• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسے علماء کا فتویٰ کس کام کا جنہوں نہیں کبھی جہاد کی نیت سے ہاتھ میں تلوار (ہتھیار ) نہیں پکڑی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ایسے علماء کا فتویٰ کس کام کا جنہوں نہیں کبھی جہاد کی نیت سے ہاتھ میں تلوار (ہتھیار ) نہیں پکڑی

السلام علیکم

جی بالکل! جہاد کے لئے ہر ملک میں فوج موجود ہوتی ھے جس میں پڑھے لکھے نوجوان جہاد کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں مگر ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ھے کہ اپنے ملک کو کس طرح بچانا ھے جس پر انہیں مزید تعلیم اور ٹریننگز بھی کروائی جاتی ہیں۔

کچھ ممبران لا علمی میں بہت کچھ لکھ جاتے ہیں اور حکومت سعودی عرب اور مفتیان پر عجیب و غریب طعنہ زنی شروع کر دیتے ہیں۔ مفتیان کا جو کام ھے وہ اپنے ملک کے قوانین اور اس ملک کی بہتری کے لئے مفید کوشش کرتے ہیں، ایک بے وقوف بھی جانتا ھے کہ میرے سامنے جو مجھے للکار رہا ھے وہ مجھ سے طاقت میں زیادہ ھے تو وہ بھی اس پر اس لڑائی میں نہیں کودتا۔

صرف ملک امریکہ کی 52 ریاستیں ہیں ہر قسم کی الیٹکرونی اور ایٹمی پاور سے بھرپور! اور پوری دنیا میں مسلم ممالک کی تعداد 47 ہے۔

دنیا کے امیر ترین ممالک G8 کے ممبر ممالک
Canada, France, Germany, Italy, Japan, Russia (Suspended), United Kingdom, United States, European Union

کامن ویلتھ کی ہیڈ "کوئین برطانیہ" اور 53 ممالک اس کے ممبر۔

کسی نئے ملک کے وجود کا فیصلہ یونائیٹڈ نیشن میں ہوتا ھے خالی فیصلہ ہی نہیں بلکہ اس کو فنڈنگ بھی کی جاتی ھے۔ اور پھر ان کے قواعد ضوابط بھی ہیں جس کے مطابق ان ممالک کو چلنا پڑتا ھے، ورنہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے جس ملک چلانا اور بچانا مشکل ہو جاتا ھے، اس کی مثال سب کے سامنے ھے چند عرب ملک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

اگر سعودی حکومت اس وقت مفتی اعظم اور دوسرے مفتیان سے فتوے جاری کر رہی ہیں تو یہ ایک اچھی حکمت عملی ھے، کہ اگر طاقت میں کوئی کمی ہو تو عقلمندی اسی میں ھے کہ اپنے گھر والوں کو سمجھایا جائے کہ خاموشی اختیار کرنا ہی ہم سب کے لئے بہتر ھے اگر ذرا سی بھی بےوقوفی کی تو جان و مال کا خطرہ ھے۔

بیت المقدس پر جب اسرائیل نے قبضہ کیا تو کیا ہوا آج تک اسے واپس حاصل کر پائے اور کیا آپ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی ایسا ہو۔

پہلے اسامہ کے نام سے مسلمان ممالک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بھی کسی سے چھپا نہیں، وہ اسامہ جس سے افغانستان روس جہاد کروایا، پھر تورابورا کنفرم انفارمیشن کے مطابق ڈرون گرائے گئے کہ وہ مر گیا ھے اور پھر اچانک پلان بدل گیا کہ وہ زندہ ھے۔ اور پھر جعلی ویڈیو میسج سے اسی کے نام سے دنیا میں بدماشی کی گئی اور آخر ایبٹ آباد سے غائبانہ سمندر برد قلع قمع کر دیا گیا۔

اب انویزایبل البغدادی جو پہلے کسی حملہ میں مارا گیا تھا اور اب اچانک زندہ نکلا جسے ایک مسجد میں لا کر خلفیہ کا اعلان کروایا گیا اور پھر غائب، اب غائبانہ سب کچھ ہو رہا ھے اس کے نام سے۔ حالات، واقعات اور خبروں پر نظر ڈالیں تو سعودی عرب پر قبضہ کی سازش پر بہت بڑی گیم کھیلی جا رہی ھے، اللہ سبحان تعالی حفاظت فرمائے آمین!

