• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک بہت بڑا شبہہ ہے تصویر کے حوالے سے اسکا حل بھی سمجھ لیں. شیخ محترم رفیق طاہر صاحب

شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
یہ ساری باتیں پڑہ کر مجھے جو بات سمجھ آئی وہ یہ ہے کہ تصویر بنانا بذات خود ممنوع ہے جہاں اس کے بہت سے فوائد ہیں وہاں اس سے زیادہ اس کے نقصانات ہیں ہیں خاص طور پر پیروں وغیرہ کی تصاویر تو بتوں کا متبادل بن جاتیں ہیں اس لئے ان کو سختی سے منع کیا گیا ہے البتہ آج کل کے علماء بہت بڑی تعداد تصویر و وڈیو کی ضرورت کے مطابق جائز قرار دیتی ہے لیکن بطور شوقیہ تصویر یا وڈیو بنانے کی وہ بھی انکار ہی کرتے ہیں جس سے شیخ طاہر رفیق کا موقف اور مضبوط ہوتاہے ۔
ہمارے ہاں مولانا عبدالکریم قریشی بیر والے بڑے عالم گزرے ہیں انہوں نے قرآن کریم کا ترجمہ اور بہت سی کتب لکھی ہیں وہ بھی تصویر اور وڈیو کا حرام سجھتے تھے اس کے علاوہ وہ کسی کو اپنا خؤن دینے کو بھی ناجائز کہتے تھے حالانکہ وہ حنفی تھے اور احناف کے بڑے مفتیان تصویر کے جواز کے قائل تھے۔
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
اللہ شیخ محترم رفیق طاہر صاحب کے علم میں اضافہ فرمائے اور انہیں دین حینف پر مزید استقامت عطا فرمائے اور ہمیں ان کے علم و عمل سے سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میری اشکال تصویر کی مطلقا حرمت یا مخصوص اباحت پر نہیں بلکہ ڈیجیٹل تصویر کو عکس کہنے پر ہیں،
شیخ محترم کے مدلل فتوی میں ایک صورت اسے عکس کہنے کی ہے۔ اور اسی بنا پر دلائیل ہیں۔
ڈیجیٹل فارمیٹ میں تصویر صرف ایک آن آف کی صورت میں ہوتی ہے، اردو میں شائید میں اس طریقہ کار کو نہ لکھ پاؤں مگر انگلش میں اسے بٹس کے نام سے جانا جاتا ہے، جب ہم میموری میں ڈیٹا (تصویر وغیرہ) محفوظ کرتے ہیں تو وہ کسی عکس شبیہ کو صورت نہیں ہوتا، بلکہ اس ڈیٹا کو میموری کے مختلف جگہوں سے اکٹھا کے ایک شبیہ دی جاتی ہے جو انسان کو ایک سکرین پر نظر آتی ہے اور یہ عکس بنا نے کا کام اس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک اسے وولٹیج یعنی کرنٹ ملتا رہتا ہے،
انسان ہی کمپیوٹر کو ہدایات دیتا ہے کہ ان بٹس کو اکٹھا کر کے انسان کو سمجھ آنے والی شبیہ کیسے دینی ہے ان پروگرامز (کمپیوٹر کو دی جانے ہدایات) کو لکھنے والے کا مقصود تصویر یا کوئ خاص قسم کا ڈیٹا نہیں ہوتا بلکہ ہر قسم کا ڈیٹا ہوتا ہے جو ان الیکٹرانز کو اکٹھا کر کے گرافکس کی صورت میں انسان کو سمجھ آنے والی صورت میں اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔
یہی بات میں نے اپنے کمپیوٹر سائینس کو پڑھانے والے مختلف دوستوں سے کی تو انہوں نے بھی میموری میں موجود ڈیٹا کو شبیہ کہنے سے انکار کیا، کیونکہ شبیہ ایک خاص شکل و صورت میں ہوتی ہے اور اسکے لیے ان تمام نقاط کا اکٹھا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جیسا کہ اگر ایک لائین کے مختلف نقاط کو الگ الگ کر دیا جائے تو وہ لائین نہیں کہلاتی۔
شیخ محترم آپ ان اشکال پر کچھ راہنمائ فرمادیں؟ جزاکم اللہ خیرا
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
محترم ابن حسیم صاحب! علمک اللہ
یہ بٹس والی بات میں نے اس لیے نہیں چھیڑی کہ اکثر لوگ اس سے نہ آشنا ہیں.
مجھے خوشی ہوئی کہ آپ اس قضیہ کو سمجھتے ہیں.
اور امید ہے کہ آپکو یہ بات بآسانی سمجھ آجائے گی کہ

