• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسے علماء کا فتویٰ کس کام کا جنہوں نہیں کبھی جہاد کی نیت سے ہاتھ میں تلوار (ہتھیار ) نہیں پکڑی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جہاد کی مشروعیت
فتوى نمبر:6426

س: کیا دارالحرب میں جہاد کرنے کا مطلب حکومت وسلطنت حاصل کرنے کے لئے جہاد کرنا اور غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کرنے کے لئے قتال کرنا ہے؟

ج: اللہ تعالی نے اسلام کو پھیلانے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جہاد کو مشروع کیا ہے جو حق کی دعوت کے راستہ میں داعیوں اور مبلغین کے آڑے آتے ہیں، اسی طرح ان لوگوں کا ہاتھہ پکڑنے کے لئے جہاد مشروع کیا ہے جن کا نفس ان داعیان کو تکلیف دینے اور ان پر ظلم کرنے پر آمادہ کرتا ہے، جہاد کی مشروعیت اس وجہ سے ہے تاکہ روئے زمین پر فتنہ وفساد نہ رہے، امن عام ہوجائے، اللہ کا کلمہ بلند ہو، اور کفر کا کلمہ ذلیل ورسوا ہو، اور لوگ جوق درجوق اللہ کے دین میں داخل ہوں،

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

" وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ "
ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺣﺪ ﺗک ﻟﮍﻭ ﻛﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻓﺴﺎﺩ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻦ اللہ ﮨﯽ کا ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺑﺎ ﺯ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ اللہ ﺗﻌﺎلی ﺍﻥ کے ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻛﻮ ﺧﻮﺏ ﺩﯾﻜﮭﺘﺎ ﮨﮯ
اور اللہ تعالی فرماتا ہے:

" وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ " ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺸﺮﻛﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﮩﺎﺩ ﻛﺮﻭ ﺟﯿﺴﮯ ﻛﮧ ﻭﮦ ﺗﻢ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻟﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻥ ﺭﻛﮭﻮ ﻛﮧ اللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻣﺘﻘﯿﻮﮞ ﻛﮯ ﺳﺎتھـ ﮨﮯ-
اور اللہ تعالی فرماتا ہے:

" هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ "
ﺍﺳﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﻛﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﺍﻭﺭ ﺳﭽﮯ ﺩﯾﻦ ﻛﮯ ﺳﺎﺗھ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﻛﮧ ﺍﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺬﮨﺒﻮﮞ ﭘﺮﻏﺎﻟﺐ ﻛﺮ ﺩﮮ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﻣﺸﺮﻙ ﺑﺮﺍ ﻣﺎﻧﯿﮟ ۔

( جلد کا نمبر 12، صفحہ 14)

اس آیت سے معلوم ہوا کہ جہاد لوگوں کو تاریکی سے روشنی کی طرف لانے، اور لوگوں کو اللہ کے دین میں داخل کرنے کی وجہ سے مشروع کیا گیا ہے، تاکہ فتنہ وفساد نہ ہو، اور اسی طرح اسلام کا دفاع بھی کیا جاسکے-
وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔

علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی
ممبر ممبر نائب صدر برائے کمیٹی صدر
عبد اللہ بن قعود عبد اللہ بن غدیان عبدالرزاق عفیفی عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

http://alifta.com/Fatawa/fatawaChapters.aspx?languagename=ur&View=Page&PageID=4288&PageNo=1&BookID=3
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اللہ كی راہ میں پہرا دینا
فتوى نمبر 12570

س: الله كى راه میں پہرا دینے سے کیا مراد ہے؟ اور اللہ کے نزدیک اس کی کیا فضیلت ہے؟ میری طرف سے شکریہ اور ادب واحترام قبول کرتے ہوئے بتائیں؟

ج: اللہ کے راستے میں پہرا دینے کا مطلب ہے: فوجیوں كا دشمن کے مقابلے میں مسلم ممالک کی سرحدیں اور اس کے حدود کی حفاظت کے لئے پہرا دینا اور اسلامی ممالک میں دشمنوں کی دراندازی سے ان سرحدوں کی حفاظت کرنا، اور اللہ کے راستے میں پہرا دینے کی فضیلت میں بہت ساری احادیث آئی ہیں-