البغدادی داعش اسلامی اسٹیٹ کیسے بنا سکتا ھے کیونکہ ایک طرف اسے استعمال میں لیا جا رہا ھے دوسری طرف سے تخریب کار دکھا کر اس سے یا اس کے نام سے ایسے کام کروائے جا رہے ہیں جو کسی بھی طرح کوئی اسٹیٹ بنانے کے قابل نہیں داعش مشن پورا ہونے کے بعد اسے بھی غائبانہ سمندر برد کر دیا جائے گا، اور اگلی پالیسی کیا ہو گی واللہ اعلم!

والسلام
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
رسول اللہ ﷺنے فرمایا؛
إياكم والكذب ؛ فإن الكذب يهدي إلى الفجور ، وإن الفجور يهدي إلى النار ، وإن الرجل ليكذب ويتحرى الكذب حتى يكتب عند الله كذاباً ،
جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ برائیوں کی طرف لے جاتا ہے اور برائی آگ کی طرف لے جاتی ہے۔بندہ اس قدر جھوٹ بولتا ہے کہ اس کو اللہ تعالیٰ کے ہاں کذاب (جھوٹا)لکھ دیا جاتا ہے۔(صحیح البخاری)
اگر سعودی حکومت اس وقت مفتی اعظم اور دوسرے مفتیان سے فتوے جاری کر رہی ہیں تو یہ ایک اچھی حکمت عملی ھے، کہ اگر طاقت میں کوئی کمی ہو تو عقلمندی اسی میں ھے کہ اپنے گھر والوں کو سمجھایا جائے کہ خاموشی اختیار کرنا ہی ہم سب کے لئے بہتر ھے اگر ذرا سی بھی بےوقوفی کی تو جان و مال کا خطرہ ھے۔
سمجھانے کا یہ کون سا طریقہ ہے کہ بمباری کی جائے، اگر آپ کے گھر کا کوئی بچہ بگڑ جائے تو آپ اس کو گولیاں مارو گے یا چھت پر کھڑے ہو کر اس پر اینٹ گراؤ گے اور پھر کہو گے کہ میں ایسا اپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لئے کر رہا ہوں، یار کچھ تو عقل کرو، ہم عوام کو تو یہ ساری کرسیاں بچانے کی جدوجہد لگ رہی ہے اور کچھ نہیں، اگر یہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں اور انہی کی سازش ہے تو آپ لوگ پھر یہود و نصاریٰ کے ساتھ مل کر ان کو کیوں مروا رہے ہیں؟ ویسے عجیب بات نہیں ہے یار، کہ یہود و نصاریٰ اپنے ایجنٹوں کو مار رہے ہیں جنہوں نے ان کے برے عزائم کی تکمیل کرنی ہے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بیت المقدس پر جب اسرائیل نے قبضہ کیا تو کیا ہوا آج تک اسے واپس حاصل کر پائے اور کیا آپ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی ایسا ہو۔
اللہ نہ کرے سعودی عرب کی سرزمین کسی کافر، مشرک یا بدعتی کے ہاتھ آئے، ہم اللہ سے اس کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں، لیکن جہاں تک بیت المقدس کا تعلق ہے ، تو ذرا عقل کیجئے یہ مسلمانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہوا، مسلمان ایک ہوتے نہیں ہیں، سب جدا جدا ہیں، پھر جب یہود قابض ہوئے تو الزام ایک کو ٹھہرانا شروع کر دیا، میں کہتا ہوں آج سعودیہ عرب، اردن، دبئی، قطع، کویت، بحرین، اپنی تمام تر دولت عیاشیوں پر خرچ کرنے کی بجائے مجاہدین کو دے، اور پاکستان اپنے میزائیل مجاہدین کو دے کہ ہم سب مل کر یہود سے بیت المقدس خالی کرواتے ہیں، پھر دیکھو یہود کے ساتھ بنتی کیا ہے۔ ان شاءاللہ، تو بتاؤ کیا ایسا ہو سکتا ہے کیا یہ سب اکٹھے ہو سکتے ہیں، لیکن نہیں، جب بیچارے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری ہو رہی ہوتی ہے، بعد میں یہی انکشاف ہوتا ہے کہ اس میں سعودیہ اور دبئی کا ہاتھ ہے، دیکھیں ان بے غیرتوں کو ان یہود و نصاریٰ سے خطرہ نہیں ہے، یہ ان کے گلے میں ہار پہنچاتے ہیں جن کے بارے میں واضح قرآن میں لکھا ہے کہ (مفہوم) یہ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے، یہ تمہیں اپنی طرح کافر بنانا چاہتے ہیں، لیکن اُن سے اِن کو کوئی خطرہ نہیں، اگر ہے تو اپنے ہی کلمہ گو ، متقی اور مجاہد حماس کے بھائیوں سے۔ انا للہ وانا الیہ رجعون
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
پہلے اسامہ کے نام سے مسلمان ممالک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بھی کسی سے چھپا نہیں، وہ اسامہ جس سے افغانستان روس جہاد کروایا، پھر تورابورا کنفرم انفارمیشن کے مطابق ڈرون گرائے گئے کہ وہ مر گیا ھے اور پھر اچانک پلان بدل گیا کہ وہ زندہ ھے۔ اور پھر جعلی ویڈیو میسج سے اسی کے نام سے دنیا میں بدماشی کی گئی اور آخر ایبٹ آباد سے غائبانہ سمندر برد قلع قمع کر دیا گیا۔
یہ بھی مسلمان حکمرانوں کی ناہلی اور بزدلی ہے، اپنے ہی کلمہ گو بھائیوں کو کفار کی غلامی میں آ کر پکڑا اور فروخت کیا، ورنہ جراءت ہے کہ کوئی کافر کسی مسلمان پر ہاتھ اٹھا سکے، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا دور بھول گئے ہو کیا، ملا عمر صاحب ایک بہادر آدمی ہیں انہوں نے نہ دولت، نہ پیسہ، نہ تیل نہ ایٹمی میزائیل، کچھ بھی نہ رکھنے کے باوجود دینی غیرت کی وجہ سے ایک مسلمان بھائی کو کافروں کے تسلط میں نہیں دیا، لیکن ان بے غیرت حکمرانوں نے ایسا کر دیا اور آج انہی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امت مسلمہ ہر جگہ ذلیل ہے، خود تو چند ٹکوں کے عوض اپنی عیاشیاں پوری کر رہے ہیں جبکہ باعزت اور غیرت مند مسلمانوں کی اکثریت ظلم کی چکی میں پِس رہی ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ان نوکروں کو کہو آج یہ بات تہیہ کر لیں کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو خود سمجھائیں گے لیکن کسی کافر کو آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھنے دیں گے چہ جائیکہ بمباری کریں، لیکن یہ تو خود ان کو مروانے کے لئے اپنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ عوام کو پاگل بنانا چھوڑ دیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اب انویزایبل البغدادی جو پہلے کسی حملہ میں مارا گیا تھا اور اب اچانک زندہ نکلا جسے ایک مسجد میں لا کر خلفیہ کا اعلان کروایا گیا اور پھر غائب، اب غائبانہ سب کچھ ہو رہا ھے اس کے نام سے۔ حالات، واقعات اور خبروں پر نظر ڈالیں تو سعودی عرب پر قبضہ کی سازش پر بہت بڑی گیم کھیلی جا رہی ھے، اللہ سبحان تعالی حفاظت فرمائے آمین!