" ان جدید تصاویر کو اپنے سسٹم یا موبائل پر جب بھی کوئی دیکھنے کے لیے سکرین پر لاتا ہے، وہ اسوقت مصور ہی ہوتا ہے. خواہ یہ تصاویر اس نے کھینچی یا کسی اور نے"

اس موضوع پر میری آڈیوز تو موجود ہیں. ان شاء اللہ وقت نکال کر تحریر میں بھی اس قضیہ کی وضاحت کروں گا.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521

السلام علیکم

معذرت کے ساتھ اسے "مصور" نہیں کہتے "فوٹو گرافر" کہتے ہیں اور فوٹو گرافر کا مطلب ھے "عکسی تصویر اتارنے والا"

فوٹو (Photo): عکسی تصور، روشنی کے متعلق، روشنی کے معنوں میں استعمال ہوتا ھے۔

فوٹو گرافر (Photographer): عکاسی، عکسی تصویر اتارنے والا ،عکسی تصوری اتارنے کا ماہر، عکسی تصوری کشی کرنے والا

آرٹسٹ (Artist) : فنون لطیفہ/ مُصَوَر/ مجسمہ سازی/ کند کاری، یہ لفظ زیادہ تر مُصَوَر کے لئے استعمال ہوتا ھے۔


ڈیزائنر (Designer): نمونہ ساز، وہ شخص جو جو فنکارانہ نقش احتراع کرتا ہو

پینٹر (Painter): مصور، نقاش، رنگ ساز، رنگ آمیز، تصور کشی کرنے والا


والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں کے اندرونی مناظر
مصوری، کندکاری، مجسمہ سازی،








وقت ملنے پر عکسی تصویر پر بھی تھوڑی رائے پیش کروں گا، ایک بات کا خیال رکھا جائے کہ میں کسی کا رد نہیں کر رہا بلکہ جو میں جانتا ہوں اس پر اپنی رائے پیش کر رہا ہوں۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
عکاسی












 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
" ان جدید تصاویر کو اپنے سسٹم یا موبائل پر جب بھی کوئی دیکھنے کے لیے سکرین پر لاتا ہے، وہ اسوقت مصور ہی ہوتا ہے. خواہ یہ تصاویر اس نے کھینچی یا کسی اور نے"

اس موضوع پر میری آڈیوز تو موجود ہیں. ان شاء اللہ وقت نکال کر تحریر میں بھی اس قضیہ کی وضاحت کروں گا.
بارک اللہ فیکم، اگر ہو سکے تو وہ آڈیوز یہاں شئیر کر دیں۔۔

اگر آئینہ یا کسی چمکدار چیز میں اپنی تصویر دیکھنے والا مصور نہیں تو سکرین پر تصویر دیکھنے والا مصور کیوں
جبکہ دونوں میں نظر آنے والی تصویر وقتی ہوتی ہے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
شیخ محترم مجھے آپ کی اس جواب پر شیخ محترم عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ یاد آ گئے کیونکہ ان کا بھی موقف تصویر اور ویڈیو کے بارے میں بالکل آپ کی طرح ہے -
شاید ایسا نہیں ہے؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
مجھے ان کا موقف کا علم تو نہیں ہے لیکن ان کے لیکچرز اور دروس کی ویڈیوز تو اس میں یہ ظاہر کر رہی ہے کہ ان کا موقف شیخ رفیق طاہر سے الگ ہے کیونکہ جتنا میں نے اس تحریر سے سمجھا ہے اس کے مطابق شیخ رفیق طاہر تصویر یا ویڈیوز کے حق میں نہیں ہیں اور بہتر ہے کہ دروس بھی آڈیو کی صورت میں مرتب کیے جائیں جبکہ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کی ویڈیوز تو اس سے ہٹ کر موقف بتا رہی ہیں کہ شیخ تبلیغ و دعوت دین میں اس کے قائل ہیں
اور معذرت کے ساتھ شیخ کا تبحر علمی اور منزلت و مقام کے باوجود ذاتی طور پر شیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ کے موقف پر دل زیادہ مائل ہو رہا ہے اللہ انہیں جزائے خیر دے (آمین) اور اس جملے سے یہ قطعی نہیں سمجھا جائے کہ میں شیخ عبداللہ ناصر کی توہین کر رہا ہوں
 
Top