• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک بریلوی مکتب فکر کے پروفیسر کا جوابی مضمون

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
السلام علیکم،​
مالیگائوں کے مشہور نقاد و ادیب اور بریلوی مکتبہء فکر کے حامل پروفیسر اشفاق انجم کی حال ہی میں شائع شدہ تنقیدی کتاب "پس نوشت" (جسکا پیش لفظ شیخ حافظ جلال الدین القاسمی نے لکھا تھا) پر جامعہ محمدیہ منصورہ ،مالیگائوں کے ایک سلفی عالم دین نے ایک سلفی شاعر کے دفاع میں جوابی مضمون لکھا تھا ، مگرساتھ ہی انہوں نے شیخ جلال الدین القاسمی حفظہ اللہ کے عقیدہ پر انگشت نمائی کی تھی۔​
شیخ نے تو انکے مضمون کا کوئی نوٹس نہ لیا۔ہاں! اشفاق انجم صاحب نے انکے اعتراضات کو رفع کرنے کے لئے ایک جوابی مضمون لکھا ہے۔جسے قارئین محدث فورم کے مطالعہ کے لئے شیئر کیا جا رہا ہے۔اگر اس فورم کے علماء ضروری سمجھیں تو ان پروفیسر صاحب کے ان اعتراضات کا جواب مختصراً درج کر دیں،جو انہوں نے سلفی منہج کے متعلق کیا ہے تو بہتر ہوگا۔​
(یاد رہے کہ اس مضمون کے ان حصوں سے میں قطعی اتفاق نہیں کرتا،جو سلفی منہج سے ہٹ کر ہیں۔لہذا میری خطائیں در گذر فرمائیں۔پلیز)​
img863.jpg
 

ادبی محفل

مبتدی
شمولیت
ستمبر 04، 2013
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
3
اس تحریر کو پڑھنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک بریلوی نے جلال الدین قاسمی کا دفاع کیوں کیا؟
وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ آنجاب نے ہی لکھا ہے کہ اشفاق انجم صاحب ایک بریلوی مکتب فکر کے نقاد و ادیب ہیں۔اس بریلوی مکتب فکر کے نقاد و ادیب کو شیخ جلال الدین قاسمی صاحب نے صحت عقیدہ کی سند عطا کی ہے، اور اس کی کتاب جس کے اندر اس نے سلفی علماء کے عقیدہ و منہج پر سوال اٹھایا ہے اس پر مقدمہ لکھتے ہوئے جناب کی مدح سرائی کا ایک ہوا محل تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور اس طرح سے بہت ساری باتیں جسے مضمون نگار صاحب ڈنڈی مارکر حذف کر گئے ہیں انشاء اللہ حقیقت کوجلد ہی معلوم کر لیا جائے گا۔
مکمل وضاحت کا انتظار کیجیے
 

ادبی محفل

مبتدی
شمولیت
ستمبر 04، 2013
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
3
الحمد اللہ امید سے کہیں زیادہ جلدی وہ مضمون ہمارے ایک عزیز کے پاس مل گیا جس کے جواب میں یہ مضمون لکھا گیا ہے۔
ساتھ ہی یہ وضاحت بھی ضروری سمجھتا ہوں اس لیے کہ مصدقہ ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ جناب اشفاق انجم نے اپنی اس گمراہ کن اور گندے تبصروں والی کتاب پر جلاالدین قاسمی صاحب سے مقدمہ لکھوا کر مولانا ابوالعاص وحیدی صاحب کے پاس تبصرے کے لیے بھیجا تھا اور فون پر گفتگو بھی کی، لیکن جب مولانا نے اس کتاب کا مطالعہ تو اس کے معلوم ہوا کہ کتاب میں سلفی عقیدے پر انگلی اٹھائی گئی ہے اور اس پر جلال الدین قاسمی صاحب نے تصدیق بھی کی ہے تو مولانا نے اس کا اظہار فون پر جناب اشفاق انجم صاحب سے کر دیا بس یہی ہے کل ان کی ناراضغی کا سب، جس کی وجہ سے جناب گالی گلوچ پر اتر آئے اور یہ بھول بیٹھے کہ یہ گالی جسے جلال الدین قاسمی صاحب نے اس پوسٹ میں حذف کر دیا ہے وہ ان کے پیر جناب جلال الدین قاسمی صاحب پر صادق آتی ہے۔
اشفاق صاحب نے لکھا ہے کہ ''مولانا کس ----نے آپ سے کہہ دیا کہ میں بریلوی ہوں'' تو جناب یہ تو جلال الدین قاسمی صاحب نے ہی لکھا ہے کہ ایک بریلوی پروفیسر کا جوابی تحریر:
لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا
اور اشفاق صاحب آپ اپنے بریلویت کی تصدیق کے لیے اپنی ہی کتاب پس نوشت صفحہ نمبر 23 کا مطالعہ فرما ئیں۔ فی الحال اتنا ہی کافی ہے۔
 

