لگے کہ اہل حدیث کا وجود کب سے ہے ۔؟؟ اہل حدیث کا آغاز۔۔۔تاریخ و حقائق ؟؟؟


حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اہل حدیث کو خاص فرقہ نہیں ۔بلکہ نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔

اہل حدیث کے الفاظ کا جو صحیح مفہوم ہے ان الفاظ کا استعمال اسی تک محدود رکھا جائے ۔الفاظ کو فرقے کا لباس نہ پہنایا جائے۔
السلام علیکم
مسٹر گڈ مسلم ، کیسے ہیں مزاج مسٹر گڈ مسلم کے ؟ لگتا ایسا ہے مجھے کہ آپ موقع کی تاک میں تھے بھڑاس نکالنے کو ؟ لیکن ہائے ری قسمت ۔۔۔۔۔۔ مسٹر گڈ مسلم آپ کو انتہائی معودبانہ انداز میں اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ تھریڈ جس کے عنوان کو آپ نے الٹے سیدھے اور ترچھے آڑے ہاتھوں لیا ہے ناتو میں نے شروع کیا ہے ،ناہی اسکا عنوان شریف میں نے رکھا ہے، اور مسٹر گڈ مسلم اس تھریڈ کو میرے نام سے منسوب کرنے والی شخصیت اور مشورہ ،بلکہ مشورہ نہیں حکم دینے والی ہستی نے مجھ غریب ، جاہل سے مشورہ تو دور کی بات ہے بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ وہ تو میں نے اپنا مراسلہ جوکہ : کیا اہل حدیث نام اپنے آگے لگانا ضروری ہے؟ نامی تھریڈ میں پوسٹ نمبر 49 میں پوسٹ کیا تھا ،اسے غائب پاکر ، اپنی پوسٹ کردہ مراسلات کا پروفائل میں سے جائزہ لیا تو یہ انکشاف ہوا کہ میرے مراسلہ کو میری مرضی کے بغیر ہی الگ تھریڈ کی شکل دے دی گئی ہے ۔ چلیں مان لیتا ہوں کہ اگر
ایسا کرنا فورم انتظامیہ کے قوانین میں شامل ہے ، تو پھر الگ بات ہے ۔ ویسے میں نے ناں تو میرے مراسلہ کو تھریڈ کی شکل میں لگانے پر اعتراض کیا تھا اور ناں ہی اعتراض ہے ۔

اب مسٹر گڈ مسلم آپ کو وہ مراسلہ دکھادیتا ہوں جس میں فرمان جاری کیا گیا تھا کہ اس مراسلہ کو الگ تھریڈ کی صورت میں لگادیا جائے۔ دیکھئے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ یہاں سے سہج صاحب کی پوسٹ فوری طورپر ہٹا کر ایک نیا موضوع بعنوان لفظ اہل حدیث کا آغاز کب ہوا؟ شروع کردیا جائے تاکہ سہج صاحب کو جواب دیا جاسکے۔ شکریہ
مسٹر گڈ مسلم امید ہے کہ کم ازکم اس تھریڈ کے عنوان کے بارے میں آپ کے اعتراضات دور ہوگئے ہوں گے ؟

اب وہ جو آپ نے فرمایا کہ اہلحدیث فرقہ نہیں ، یا ۔
الفاظ کو فرقے کا لباس نہ پہنایا جائے
تو مسٹر گڈ مسلم اس بارے میں آپ شاھانذیر صاحب سے بات کرلیجئے کیونکہ انکا فرمانا ہے
میرے ناقص علم کے مطابق تو اہل حدیث کو فرقہ کہیں یا جماعت یا گروہ، کوئی حرج نہیں۔
، مجھ سے اس بارے میں کہ اہلحدیث فرقہ ہے یا نہیں بات نہ کیجئے فلحال ۔کیونکہ اگر میں نے صرف اس عنوان سے ہی بات کرنا ہوتی تو میں کچھ اور لکھتا لیکن میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ۔ اسلئے مسٹر گڈ مسلم جو لنک اوپر میں نے پیش کیا ہے ، اسی لنک پر جاکر ایسی باتیں کرلیجئے کہ اہلحدیث فرقہ ہے یا نہیں ۔ ہاں اگر اس تھریڈ میں بات کرنی ہی ہے مسٹر گڈ مسلم تو یہ کریں کہ لفظ اہلحدیث نامی جماعت کا وجود کب سے ہے ۔ کوئی حدیث پیش کریں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی یا پھر قرآن کی آیت پیش کریں جس سے معلوم ہوکہ آپ کی جماعت کا نام اہلحدیث کیوں ہے ۔ اٹکل ، اور تقلیدی رائے سے پرہیز ہی کیجئے گا کیونکہ وہ آپ کی دلیل نہیں۔ جیسا کہ مسٹر گڈ مسلم آپ نے فرمایا
بلکہ نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔
تو اس فرمان کے بارے میں کوئی حدیث ؟ کوئی آیت ؟ جس میں لکھا ہو کہ "نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔"