حرمین میں عیسائیوں کے خلاف بددعا کی ممانعت بغدادی نے لگائی ہے؟
سعودیہ عرب میں تیل کے کنوئیں عیسائیوں کو بغدادی نے قبضے میں دیا ہے؟
فلسطین پر بمباری کے لئے بغدادی نے پیسہ دیا ہے؟
مسلم ممالک کی دولت پر بغدادی کے بیٹے عیاشیاں کر رہے ہیں؟
600 کلمہ گو مسلمانوں کو بغدادی نے پکڑ کر کافروں کو بیچا؟
کافروں کے آنے پر بغدادی نے مساجد میں لوڈ سپیکر بند کروائے؟
230 ڈالر والا تیل 9 ڈالر میں بغدادی نے بیچا؟
اوباما کے گلے میں ہار بغدادی نے ڈالا؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
البغدادی داعش اسلامی اسٹیٹ کیسے بنا سکتا ھے کیونکہ ایک طرف اسے استعمال میں لیا جا رہا ھے دوسری طرف سے تخریب کار دکھا کر اس سے یا اس کے نام سے ایسے کام کروائے جا رہے ہیں جو کسی بھی طرح کوئی اسٹیٹ بنانے کے قابل نہیں داعش مشن پورا ہونے کے بعد اسے بھی غائبانہ سمندر برد کر دیا جائے گا، اور اگلی پالیسی کیا ہو گی واللہ اعلم!
ایسی باتیں کر کے دل کو تسلیاں دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لیکن یاد رکھو دین اسلام اللہ کا نور ہے، یہ پھیلنا ہی پھیلنا ہے، جو ہو گا وہ بعد میں دیکھا جائے گا، کافر یہ بھول جائیں کہ انہوں نے اگر ان مجاہدین کو مار ڈالا تو پھر کوئی میدان میں نہیں آئے گا، یہ کافروں کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے، میں کہتا ہوں کہ ان کے اپنوں میں سے ہی مجاہدین کھڑے ہو جائیں گے، اللہ جس کو چاہے ہدایت دے دے، یاد نہیں اس امت کا فرعون ابوجہل، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمنی میں انتہا کو پہنچ گیا تھا لیکن اس کے گھر میں اللہ نے اسلام ایسے داخل کیا کہ اس کا اپنا بیٹا عکرمہ رضی اللہ عنہ ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر پر نازل ہونے والے قرآن کو پکڑ کر کہتا ہے ھذا کلام ربی ھذا کلام ربی
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
جب ایمان کا جنازہ نکل جائے مادیت پرستی کی اوکھلی میں سر تن دیا جائے دنیا کی محبت دل میں تن آور درخت بن جائے تو اس ہی قسم کے شگوفے سننے کو ملتے ہیں کنعان صاحب میں تو سمجھتا تھا کہ آپ کا کچھ تعلق اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ سے بھی ہو گا افسوس ہوا آپ کی یہ سوچ دیکھ کے اللہ آپ کو ھدایت دے ایمان کی محبت اور ذائقہ اگر کوئی چکھ لے اللہ کی قسم اس کی زندگی ایک عجیب ہی انداز میں گزر جاتی ہے للہ درکم اے دلوں کے حکمرانو