اٹیچمنٹس

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
اس تحریر کو پڑھنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک بریلوی نے جلال الدین قاسمی کا دفاع کیوں کیا؟
وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ آنجاب نے ہی لکھا ہے کہ اشفاق انجم صاحب ایک بریلوی مکتب فکر کے نقاد و ادیب ہیں۔اس بریلوی مکتب فکر کے نقاد و ادیب کو شیخ جلال الدین قاسمی صاحب نے صحت عقیدہ کی سند عطا کی ہے۔
شاید آپ نے عینک الٹی کر کے یہ تحریر ملاحظہ فرمائی ہے۔سیدھی عینک پہن کر باصرہ نوازی کرتے تو یہ احمقانہ سوال ہرگز نہ کرتے۔
شیخ جلال الدین القاسمی حفظہ اللہ نے اشفاق انجم کو ادب میں میں صحت فکر کی سند دی ہے نہ کہ عقیدہ میں۔
نیم حکیم خطرہ جان۔نیم ملا خطرہ ایمان۔
سمجھ میں آیا حضرت؟
اور اس طرح سے بہت ساری باتیں جسے مضمون نگار صاحب ڈنڈی مارکر حذف کر گئے ہیں
آپ ہی بیان فرما دیں کہ کیا ڈنڈی ماری گئی ہے؟
انشاء اللہ حقیقت کوجلد ہی معلوم کر لیا جائے گا۔مکمل وضاحت کا انتظار کیجیے
آپ کیا حقیقت معلوم کرتے ہیں ہم بھی دیکھتے ہیں۔
 

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
لیکن جب مولانا نے اس کتاب کا مطالعہ تو اس کے معلوم ہوا کہ کتاب میں سلفی عقیدے پر انگلی اٹھائی گئی ہے اور اس پر جلال الدین قاسمی صاحب نے تصدیق بھی کی ہے
شیخ نے اس کی (اشفاق انجم کے ذریعے سلفی عقیدہ پر اعتراضات) تصدیق ہی نہیں کی ۔یہ بات آپکی خام خیالی اور شیخ پر بہتان عظیم اور شیخ سے آپکا بغض و عناد ظاہر کرتی ہے حضرت۔
یہ بھول بیٹھے کہ یہ گالی جسے جلال الدین قاسمی صاحب نے اس پوسٹ میں حذف کر دیا ہے وہ ان کے پیر جناب جلال الدین قاسمی صاحب پر صادق آتی ہے۔
یہ گالی والا لفظ اس پوسٹ سے ہم نے حذف کیا ہے محترم،نہ کہ جلال الدین القاسمی نے۔
حذف کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم یہاں صاف ستھری پوسٹ شیئر کرنا چاہتے تھے،کیونکہ یہ علماء کی مجلس ہے۔
 

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
۔اگر اس فورم کے علماء ضروری سمجھیں تو ان پروفیسر صاحب کے ان اعتراضات کا جواب مختصراً درج کر دیں،جو انہوں نے سلفی منہج کے متعلق کیا ہے تو بہتر ہوگا۔
(یاد رہے کہ اس مضمون کے ان حصوں سے میں قطعی اتفاق نہیں کرتا،جو سلفی منہج سے ہٹ کر ہیں۔لہذا میری خطائیں در گذر فرمائیں۔پلیز)
کاش کہ پہلی پوسٹ میں لکھی ہوئی ہماری یہ تحریر آپ پڑھ لیتے۔تو سمجھ جاتے کہ ہم نے خود انکے اعتراضات کی کوئی تائید نہیں کی ہے۔بلکہ فورم پر موجود علمائے کرام کو اس کا جواب دینے کی دعوت دی ہے۔
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرہ تو اک قطرہ خوں نہ نکلا
 
Top