نوٹ:-پوسٹ نمبر 10 میں اک سوال کیا ہے شاھد صاحب سے ، اور اگر مسٹر گڈ مسلم چاہیں تو آپ بھی جواب دے سکتے ہیں۔
شکریہ
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
جناب سہج صاحب:
پوسٹ نمبر 10 میں اک سوال کیا ہے شاھد صاحب سے ، اور اگر مسٹر گڈ مسلم چاہیں تو آپ بھی جواب دے سکتے ہیں۔
آپ تھوڑا غور سے پوسٹ کو پڑھ لیا کریں تو آپ کو جواب بھی نظر آجا یا کرے گا۔
نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔
اور آپ پوسٹ نمبر 4 اور 5 میں موجود حوالہ جات کا بھی مطالعہ فرما لیں آپ جان لیں گے کہ اہل حدیث کیا ہیں۔
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسٹر سہج خان ۔۔کیاحال ہے امید ہے کہ آپ عافیت سے ہوں گے۔مزاج بھی ٹھیک ہوں گے۔ان شاءاللہ
بھائی مسٹر سہج خان آپ کے اطلاع کےلیے عرض خیر ہے کہ میں موقع کی اطلاع میں نہیں تھا ۔اصل میں آپ بہت علمی اور قیمتی پوسٹ اور جواب پر انداز گفتگو بہت عمدہ ہوتاہے۔ایک دفعہ کہہ دیا کوا سفید ہے تو پھر اگر سامنے لاکر بھی رکھ دیا جائے لیکن پھر بھی آپ کا یہی رویہ ہوتاہے کہ میں کہتا ہوں سفید ہے ۔۔ اس وجہ سے جواب دینا میرے بس کی بات نہیں ہوتی ۔
جناب والا میں نے ٹھیک کہا تھا جو یہ کہا تھا ’’ اس نام سے پوسٹ کاعنوان رکھنے والے بھائی کی علمی کجی تو خود بخود معلوم ہی ہورہی ہے ۔‘‘
آپ خود تسلیم کررہے ہیں کہ میں نے ’’کیا اہل حدیث نام اپنے آگے لگأنا ضروری ہے ‘‘ نامی تھریڈ میں پوسٹ نمبر 49 میں مراسلہ پوسٹ کیا تھا ۔
بات اصل میں یہ ہے کہ شروع آپ نے کیا یا نہیں۔؟ چاہے جہاں بھی اس عنوان سے یا اس مفہوم سے پوسٹ کی ۔شروع تو آپ کی طرف سے کی گئی ہے ۔۔جب شروع آپ کی طرف سے کی گئی ہے تو میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں جو میں نے کہا ۔۔امید ہے اب سمجھ آگئی ہوگی ۔۔
باقی آپ نے میری بات کہ اہل حدیث فرقہ نہیں یا الفاظ کو فرقے کا لباس نہ پہنایا جائے ۔کوشاہدبھائی کے کھاتے میں ڈال دیا ہے ۔
شاید بھائی کا خود کہنا یہ ہے کہ ۔
میرے ناقص علم کے مطابق تو اہل حدیث کو فرقہ کہیں یاجماعت یا گروہ کوئی حرج نہیں ۔
الفاظ سے غلط مطلب کیسے لیا جاتا ہے اگر سیکھنا ہوتو آپ سے سیکھاجائے۔شاہد بھائی کے الفاظ پر غور کرو اور میرے الفاظ پر غور کرو ۔فرق خود بخود معلوم ہوجائے گأ۔
میں نے یہ نہیں کہا کہ اہل حدیث کو فرقہ نہیں کہہ سکتے میں ۔؟ یا فرقہ کہنے میں پہاڑ ٹوٹنے پڑے گا۔؟بلکہ میں نے کہا کہ اہل حدیث کو فرقہ میں شمار نہ کیاجائے ۔کیونکہ جب اہل حدیث کو فرقہ میں شمار کیا جائے گا تو پھر دوسرے فرق باطلہ والے اسی طرح کے عنوانات قائم کریں گے جس طرح اب کررہے ہیں ۔
میں نے کہا تھا کہ نبوی تعلیم کےمطابق جو بھی زندگی گزارے گأ وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔میرے ان الفاظ پر جناب والا نے ارشاد ذی شان فرمایا ۔بلکہ ارشاد نہیں حکم فرمایا کہ
اس فرمان کے بارے میں کوئی آیت کوئی حدیث جس میں لکھا ہو کہ نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔
مضحکہ خیز سوال کیا گیا ہے محترم المقام کی طرف سے ۔چلیں سوال تو ہوچکا اب سوال پر سوال ہے ۔ذرا توجہ کرنے کی تکلیف ۔
میں نے کہا کہ نبوی تعلیم کےمطابق جو بھی زندگی گزارے گأوہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔رائٹ
جناب کیا کہتے ہیں اس بارہ میں کہ نبوی تعلیم کےمطابق جو بھی زندگی گزارے گأ وہ کون ہوگا ۔۔؟؟؟؟
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110