اللھم احشرنا مع المجاھدین فی سبیلک و انصر دولتنا الاسلامیۃ و الحقنا بھم
دعا کیجیئے میرے لیئے اللہ میرا انجام دولاوی شیروں کے ساتھ کرے اور آپ کا انجام آل سعود کے ساتھ
جی بالکل! جہاد کے لئے ہر ملک میں فوج موجود ہوتی ھے
جی کویت کی فوج نہیں ہے
کچھ ممبران لا علمی میں بہت کچھ لکھ جاتے ہیں اور حکومت سعودی عرب اور مفتیان پر عجیب و غریب طعنہ زنی شروع کر دیتے ہیں۔
جی نہیں جانتے بوجھتے ہوئے لکھتے ہیں جی اور سعودی گورنمنٹ کوئی دودھ کی دھلی نہیں کہ اسے کچھ نہ کہیں
ایک بے وقوف بھی جانتا ھے کہ میرے سامنے جو مجھے للکار رہا ھے وہ مجھ سے طاقت میں زیادہ ھے تو وہ بھی اس پر اس لڑائی میں نہیں کودتا۔
جی لیکن اسلام نے تو بدر کا سبق دیا احد کا موتہ کا بھلا کب مسلمانوں کے پاس کفار سے طاقت زیادہ آئی
صرف ملک امریکہ کی 52 ریاستیں ہیں ہر قسم کی الیٹکرونی اور ایٹمی پاور سے بھرپور! اور پوری دنیا میں مسلم ممالک کی تعداد 47 ہے۔
جی ذرا روم ایران اور اسلامی سلطنت کا موزنہ بھی کر دیجیئے گا ایام نبوت و صحابہ میں
کسی نئے ملک کے وجود کا فیصلہ یونائیٹڈ نیشن میں ہوتا ھے خالی فیصلہ ہی نہیں بلکہ اس کو فنڈنگ بھی کی جاتی ھے۔ اور پھر ان کے قواعد ضوابط بھی ہیں جس کے مطابق ان ممالک کو چلنا پڑتا ھے، ورنہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے جس ملک چلانا اور بچانا مشکل ہو جاتا ھے، اس کی مثال سب کے سامنے ھے چند عرب ملک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
توتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء ÷÷÷÷ و یجعلکم خلفاء الارض
اگر طاقت میں کوئی کمی ہو تو عقلمندی اسی میں ھے کہ اپنے گھر والوں کو سمجھایا جائے کہ خاموشی اختیار کرنا ہی ہم سب کے لئے بہتر ھے اگر ذرا سی بھی بےوقوفی کی تو جان و مال کا خطرہ ھے۔
بڑے بے وقوف تھے وہ جن کے بارے کفار کہتا تھا الذین استجابوا للہ والرسول من بعد ما اصابھم القرح للذین احسنوا منھم و اتقوا اجر عظیم الذین قال لھم الناس ان الناس قد جمعوا لکم فاخشوھم فزادھم ایمانا و قالوا حسبنا اللہ و نعم الوکیل
و لما رای المومنون الاحزاب قالوا ھذا ما وعدنا اللہ و رسولہ و صدق اللہ و رسولہ و ما زادھم الا ایمانا و تسلیما
بیت المقدس پر جب اسرائیل نے قبضہ کیا تو کیا ہوا آج تک اسے واپس حاصل کر پائے اور کیا آپ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی ایسا ہو۔
جی وہ یہی کھسرے تھے جو بیت المقدس نہ لے سکے ایک بھی ملک اپنے وسائل دے دے ذرا ان جھادیوں کو اور اس کے بعد اللہ کے حکم سے دیکھیں ہوتا کیا ہے
ا تخشونھم فاللہ احق ان تخشوہ ان کنتم مومنین÷÷÷÷÷ الیس اللہ کاف عبدہ و یخوفونک بالذین من دونہ و من یضلل اللہ فما لہ من ھاد
