• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سوال سب مقلدین سے ؟ سوچئے گا ضرور

شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
ہم تو چاروں آئمہ کی ہر بات مانیں گے جو حدیث کے مطابق ہے۔ ہم کسی ایک کی تقلید نہیں کریں گے۔
اب رحمانی صاحب زرا یہ ثابت کردیں کہ رسول اللہ نے فرمایا ہو اختلاف کے زمانے میں کسی ایک امام کی تقلید کو لازم پکڑنا چاروں کی بات ماننے والا میری امت میں سے نہیں ۔
رحمانی صاحب جو نبی یہ کہہ سکتا ہے اختلاف کے زمانے میں کتاب اللہ اور میی سنت کو لازم پکڑو وہ اماموں کا کیوں نہیں کہہ گیا۔قیامت کی علامات اتنی باریکی سے بتانے والا نبی یہ چھوٹی سی بات نہیں کہہ سکتا تھا کہ تقلید کو لازم پکڑنا اماموں کی اور وہ بھی صرف ایک کی چاروں کی نہیں۔۔
رحمانی صاحب اپنی علمیت تھوڑی جھاڑ دیجیئے اور یہ بھی بتا دیجئیے کہ کس حدیث میں یہ ذکر ہے کہ جو ان چاروں میں سے کسی کا مقلد نہ ہوا وہ مسلمان نہیں جہنمی ہے
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
رحمانی صاحب جو نبی یہ کہہ سکتا ہے اختلاف کے زمانے میں کتاب اللہ اور میی سنت کو لازم پکڑو وہ اماموں کا کیوں نہیں کہہ گیا۔قیامت کی علامات اتنی باریکی سے بتانے والا نبی یہ چھوٹی سی بات نہیں کہہ سکتا تھا کہ تقلید کو لازم پکڑنا اماموں کی اور وہ بھی صرف ایک کی چاروں کی نہیں۔۔
جو نبی بہتر فرقوں کی تعیین کرسکتاہے اورجسے اللہ نے زمانہ مابعد کا علم بخشاہے اورجنہوں نےقرب قیامت کےواقعات ووحوادث کی پیش گوئیاں بکثرت آئی ہیں، تووہ یہ کیوں نہیں کہہ گئے کہ بعد میں چارائمہ سے ہٹ کر اہل حدیث نامی فرقہ کے ساتھ جڑے رہنا،کیاعلامات قیامت اور گمراہ فرقوں کی تفصیلات سے واقف کرانے والاہمارے نبی یہ نہیں بتاسکتے تھے؟
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
تلمیذ صاحب کہہ رہے ہیں کہ مقلد راوی نکال دئیے جائیں تو آپ غیر مقلد بھنسیں گے۔میرے بھائی اس میں آپ زیادہ برا پھنسیں گے کیونکہ آپ تو مقلد ہیں آپ پر لازم ہے اپنے امام کے قول کی تقلید کریں اب وہ راوی جسکا تعلق شافعی مالکی یا حنبلی سے ہے آپ اس کی روایت کو کیسے مانیں گے ہم تو چلو غیر مقلد ہیں آزاد ہیں جسکی بات چاہیے مان لیں جسکی بات تھیک لگے قرآن وحدیث کے مطابق وہ مان لیں آپ تو مقلد ہیں آپ کیسے حنفی چھوڑ کر شافعی راوی کی بات کو مانیں گے آپ تو پابند ہیں مقلد ہیں صرف اپنے حنفی راویوں کی بات مانیے۔
تلمیذ صاحب کی بات سمجھنے کی کوشش کیجئے۔
مقلد مقلد بھائی بھائی، یہ بھی تقلید کوجائز کہتے ہیں وہ بھی تقلید کوجائزکہتے ہین، کوئی یہ نہیں کہتاکہ امام شافعی اورامام مالک یاامام احمدبن حنبل کی تقلید ناجائز ہے، تقلید جائز ہے، اب چاہے ان میں سے جس کی تقلید کی جائے، اب یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان جس سے وابستہ ہوتاہے اس کو سب سے برتردیکھناچاہتاہے لیکن یہ برتری اپنے مدمقابل کیلئے ہوتی ہے سبھی سے مطلقانہیں۔جیسے بعض جہلاء کرتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ کیلئے امام اعظم کا لقب سنتے ہی کہنے لگتے ہیں کہ امام اعظم تو رسول پاک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بریں عقل ودانش بباید گریست
