وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسٹر سہج خان ۔۔کیاحال ہے امید ہے کہ آپ عافیت سے ہوں گے۔مزاج بھی ٹھیک ہوں گے۔ان شاءاللہ
بھائی مسٹر سہج خان آپ کے اطلاع کےلیے عرض خیر ہے کہ میں موقع کی اطلاع میں نہیں تھا ۔اصل میں آپ بہت علمی اور قیمتی پوسٹ اور جواب پر انداز گفتگو بہت عمدہ ہوتاہے۔ایک دفعہ کہہ دیا کوا سفید ہے تو پھر اگر سامنے لاکر بھی رکھ دیا جائے لیکن پھر بھی آپ کا یہی رویہ ہوتاہے کہ میں کہتا ہوں سفید ہے ۔۔ اس وجہ سے جواب دینا میرے بس کی بات نہیں ہوتی ۔
جناب والا میں نے ٹھیک کہا تھا جو یہ کہا تھا
’’ اس نام سے پوسٹ کاعنوان رکھنے والے بھائی کی علمی کجی تو خود بخود معلوم ہی ہورہی ہے ۔‘‘
آپ خود تسلیم کررہے ہیں کہ میں نے ’’کیا اہل حدیث نام اپنے آگے لگأنا ضروری ہے ‘‘ نامی تھریڈ میں پوسٹ نمبر 49 میں مراسلہ پوسٹ کیا تھا ۔
بات اصل میں یہ ہے کہ شروع آپ نے کیا یا نہیں۔؟ چاہے جہاں بھی اس عنوان سے یا اس مفہوم سے پوسٹ کی ۔شروع تو آپ کی طرف سے کی گئی ہے ۔۔جب شروع آپ کی طرف سے کی گئی ہے تو میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں جو میں نے کہا ۔۔امید ہے اب سمجھ آگئی ہوگی ۔۔
باقی آپ نے میری بات کہ اہل حدیث فرقہ نہیں یا الفاظ کو فرقے کا لباس نہ پہنایا جائے ۔کوشاہدبھائی کے کھاتے میں ڈال دیا ہے ۔
شاید بھائی کا خود کہنا یہ ہے کہ ۔
میرے ناقص علم کے مطابق تو اہل حدیث کو فرقہ کہیں یاجماعت یا گروہ کوئی حرج نہیں ۔
الفاظ سے غلط مطلب کیسے لیا جاتا ہے اگر سیکھنا ہوتو آپ سے سیکھاجائے۔شاہد بھائی کے الفاظ پر غور کرو اور میرے الفاظ پر غور کرو ۔فرق خود بخود معلوم ہوجائے گأ۔
میں نے یہ نہیں کہا کہ اہل حدیث کو فرقہ نہیں کہہ سکتے میں ۔؟ یا فرقہ کہنے میں پہاڑ ٹوٹنے پڑے گا۔؟بلکہ میں نے کہا کہ اہل حدیث کو فرقہ میں شمار نہ کیاجائے ۔کیونکہ جب اہل حدیث کو فرقہ میں شمار کیا جائے گا تو پھر دوسرے فرق باطلہ والے اسی طرح کے عنوانات قائم کریں گے جس طرح اب کررہے ہیں ۔
میں نے کہا تھا کہ نبوی تعلیم کےمطابق جو بھی زندگی گزارے گأ وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔میرے ان الفاظ پر جناب والا نے ارشاد ذی شان فرمایا ۔بلکہ ارشاد نہیں حکم فرمایا کہ
اس فرمان کے بارے میں کوئی آیت کوئی حدیث جس میں لکھا ہو کہ نبوی تعلیم کے مطابق جو بھی زندگی گزارے گا وہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔
مضحکہ خیز سوال کیا گیا ہے محترم المقام کی طرف سے ۔چلیں سوال تو ہوچکا اب سوال پر سوال ہے ۔ذرا توجہ کرنے کی تکلیف ۔
میں نے کہا کہ نبوی تعلیم کےمطابق جو بھی زندگی گزارے گأوہ اہل حدیث ہی ہوگا ۔رائٹ
جناب کیا کہتے ہیں اس بارہ میں کہ نبوی تعلیم کےمطابق جو بھی زندگی گزارے گأ وہ کون ہوگا ۔۔؟؟؟؟