چنانچہ صحيح بخاری میں حضرت سھل بن سعد ساعدی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا:

اللہ کی راہ میں ایک دن پہرا دینا (سرحد کی حفاظت کرنا) دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔
( جلد کا نمبر 12، صفحہ 33)
اور صحيح مسلم میں حضرت سلمان فارسی رضی الله عنہ سے روایت ہے، وہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم سے روايت كرتے ہيں كہ آپ نے فرمايا:ایک دن اورايک رات کی پہرا داری ایک ماہ کے ( نفلی) روزے اور (نفلی) نماز سے بہتر ہے۔
اور مسند امام احمد میں، نیز صحيح ابن حبان وسنن ابو داود اورترمذی میں حضرت فضالہ بن عبيد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں:

ميں نے رسول الله صلى الله عليہ وسلم كو يہ كہتے ہوئے سنا کہ:ہر مرنے والے کا عمل اس کی موت کے ساتھـ ختم ہو جاتا ہے، سوائے اس کے جو الله کی راہ میں پہرا دے، تو اس کا عمل قیامت تک بڑھتا رہے گا اور وہ قبر کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔اور امام ترمذی نے کہا:
یہ حدیث حسن اور صحيح ہے۔
وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔

علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی
ممبر نائب صدر کمیٹی صدر
عبد اللہ بن غدیان - عبدالرزاق عفیفی - عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز


http://alifta.com/Fatawa/fatawaChapters.aspx?languagename=ur&View=Page&PageID=4302&PageNo=1&BookID=3
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جو اللہ کے کلمے کو سربلند کرنے کے لیے لڑے، وہ اللہ کی راہ میں لڑتا ہے۔

حدیث نمبر: 123 صحیح بخاری

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْقِتَالُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ فَإِنَّ أَحَدَنَا يُقَاتِلُ غَضَبًا وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً، فَرَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ، قَالَ: وَمَا رَفَعَ إِلَيْهِ رَأْسَهُ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ قَائِمًا، فَقَالَ: "مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".


ہم سے عثمان نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے منصور کے واسطے سے بیان کیا، وہ ابووائل سے روایت کرتے ہیں، وہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں لڑائی کی کیا صورت ہے؟ کیونکہ ہم میں سے کوئی غصہ کی وجہ سے اور کوئی غیرت کی وجہ سے جنگ کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سر اٹھایا، اور سر اسی لیے اٹھایا کہ پوچھنے والا کھڑا ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کے کلمے کو سربلند کرنے کے لیے لڑے، وہ اللہ کی راہ میں (لڑتا) ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،لوگو! میرے بعد پھر کافر مت بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔

حدیث نمبر: 121 صحیح بخاری

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: اسْتَنْصِتِ النَّاسَ، فَقَالَ: "لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".