اب سوال ان کیلئے ہے جو تقلید کو شرک وبدعت بھی کہتے ہیں اوردوسری طرف انہی کےواسطہ سے ان کی تمام سندحدیث رواں دواں ہے۔تصوف کو بدعت اورشرک کہتے ہیں لیکن اسی تصوف میں لت پت شاہ ولی اللہ کی سند تمام اہل حدیث گروہ کیلئے سرمایہ افتخار ہے،لمحہ فکریہ تصوف اور تقلید کو شرک وبدعت قراردینے والوں کیلئے ہے،ہمارے لئے نہیں ہے۔بشرطیکہ غوروفکر کرنے کی صلاحیت ہو۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
رحمانی صاحب آپ کی تحریریں پسندیدہ ہوتی ہیں ، آپ نے اوپر کی پوسٹ میں جو ہائیلائٹ کیا ہے وہ ذرا سا بہی غور کئیے بغیر کردیا هے ۔ معاملہ یوں ہے ہی نہیں ۔ اہل حدیث نے جسے آپ فرقہ سمجہتے ہیں ایسا کہنے کی جسارت نہیں کی کبہی ۔ انکا کہنا ہے قدیم سے ، ہر وہ بات چاہے جس عالم نے بہی کہی ہو وہ اللہ کی کتاب اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مخالف نہ ہو یعنی موافقت رکہتی وہ قبول ہے صحیح دلائل کی روشنی میں ۔
دیگر امور جو افتراضی ہیں ، جیسے فلاں کے قول کا کہنے کا مطلب اپنے طور پر لینا قطعی غیر مناسب ہے ۔
تیسری التجاء آپ کی بیان کردہ باتوں میں دلائل دیا کریں ۔
دلائل سے جب آپ وضاحت کریں تو اسمیں وزن پیدا ہوتا ہے اب یہ بتانا میں غیر ضروری سمجہتا ہوں کہ دلیل تو قرآن اور ثابت حدیث ہی قرار دی ہے چاروں امام نے اور تقریبا ہر عالم دین نے ۔ سبہوں نے اپنی ذمہ داری اللہ کے یہاں یہ کہکر ختم کرلی ہیکہ انکا کہا قول قرآن اور سنت کے خلاف ہو اسے قابل عمل نہ سمجہتے هوئے دیوار پر مار دیا جائے ۔
تنقید سے مراد واللہ اصلاح ہے ۔ آپ ہماری اور ہم آپ کی اصلاح کردیں ۔ کسی بہی بحث کے فوائد تو ملیں !
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
تلمیذ صاحب کی بات سمجھنے کی کوشش کیجئے۔
مقلد مقلد بھائی بھائی، یہ بھی تقلید کوجائز کہتے ہیں وہ بھی تقلید کوجائزکہتے ہین، کوئی یہ نہیں کہتاکہ امام شافعی اورامام مالک یاامام احمدبن حنبل کی تقلید ناجائز ہے، تقلید جائز ہے، اب چاہے ان میں سے جس کی تقلید کی جائے، اب یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان جس سے وابستہ ہوتاہے اس کو سب سے برتردیکھناچاہتاہے لیکن یہ برتری اپنے مدمقابل کیلئے ہوتی ہے سبھی سے مطلقانہیں۔جیسے بعض جہلاء کرتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ کیلئے امام اعظم کا لقب سنتے ہی کہنے لگتے ہیں کہ امام اعظم تو رسول پاک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بریں عقل ودانش بباید گریست
اب سوال ان کیلئے ہے جو تقلید کو شرک وبدعت بھی کہتے ہیں اوردوسری طرف انہی کےواسطہ سے ان کی تمام سندحدیث رواں دواں ہے۔تصوف کو بدعت اورشرک کہتے ہیں لیکن اسی تصوف میں لت پت شاہ ولی اللہ کی سند تمام اہل حدیث گروہ کیلئے سرمایہ افتخار ہے،لمحہ فکریہ تصوف اور تقلید کو شرک وبدعت قراردینے والوں کیلئے ہے،ہمارے لئے نہیں ہے۔بشرطیکہ غوروفکر کرنے کی صلاحیت ہو۔
