جزاکم اللہ خیرا عامر بھائی
اصل میں مولانا مبشر احمد ربانی صاحب حفظہ اللہ کا جو فتویٰ شائع ہوا ہے۔ وہ دو مکتبوں سے مختلف انداز میں شائع کیا ہے۔ سب سے پہلے مکتبہ قدوسیہ والوں نے تفصیلی تین جلدوں میں بنام
’’ کتاب وسنت کی روشنی میں آپ کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ شائع کیا۔ جس کی پہلی جلد آپ نے یہاں پوسٹ کی ہوئی ہے۔ ( یہی فائل مجھے میل بھی کردیں۔) ۔ اور یہ ایڈیشن اس وقت محدث لائبریری میں شامل نہیں ہے۔( اسکیننگ کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد اپلوڈ بھی کردیا جائے گا۔) باقی اس کے بعدمکتبہ دار الاندلس والوں نے اختصار کے ساتھ ایک جلد میں شائع کیا ۔ جو کہ
’’احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں ‘‘ کے نام سے اپلوڈ بھی ہے۔
ہم مکتبہ قدوسیہ کا شائع کردہ تفصیلی فتاویٰ ٹائپ کروائیں گے۔ ان شاءاللہ