ان ویڈیوز کے فوائد سے انکار نہیں! لیکن بات حلت وحرمت کی ہے. میں بھی وہی کہوں گا جو اللہ نے شراب اور جوئے کے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے فرمائی:
(يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا ۗ) [سورة البقرة : 219]
لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے (١) اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے، لیکن ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ (٢)
شیخ محترم آپ کے اس جواب میں کچھ اشکال میرے ذہن میں آ رہے ہیں - آپ سے شیئر کرنا چاھتا ہو تا کہ میری اصلاح ہو جائے -
شیخ ھائی لائٹ کی ہوئے ترجمہ کی وضاحت کر دیں
اس آیات میں اللہ نے جو فائدہ کی بات کی ہے کیا اس میں ہر انسان اپنے فائدہ کے بارے میں نہیں سوچتا ہے - جبکہ دینی دروس کی جو ویڈیو بنائی جاتی ہے - اس میں لوگوں کی رہنمائی کے لئے بنائی جاتی ہے نا کہ اپنے فائدہ کے لئے -
شیخ آج جب کے باطل چاہے وہ کافر ہو یا اسلام کے باطل عقائد والے فرقے وہ اپنی باطل دعوت کے لئے ہر ذرائع کو وہ استعمال کر رہے ہیں - چاہے وہ ٹی وی چینل ، یا پھر سوشل میڈیا ، یا پھر پرنٹ میڈیا کیا آج کے دور میں ھمیں اپنی دعوت کے لئے ان ذرائعوں کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں - کیونکہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں لوگ آڈیو تو بالکل نہیں سنتے اور نا ہی ریڈیو کو سنتے ہیں ھم ٹی وی کے ذریعے کرڑوں لوگوں تک اسلام کی دعوت پیش بھی کر سکتے ہیں اور باطل کا رد بھی
جیسے - مدنی ٹی وی ، کیو ٹی وی
شیخ پیس ٹی وی کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی اصلاح ہوئی اور کتنے ہی غیر مسلم اسلام میں داخل ہوئے ہیں -
ایک ویڈیو شیئر کر رہا ہو - اس ویڈیو کو صرف دیکھنے کے بعد ہی کتنے لوگ اسلام میں داخل ہوئے ہیں - شیخ اس ویڈیو کے دیکھنے کے بعد آپ اس ویڈیو پر ضرور کمنٹس کرے -
ایک سائنٹسٹ کا اسلام قبول کرنے کا واقعہ
ﷲ اکبر
@کنعان بھائی کیا آپ اس ویڈیو کا ترجمہ کر سکتے ہیں
اور آخر میں اس فتویٰ کی بھی وضاحت کر دے - جزاک اللہ
كانفرنس اور پروگرام كى ويڈيو بنانے كا حكم !!!
پروگرامز اور كانفرنسز كى ويڈيو بنانے كا حكم كيا ہے ؟
شيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ سے يہ سوال دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
" كانفرنس اور اسلامى پروگرام جس ميں دعوت الى اللہ دى گئى ہو كى تصوير بنانے ميں عام مصلحت كى اميد ہو جب اس ميں ديكھا جائے كہ اس ميں مصلحت زيادہ ہے، اور اس تصوير كے نتيجہ ميں خير و بھلائى اور لوگوں كو فائدہ ہوگا.... اور وہ اس پروگرام اور كانفرنس سے فائدہ مند ہونگے تو ان شاء اللہ اس ميں كوئى حرج نہيں " انتہى.
ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 4 / 367 )