جناب یار خان صاحب السلام علیکم ۔
اگر آپ تھوڑا نہیں زیادہ غور سے پڑھ لیتے جو میں نے لکھا تو آپ کو ایسا فضول مراسلہ نہیں لکھنا پڑتا ۔ لیکن مجھے تو لگتا ہے جناب کو صرف بات کو گھمانے پھرانے کا ٹاسک عطاکیا گیا ہے یا خود سے کوشش میں مصروف ہیں ؟
نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔
اس بارے میں کیا آپ کو نظر نہیں آیا تھا کہ میں نے کیا سوال کیا ؟
تو اس فرمان کے بارے میں کوئی حدیث ؟ کوئی آیت ؟ جس میں لکھا ہو کہ "نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔"
تو جناب آپ نے جیسے علامہ شہر ستانی صاحب کی ذاتی رائے کو قرآن یا حدیث سمجھ کر بار بار پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے لنک کی صورت میں ، اسکے بجائے اگر آپ میرے سوال کا جواب عنایت کردیتے تو کوئی بات بنتی ۔ لیکن میں نے کہاناں کہ آپ صرف پوسٹس کی تعداد بڑہانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ جبکہ آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ علامہ شہر ستانی صاحب نے اسی کتاب الملل والنحل میں مزید بھی کچھ فرمایا ہے ۔ اس بات پر سب کا اجماع ہے کہ جب کوئی شرعی مسئلہ پیش آئے؛ خواہ وہ حلال سے متعلق ہو یاحرام سے اور اس میں اجتہاد کی ضرورت پڑے تو سب سے پہلے قرآن پاک سے اس کی ابتداء کرنی چاہیے؛ پس اگر اس سے رہنمائی حاصل ہوجائے توپھر دوسری طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ "الملل والنحل"صفحہ134ج1
اب اس عبارت کی آپ یا کوئی غیر مقلد بھائی کیا تشریح کرے گا ؟؟ کیا یہ کہ" دوسری طرف دیکھنے" سے مراد حدیث ہے ؟ صحابی ہے؟ مجتہد ہے ؟ یا غیر مقلد؟ یا پھر یہ کہ قرآن کے علاوہ کسی اور طرف دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں ؟ جبکہ قرآن کی تشریح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی۔ نماز کے بارے میں قرآن سے رہنمائی مل جاتی ہے ،توکیا اس رہنمائی کے بعد حدیث کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں؟
جناب ندیم احمد یار خان صاحب زیادہ غور سے پڑھ لیں ، کہ آپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی غیر متعلقہ پوسٹس سے بات کیسے گھوم سکتی ہے ، اور میں یہ نہیں چاہتا ۔ اسی لئے ٹو دی پوائنٹ بات کررہا ہوں ۔ لیکن آپ غیر مقلدین کا یہ شیوا ہے ہر جگہ جب بھی کوئی بات کرو تو آپ لوگ امتیوں کے اقوال پیش کرنے لگتے ہو ۔ ارے بھئی اپنی دلیلیں یاد رکھا کرو ۔ کیونکہ آپ لوگوں کے صرف دو اصول ہیں قرآن اور حدیث ۔ بس
اسلئے آپ سے گزارش ہے کہ موضوع کے مطابق پوسٹ کریں یاپھر خاموشی سے پڑھتے رہیں اور بٹن دباتے جائیں۔
شکریہ
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top