ہم سے حجاج نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھے علی بن مدرک نے ابوزرعہ سے خبر دی، وہ جریر رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حجۃ الوداع میں فرمایا کہ لوگوں کو بالکل خاموش کر دو (تاکہ وہ خوب سن لیں) پھر فرمایا، لوگو! میرے بعد پھر کافر مت بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
توتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء ÷÷÷÷ و یجعلکم خلفاء الارض
تو جسے چاہے حکومت دے اور جس سے چاھے چھین لے (ال عمران 26) اور (کون ہے جو )تمھیں زمین پر جانشین (حکمران)بناتا ہے(کیا اللہ کے علاوہ بھی کوئی الہ ہے ) (النمل 62)
الذین استجابوا للہ والرسول من بعد ما اصابھم القرح للذین احسنوا منھم و اتقوا اجر عظیم الذین قال لھم الناس ان الناس قد جمعوا لکم فاخشوھم فزادھم ایمانا و قالوا حسبنا اللہ و نعم الوکیل
و لما رای المومنون الاحزاب قالوا ھذا ما وعدنا اللہ و رسولہ و صدق اللہ و رسولہ و ما زادھم الا ایمانا و تسلیما
وہ لوگ جنہوں نے زخم کھا لینے کے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر حاضر ہو گئے جنہوں نے ان میں سے اچھا کیا اور اللہ کا تقوی اختیار کیا ان کیلئے خوب بڑا اجر ہے یہ وہ ہیں جنہیں لوگوں نے کہا یقینا لوگ تم سے لرنے کیلئے جمع ہو گئے ہیں لہذا ان سے ڈرو یہ سن کر ان کا ایمان زیادہ ہو گیا جوابا وہ کہنے لگے ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے (ال عمران172 173)
اور جب اھل ایمان نے کفار کے جتھوں کو دیکھا تو کہنے لگے اسی کا اللہ اور اس کے رسول نے ھم سے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے س کہا تھا اور اس منظر نے ان کے ایمان اور اطاعت میں اضافہ ہی کیا (الاحزاب 22)
ا تخشونھم فاللہ احق ان تخشوہ ان کنتم مومنین÷÷÷÷÷ الیس اللہ کاف عبدہ و یخوفونک بالذین من دونہ و من یضلل اللہ فما لہ من ھاد
کیا تم ان (کفار)سے ڈرتے ہے تو اللہ تو زیادہ حق رکھتا ہے اگر تم مومن ہو کہ اس سے ڈرو (التوبہ13) کیا اللہ اپنے بندے کو کافی نہیں اور یہ تمھیں غیراللہ سے ڈراتے ہیں جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی بھی ھدایت دینے والا نہیں (الزمر36)
الذین قالوا لاخوانھم و قعدوا لو اطاعونا ما قتلوا ۔۔۔۔۔ قد یعلم اللہ المعوقین منکم و القائلین لاخوانھم ھلم الینا و لا یاتون الباس الا قلیلا۔۔۔
وہ (جن کے دلوں میں نفاق ہے ) جو اپنے بھائیوں کو یہ کہ کر زمین سے چپکے رہے اگر وہ ھماری بات مانتے تو مرتے تو نہ نا (العمران168)
یقینا اللہ ان کو جانتا ہے جو تم میں سے راستے سے روکنے والے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں تم بھی ھمارے پاس (دنیا کی زندگی عیش و عشرت میں)آ جاو خود تو وہ جنگ میں حاضر ہی نہین ہوتے مگر جان چھڑانے کیلئے (الاحزاب18)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ایسے علماء کا فتویٰ کس کام کا جنہوں نہیں کبھی جہاد کی نیت سے ہاتھ میں تلوار (ہتھیار ) نہیں پکڑی

السلام علیکم

جی بالکل! جہاد کے لئے ہر ملک میں فوج موجود ہوتی ھے جس میں پڑھے لکھے نوجوان جہاد کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں مگر ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ھے کہ اپنے ملک کو کس طرح بچانا ھے جس پر انہیں مزید تعلیم اور ٹریننگز بھی کروائی جاتی ہیں۔

کچھ ممبران لا علمی میں بہت کچھ لکھ جاتے ہیں اور حکومت سعودی عرب اور مفتیان پر عجیب و غریب طعنہ زنی شروع کر دیتے ہیں۔ مفتیان کا جو کام ھے وہ اپنے ملک کے قوانین اور اس ملک کی بہتری کے لئے مفید کوشش کرتے ہیں، ایک بے وقوف بھی جانتا ھے کہ میرے سامنے جو مجھے للکار رہا ھے وہ مجھ سے طاقت میں زیادہ ھے تو وہ بھی اس پر اس لڑائی میں نہیں کودتا۔

صرف ملک امریکہ کی 52 ریاستیں ہیں ہر قسم کی الیٹکرونی اور ایٹمی پاور سے بھرپور! اور پوری دنیا میں مسلم ممالک کی تعداد 47 ہے۔

دنیا کے امیر ترین ممالک G8 کے ممبر ممالک
Canada, France, Germany, Italy, Japan, Russia (Suspended), United Kingdom, United States, European Union