پہلے اسامہ کے نام سے مسلمان ممالک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بھی کسی سے چھپا نہیں، وہ اسامہ جس سے افغانستان روس جہاد کروایا، پھر تورابورا کنفرم انفارمیشن کے مطابق ڈرون گرائے گئے کہ وہ مر گیا ھے اور پھر اچانک پلان بدل گیا کہ وہ زندہ ھے۔ اور پھر جعلی ویڈیو میسج سے اسی کے نام سے دنیا میں بدماشی کی گئی اور آخر ایبٹ آباد سے غائبانہ سمندر برد قلع قمع کر دیا گیا۔
الذین قالوا لاخوانھم و قعدوا لو اطاعونا ما قتلوا ۔۔۔۔۔ قد یعلم اللہ المعوقین منکم و القائلین لاخوانھم ھلم الینا و لا یاتون الباس الا قلیلا۔۔۔
حالات، واقعات اور خبروں پر نظر ڈالیں تو سعودی عرب پر قبضہ کی سازش پر بہت بڑی گیم کھیلی جا رہی ھے، اللہ سبحان تعالی حفاظت فرمائے آمین!
جی اسی لیئے سعودیہ شیعہ خبیثوں کو اسلحے سے نواز رہا ہے ویسے کیا خیال ہے اگر یمن پر قبضہ حوثیوں کی جگہ انصار الشریعہ کر لیتی تو؟؟؟
داعش مشن پورا ہونے کے بعد اسے بھی غائبانہ سمندر برد کر دیا جائے گا، اور اگلی پالیسی کیا ہو گی واللہ اعلم!
جی اسی لیئے خلیجی ممالک سارے کفر کے یار بنے ہوئے ہیں
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جی بالکل! جہاد کے لئے ہر ملک میں فوج موجود ہوتی ھے
جہاد کے لئے نہیں بلکہ پہرے داری کے لئے ہوتی ہے، فوج سرحدوں پر پہرہ دیتی ہے، جس کا کام صرف تنخواہ لینا ہوتا ہے، چاہے ملک طاغوتی قانون پر ہی کیوں نہ چل رہا ہوں، فوج اور مجاہدین میں فرق ہوتا ہے، مجاہدین دین حق کی خاطر لڑتے ہیں، جبکہ فوج ملک کی خاطر، آج عمران خان جلسے میں لڑکیاں نچا رہا ہے، لیکن فوج اس پر کچھ نہیں کہے گی، اسی عمران خان کو کہیں کہ دولۃ الاسلامیہ کے سامنے اس طرح اپنی لڑکیاں نچا کر دکھائے پھر دیکھیں کیا بنتا ہے۔۔۔ ان شاءاللہ
جس میں پڑھے لکھے نوجوان جہاد کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں
اتنے پڑھے لکھے ہوتے ہیں اتنے پڑھے لکھے ہوتے ہیں اتنے پڑھے لکھے ہوتے ہیں کہ مرنے کے بعد ان کے لیپ ٹاپ سے 50 جی بی کا پورن ڈیٹا برآمد ہوتا ہے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جب ایمان کا جنازہ نکل جائے مادیت پرستی کی اوکھلی میں سر تن دیا جائے دنیا کی محبت دل میں تن آور درخت بن جائے تو اس ہی قسم کے شگوفے سننے کو ملتے ہیں کنعان صاحب میں تو سمجھتا تھا کہ آپ کا کچھ تعلق اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ سے بھی ہو گا افسوس ہوا آپ کی یہ سوچ دیکھ کے اللہ آپ کو ھدایت دے ایمان کی محبت اور ذائقہ اگر کوئی چکھ لے اللہ کی قسم اس کی زندگی ایک عجیب ہی انداز میں گزر جاتی ہے للہ درکم اے دلوں کے حکمرانو
اللھم احشرنا مع المجاھدین فی سبیلک و انصر دولتنا الاسلامیۃ و الحقنا بھم
دعا کیجیئے میرے لیئے اللہ میرا انجام دولاوی شیروں کے ساتھ کرے اور آپ کا انجام آل سعود کے ساتھ

