یہ لو یہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئابوحنیفہ کا یہ قول احمد ابن حنبل کا یہ قول اس ککے پانچ قول اس کے 4 قول یوں کرکے سیانے سمجھیں گے ہم اپنی علمی دھاک بٹھالیں گے۔
یہی مقصد ہوتا ہے ان کا ہر جگہ موضوع کچھ بھی ہو بات گھما کر اپنے مطلب پر لے لی جائے۔
ماشاءاللہ سے اتنے سیانے ہیں کہ ایک حدیث کو چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ تو شافعی کا طریقہ ہے حدیث یہ ہے کہ حضرت بلال کو اذان دینے کا حکم دیا سحری کی۔۔۔۔۔
موضوع یہ تھا کہ کس امام نے کہا حنفی بنو اگر منطق کے ماسٹر مائنڈ ہو تو جواب دو پوانٹ پر رہ کر۔
کس نے کہا میرا مقلد بنو۔۔
شیخ سعدی نے ایک بہت بہتر نصیحت کی ہے
نہ جاکہ مرکب تواں تاختن
کہ جاہاسپر باید انداختن
ہرمیدان میں اورہربحث میں جھٹ سے کودپڑنابسااوقات بے عقلی کی نشانی ہوتی ہے،اختلافی مسائل میں کتب اختلاف اوران کے دلائل کو پڑھناچاہئے،محض چند اردو کتابیں پڑھ کر اختلافی مسائل پر لب کشائی سے پرہیز کرناچاہئے۔
اگرمنطق یہی ہے کہ امام ابوحنیفہ،شافعی ،مالک یااحمد بن حنبل کو کہناچاہئے تھاکہ حنفی شافعی یا مالکی یاحنبلی بنو توپھر
امام بخاری نے کہاں لکھاہے کہ میری کتاب کو اصح الکتب بعد کتاب اللہ مانو،
کس امام نے کہاکہ سلفی بنو؟
کس امام نے کہاکہ اپنے گروہ کا نام اہل حدیث رکھو؟
کس امام نے کہاکہ کبھی توحیدی ،کبھی محمدی اپنانام رکھاکرو؟
اب جوجواب محترم کا ہوگا،وہی جواب ہماری جانب سے بھی سمجھ لیاجائے۔