کامن ویلتھ کی ہیڈ "کوئین برطانیہ" اور 53 ممالک اس کے ممبر۔

کسی نئے ملک کے وجود کا فیصلہ یونائیٹڈ نیشن میں ہوتا ھے خالی فیصلہ ہی نہیں بلکہ اس کو فنڈنگ بھی کی جاتی ھے۔ اور پھر ان کے قواعد ضوابط بھی ہیں جس کے مطابق ان ممالک کو چلنا پڑتا ھے، ورنہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے جس ملک چلانا اور بچانا مشکل ہو جاتا ھے، اس کی مثال سب کے سامنے ھے چند عرب ملک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

اگر سعودی حکومت اس وقت مفتی اعظم اور دوسرے مفتیان سے فتوے جاری کر رہی ہیں تو یہ ایک اچھی حکمت عملی ھے، کہ اگر طاقت میں کوئی کمی ہو تو عقلمندی اسی میں ھے کہ اپنے گھر والوں کو سمجھایا جائے کہ خاموشی اختیار کرنا ہی ہم سب کے لئے بہتر ھے اگر ذرا سی بھی بےوقوفی کی تو جان و مال کا خطرہ ھے۔

بیت المقدس پر جب اسرائیل نے قبضہ کیا تو کیا ہوا آج تک اسے واپس حاصل کر پائے اور کیا آپ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی ایسا ہو۔

پہلے اسامہ کے نام سے مسلمان ممالک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ بھی کسی سے چھپا نہیں، وہ اسامہ جس سے افغانستان روس جہاد کروایا، پھر تورابورا کنفرم انفارمیشن کے مطابق ڈرون گرائے گئے کہ وہ مر گیا ھے اور پھر اچانک پلان بدل گیا کہ وہ زندہ ھے۔ اور پھر جعلی ویڈیو میسج سے اسی کے نام سے دنیا میں بدماشی کی گئی اور آخر ایبٹ آباد سے غائبانہ سمندر برد قلع قمع کر دیا گیا۔

اب انویزایبل البغدادی جو پہلے کسی حملہ میں مارا گیا تھا اور اب اچانک زندہ نکلا جسے ایک مسجد میں لا کر خلفیہ کا اعلان کروایا گیا اور پھر غائب، اب غائبانہ سب کچھ ہو رہا ھے اس کے نام سے۔ حالات، واقعات اور خبروں پر نظر ڈالیں تو سعودی عرب پر قبضہ کی سازش پر بہت بڑی گیم کھیلی جا رہی ھے، اللہ سبحان تعالی حفاظت فرمائے آمین!

البغدادی داعش اسلامی اسٹیٹ کیسے بنا سکتا ھے کیونکہ ایک طرف اسے استعمال میں لیا جا رہا ھے دوسری طرف سے تخریب کار دکھا کر اس سے یا اس کے نام سے ایسے کام کروائے جا رہے ہیں جو کسی بھی طرح کوئی اسٹیٹ بنانے کے قابل نہیں داعش مشن پورا ہونے کے بعد اسے بھی غائبانہ سمندر برد کر دیا جائے گا، اور اگلی پالیسی کیا ہو گی واللہ اعلم!

والسلام
بھائی اس بارے میں آپ کیا کہے گے

شام پر فضائی حملے کی قیادت ، خاندان نے مریم منصوری سے تعلق توڑ لیا

28 ستمبر 2014 (14:27)
ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون پائلٹ مریم المنصوری کی شام میں دولت اسلامی پر فضائی حملے کی قیادت کرنے پر اس کے خاندان والوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس سے ناطہ توڑنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک روز پہلے تو امارات ایئر فورس کی میجر مریم المنصوری کی شام میں دولت اسلامیہ پر حملوں کو امریکہ اور یورپ سمیت امارات میں بھی بڑے فخر سے دیکھا جا رہا تھا لیکن اسکے ایک روز بعد ہی انکی اپنی فیملی کی جانب سے مخالفت شروع ہو گئی ہے اور اس سے تعلق ختم کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مریم کے خاندان نے آئی ایس آئی ایس پر بمباری کو شام کے سنی ہیروز کے خلاف حملے قرار دیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ شام میں کئے جانے والے حملے بڑے ظالمانہ ہیں۔مریم کی فیملی نے اپنے بیان میں شام کے انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے ان سے ناطہ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکے علاوہ جو بھی ہمارے شامی بھائیوں پر حملے کر رہے ہیں وہ ظالم ہیں۔