اللہ کے نبی کی بات تو رحمانی صاحب کرتے نہیں کبھی شیخ سعدی کے قول تو کبھی اپنی تاویلیں۔
ہم سمجھ سکتے ہیں جو آپکو آٹھ سال پڑھایا جاتا ہے یہ اسکا قول ہے یہ اسکا قول ہے اسلیے آپ اپنے آپ کو بڑا عالم سمجھنے لگ جاتے ہیں اور جب کوئی دوسرا دین کی بات کرے تو ان کو آپ لوگ حقیر اور بے علم سمجھ کے کہتے ہیں لو جی بحث میں کود پڑے۔
ہم قدر کرتے ہیں رحمانی صاحب آپ کے علم کی ذرا ہمیں بھی اپنے اس علم سے منور فرمائیں اور جواب عنایت فرمائیں بغیر باتوں کو گھمائے۔
پہلا سوال ۔ کیا ابوحنیفہ سمیت کسی بھی امام نے کبھی کہا کہ میری تقلید کرو اور حنفی شافعی بنو۔؟
دوسرا سوال ۔ کیا چاروں امام کو ماننے والا دین سے خارج ہے صرف ایک کی تقلید کرنے والا مسلمان ہے؟
تیسرا سوال ۔ کیا تقلید پکڑنا ہر مسلمان کے لیے لازم ہے کیا تقلید کرنے والا مسلمان ہوگا اور تقلید نہ کرنے والا مسلمان نہیں ہوگا؟
چھوتھا سوال ۔ کیا کسی حدیث میں یہ لفظ آیا ہے کہ اختلاف کے دور میں امام کی تقلید کو لازم پکڑو اور وہ بھی صرف ایک امام کی تقلید کو لازم پکڑو چاروں کی تقلید کو نہیں؟
اسلام شریعیت دین کامل ہے اس نے آنے والے ہر مسئلے کا حل بتا دیا ہے حتیٰ کے اختلاف کے زمانے میں قرآن وحدیث کو لازم پکڑنے کا بھی اسلیے آپ ذرا اس دین کامل میں سے تقلید کو بھی ثابت کردیں۔
آحادیث کے ذریعے سے اپنی کتابوں کےاور علما کے اقوال سے نہیں۔۔
جواب دینے سے پہلے عالم رحمانی صاحب یہ بات دماغ میں رکھنا کہ چاروں امام غیر مقلد تھے۔تو کیا وہ مسلمان ہوئے؟؟؟
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
لو جی امام اعظم ابوحنیفہ ہو ہی نہیں سکتے قرآن نے انبیا کو امام کہا ہے۔شائید کبھی قرآن پڑھا ہوگا آپ نے قول رائے اور قیاسوں کو چھوڑ وقت نکالا ہوگا انبیا کو قرآن نے امام کہا ہے۔
اب نبی صرف امام ہوں قرآن انکو امام کہے اور ابوحنیفہ امام اعظم استغفراللہ
آپ ذرا ثابت کیجیے گا نبی امام نہیں بن سکتا میں قرآن سے ثابت کرتا ہوں کہ نبی امام ہوتا ہے قرآن نے نبی کو امام کہا ہے اور آپنے ابوحنیفہ کو امام سے بڑھ کر امام اعظم کہہ دیا۔
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
جو نبی بہتر فرقوں کی تعیین کرسکتاہے اورجسے اللہ نے زمانہ مابعد کا علم بخشاہے اورجنہوں نےقرب قیامت کےواقعات ووحوادث کی پیش گوئیاں بکثرت آئی ہیں، تووہ یہ کیوں نہیں کہہ گئے کہ بعد میں چارائمہ سے ہٹ کر اہل حدیث نامی فرقہ کے ساتھ جڑے رہنا،کیاعلامات قیامت اور گمراہ فرقوں کی تفصیلات سے واقف کرانے والاہمارے نبی یہ نہیں بتاسکتے تھے؟
ماشاءاللہ سے کچھ تو جواب دینا ہی ہے عالم جو ہوئے۔
اس نبی نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ایک ہی فرقہ جنتی جو میرے اور میرے صحابہ کے نقش قدم پر ہوگا۔صرف کتاب اور سنت کو لازم پکڑے گا۔