جی کویت کی فوج نہیں ہے

جی نہیں جانتے بوجھتے ہوئے لکھتے ہیں جی اور سعودی گورنمنٹ کوئی دودھ کی دھلی نہیں کہ اسے کچھ نہ کہیں

جی لیکن اسلام نے تو بدر کا سبق دیا احد کا موتہ کا بھلا کب مسلمانوں کے پاس کفار سے طاقت زیادہ آئی

جی ذرا روم ایران اور اسلامی سلطنت کا موزنہ بھی کر دیجیئے گا ایام نبوت و صحابہ میں

توتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء ÷÷÷÷ و یجعلکم خلفاء الارض

بڑے بے وقوف تھے وہ جن کے بارے کفار کہتا تھا الذین استجابوا للہ والرسول من بعد ما اصابھم القرح للذین احسنوا منھم و اتقوا اجر عظیم الذین قال لھم الناس ان الناس قد جمعوا لکم فاخشوھم فزادھم ایمانا و قالوا حسبنا اللہ و نعم الوکیل
و لما رای المومنون الاحزاب قالوا ھذا ما وعدنا اللہ و رسولہ و صدق اللہ و رسولہ و ما زادھم الا ایمانا و تسلیما

جی وہ یہی کھسرے تھے جو بیت المقدس نہ لے سکے ایک بھی ملک اپنے وسائل دے دے ذرا ان جھادیوں کو اور اس کے بعد اللہ کے حکم سے دیکھیں ہوتا کیا ہے
ا تخشونھم فاللہ احق ان تخشوہ ان کنتم مومنین÷÷÷÷÷ الیس اللہ کاف عبدہ و یخوفونک بالذین من دونہ و من یضلل اللہ فما لہ من ھاد

الذین قالوا لاخوانھم و قعدوا لو اطاعونا ما قتلوا ۔۔۔۔۔ قد یعلم اللہ المعوقین منکم و القائلین لاخوانھم ھلم الینا و لا یاتون الباس الا قلیلا۔۔۔

جی اسی لیئے سعودیہ شیعہ خبیثوں کو اسلحے سے نواز رہا ہے ویسے کیا خیال ہے اگر یمن پر قبضہ حوثیوں کی جگہ انصار الشریعہ کر لیتی تو؟؟؟

جی اسی لیئے خلیجی ممالک سارے کفر کے یار بنے ہوئے ہیں
ماشاء اللہ بہت ہی زبردست۔۔۔۔۔کیا ہی اچھا ہو اگر آپ آیات کے مقامات کے ساتھ ترجمہ بھی لکھ دیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جہاد كا حكم

سوال نمبر 2 - فتوی نمبر 7122

س 2: کیا ہم پر اب جہاد فرض عین ہوگیا ہے جبکہ مسلمانوں کے حقوق اجنبی جنگوں کے ذرریعہ پامال کئے جا رہے ہیں؟ اور بغیر عذر کے جہاد چھوڑنے والوں کا کیا حکم ہے، جب کہ انہیں چاہئے تھا کہ جب نکلنے کے لئے کہا گیا تو قبول کرتے، اور اللہ کی راہ میں جہاد کرتے، بس انہیں ان حالات نے روک رکھا ہے جن سے مسلمان دو چار ہیں، اور وہ یہ کہ حکومت غیر اللہ کی چل رہی ہے، دلیل کے ساتھـ فتوی دیجئے?

ج 2: جہاد اللہ کے کلمہ کی بلندی کے لئے، اور دین اسلام کی حفاظت، اور اس کی نشر واشاعت کو ممکن بنانے، اور اس کے تقدس کی حفاظت کے لئے اس کی قدرت اور استطاعت رکھنے والوں پر فرض ہے، لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ لشکر کی تشکیل اور تنظیم کی جائے؛ بدنظمی سے بچنے، اور ناقابل ستائش انجام سے بچنے کی خاطر؛ اس لئے اس کی ابتدا، اور شروعات مسلمان کے ولی امر کا کام ہے، لہذا علماء کو چاہئے کہ اس کے لئے بیداری پیدا کریں، اور جب جہاد شروع ہو جائے اور مسلمانوں سے نکلنے کو کہا جائے، تو جسے اس کی قدرت ہے اس پر ضروری ہے کہ اس پکار پر لبیک کہے، خالص اللہ کی رضا جوئی کے لئے، اور نصرتِ حق کی امید رکھتے ہوئے، اور اسلام کی حفاظت کا مقصد لئے ہوئے، اور جو ضرورت کے باوجود بغیر کسی عذر کے اس پکار پر لبیک کہنے سے پیچھے رہے، تو وہ گنہگار ہوگا۔

وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔

علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی
ممبر ممبر نائب صدر کمیٹی صدر:

عبد اللہ بن قعود عبد اللہ بن غدیان عبدالرزاق عفیفی عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

http://alifta.com/Fatawa/fatawaChapters.aspx?languagename=ur&View=Page&PageID=4287&PageNo=1&BookID=3
 
Top