یاد رہے کہ منصوری قبیلہ امارات میں کافی با اثر سمجھا جاتا ہے جس کا حکومت میں وزیر تجارت بھی موجود ہے ۔ دارالحکومت ابو ظہبی کا یہ دوسرا بڑا قبیلہ ہے اور اس تناظر میں اس کی فیملی کی جانب سے جاری کردہ بیان بڑا معنی خیز اور اہم سمجھا جا رہا ہے۔


http://dailypakistan.com.pk/international/28-Sep-2014/148002
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
اس انداز پر تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ایسے لوگوں کے دھاگے ، پوسٹس، رائے، تبلیغ کس کام کی ، جو اے سی والے ٹھنڈے کمرے میں ٹیبل کرسی پر کمپیوٹر سجا کر جہاد کی باتیں کرتے ہیں؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اس انداز پر تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ایسے لوگوں کے دھاگے ، پوسٹس، رائے، تبلیغ کس کام کی ، جو اے سی والے ٹھنڈے کمرے میں ٹیبل کرسی پر کمپیوٹر سجا کر جہاد کی باتیں کرتے ہیں؟؟؟
اے سی والے ٹھنڈے کمروں میں ٹیبل کرسی پر بیٹھ کر لکھنے والے اللہ کا شکر ہے کسی مسلمان کی عزت نفس کو پریشر یا پیسوں کے لئے مجروح نہیں کر رہے، نہ ہی اسلام کے ایک اہم حکم کو ادا کرنے کے خلاف زبان کھول کر یہود و نصاریٰ کے عزائم کی تکمیل میں حصہ ڈال رہے ہیں، بلکہ سوچ سمجھ کر، طرفین کا موقف جان کر، اندھا دھند تقلید سے اجتناب برتتے ہوئے، حالات کو سمجھ کر ، کچھ لکھ رہے ہیں، اور حقیقت بیان کر رہے ہیں، اگر کسی کو ان حقائق پر اعتراض ہے تو وہ یہاں ان کرسی پر بیٹھ کر لکھنے والوں سے مباحثہ کر سکتا ہے، کرسی پر بیٹھ کر لکھنے والے اپنی لکھی ہوئی ہر بات کو دلیل کے ساتھ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے، ان شاءاللہ، لیکن امت مسلمہ کے مرکز میں بیٹھ کر کسی پریشر یا حکمرانوں کے خوف سے امت مسلمہ کو غلط گائیڈ کرنے والوں کا کیا حکم ہو گا جو بغیر دلیل کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اگر ان علماء میں اتنا دم خم ہے تو یہ داعش کے علماء کے ساتھ ایک کھلے میدان میں عوام کے ہجوم میں بیٹھ کر مناظرہ کریں، عوام اتنی اندھی نہیں ہے یہ جب تحقیق پر نکلتی ہے تو بڑے بڑے لوگوں کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے، اسی لئے یہ کرسی پر بیٹھ کر لکھنے والا جب تکفیر کے اصول و قوانین کے نعرے لگانے والوں کو صرف "تاویل" کی بحث میں لایا تو بڑے بڑے وہاں سے غیر متعلقہ گفتگو کرتے ہوئے بھاگے، الحمدللہ، عوام اتنی اندھی بھی نہیں کہ مزاروں کو تباہ کرنے والوں کو یہود و نصاریٰ کا ایجنٹ اور طاغوت اکبر کے گلے میں ہار پہنانے والوں کو توحید و سنت کی اشاعت کرنے والا سمجھ لے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
میں تو یہی کہوں گا کہ اللہ تعالی ھمیں ہمیشہ صراط مستقیم پر قائم رکھیں اور اسی پر ھمارا خاتمہ کریں - آًمین یا رب العالمین

لیکن میں یہاں یہ بھی کہوں گا کہ ھم علماء کے بغیر اتنے اہم مسلے پر بات نہ کریں اور اس سلسلے میں علماء سے رائے مانگے نہ کہ ھم خود اس مسلے کی وضاحت کرتے پھریں -

@انس بھائی
@کفایت اللہ بھائی
 
Top