صاف اُصول بتا دیا ہے بھائی جان کتاب اور سنت کو لازم پکڑو۔اس وقت اس اصول کے اوپر کون ہے خود فیصلہ کرلو کون ہے جس نے تیسری چیز پو بھی لازم پکڑ لیا ہے غیرمقلد اہحدیث کو چھوڑ کر سب فرقوں نے تیسری چیز تقلید کو لازم پکڑ لیا ہے۔۔حدیث نے اتنی باریکی کا اُصول بتا دیا کتاب اللہ اور حدیث بس میرے صحابہ کے طریقے کا بھی حکم دیا صحابہ کس کی تقلید کرتے تھے صحابہ کے طریقے والا اصول بھی پرکھ کر دیکھ لیں۔کس صحابی نے اپنا نام حنفی چافعی مالکی کہا کس صحابی نے بریلوی دیوبندی کہا کس صحابی نے ہری سفید پکڑے پہنی۔؟؟
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
اختلاف کے زمانے میں کون ہے جو قرآن اور حدیث کو لازم پکڑتا ہے ۔
حدیث میں آتا ہے کہ کتا برتن میں منہ ڈال دے تو سات مرتبہ صاف کرو ۔
ابوحنیفہ کا قول ہدایہ میں یہ ہے کہ کتا برتن میں منہ ڈال دے تو تین مربہ صاف کرلو۔
اب جو یہ کہتے ہیں کہ دین کی بات عام انسان نہیں سمجھ سکتا اس کی تشریح صرف امام کرگئے اس لیے ایک امام کو لازم پکڑو وہ اپنے امام سے اسکی تشریح کرواتے ہیں ماشاءاللہ سے سات مرتبہ دھو لو عام انسان کو سمجھ نہیں آتا اسکی تشریح ابوحنیفہ نے کی تین مرتبہ دھو لو حدیث کے خلاف یہ سمجھ آگیا۔
اب بتائیں کس نے اختلاف کے زمانے میں قرآن اور حدیث کو لازم پکڑا جیسا کہ نبی نے کہا تھا صرف ان دو چیزوں کو لازم پکڑنا وہ جو نبی کی بات مانے گا یا وہ جو ابوحنیفہ کی تشریح کو؟؟؟
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
فرقے کون بناتا ہے وہ جو رنگ رنگ کی پگڑیا پہنتا ہے ایک ہری تو دوسرا کالی سفید وہ جبکہ اہلحدیث نے کوئی پگڑی نہیں ایجاد کی۔
فرقے کون بناتا ہے وہ جو اپنا نام کسی امتی سے منسوب کرتا ہے ایک عطاری دوسرا قادری تیسرا اشرفی دیوبندی بریلوی حنفی جبکہ اہلحدیث نے اپنا نام کبھی کسی امتی سے منسوب نہیں کیا۔
اہلحدیث آج بھی دین کے اسی اصل پر قائم ہیں غیر مقلد ہیں تمام صحابہ بھی بریلوی عطاری حنفی نہیں تھے تمام امام بھی غیر مقلد تھے اہلحدیث بھی آج تک دین کی اسی اصل پر قائم ہیں۔
اہلحدیث نے کوئی ایک بھی ایسی حرکت نہیں کی جس سے فرقے بنیں فرقے بنانے کی شروعات انہی نے کی جنہوں نے تقلید کو لازم پکڑ کر حنفی نام بنا یا دوسرے نے شافعی اہلحدیث وہی کے وہی رہے آج تک وہی ہیں۔صرف کتاب اللہ اور سنت رسول کے پیروکار۔ نہ کسی امام کے مقلد
 
شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
2:- "تبع تابعین حضرت سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ کو ان کے استاد امام ابو حنیفہ نے اہلحدیث بنایا تھا جیسا کہ آپ نے اپنے لفظوں میں یوں بیان کرتے ہیں پہلے پہل امام ابو حنیفہ نے ہی مجھے اہلحدیث بنایا تھا" (حدائق الحنفیہ: 134، تاریخ بغداد 9/178)
امام ابوحنیفہ نے نہ کسی کوکہا ہے کہ حنفی بنو نہ کسی کو حنفی بننے کا کہا ہے وہ تو خود لوگوں کو اہل رائے بننے سے روک کر اہل حیدیث بناتے تھے یہ حوالہ میں نے بھیجا ہے یہ سچا ہے یا جھوٹا؟؟؟​
 
Top