• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک لاکھ پیغامات اور دو ہزار ممبرز ۔۔۔ وائووووووووووو گریٹ!

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اراکین محدث فورم، متوجہ ہوں
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-
اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ سے دُعا بھی ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت میں ہی رکھے آمین۔ اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔آمین ثم آمین
تازہ خبر: ایک لاکھ پیغامات ۔۔ ہاں ہاں بالکل ایک لاکھ پیغامات ۔۔ ارے کیا ہوا ایک لاکھ پیغامات کو؟ ۔۔ ہونا کیا ہے اراکین محدث فورم۔۔ کہنے کا مطلب کہ ایک لاکھ پیغامات مکمل ہوگئے ۔۔ ارے ارے حیران کیوں ہو رہے ہیں آپ سب؟ ویسے حیران تو ہونا بھی چاہیے کہ ساجد تاج بھائی ایک لاکھ کا رولا کیوں ڈال رہے ہیں، لیکن ساجد بھائی یہ رولا نہیں ڈال رہے بلکہ ایک سچی خبر آپ سب کے علم میں لا رہے ہیں کہ ایک لاکھ پیغامات مکمل ہو چُکے ہیں، یقین آیا؟ نہیں!
میرے بھائیوں اور بہنو! یقین کریں کہ واقعی ایک لاکھ پیغامات مکمل کر لیئے ہیں، انہوں نے۔ آپ سوچ سوچ پریشان ہو جائیں گے کہ آخر کون ہے؟ جس نے ایک لاکھ پیغامات مکمل کر لیئے ہیں، محدث فورم کے تو ٹاپ پوسٹر کی پوسٹس تو 9 ہزار 3 سو کچھ ہیں۔ تو پھر ایک لاکھ پیغامات کس نے مکمل کر لیئے۔؟
یقیناً آپ سوچ رہے ہیں، بلکہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ساجد بھائی یا تو آج مذاق کر رہے ہیں یا سب کو تنگ کرنے کے موڈ میں ہیں ۔۔ ویسے کتنی غلط بات ہے اگر ایسا سوچا جا رہا ہے تو ۔۔ اور پھر آپ کے اس سوچنے پر مجھ معصوم پر کیا بیتے گی ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ ۔۔ باکل نہیں ۔۔ دیکھیں اراکین نہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں ۔۔ نہ ہم مذاق کر رہے ہیں ۔۔ اور نہ ہم آج کسی کو تنگ کرنے کے موڈ میں ہیں ۔۔ ہم اس بات کا ثبوت پیش کر سکتے ہیں ۔۔ اور یقیناً کرسکتے ہیں ۔۔ کہ واقعی ایک لاکھ پیغامات مکمل ہوچکے ہیں ۔۔ اب سب کی نظر تو ثبوت کی طرف ٹکی ہو گی ۔۔ ایک منٹ ۔۔ آپ شاید یہ بھی سوچ رہے ہوں کہ ساجد بھائی کے پاس اگر ثبوت ہوتا تو پھر پہلے ثبوت پیش کرتے، پھر اسی ثبوت پر تفصیل پیش کرتے ۔۔ ساجد بھائی کا بات کو طول دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھائی کوئی چال چل رہے ہیں ۔۔ جانتا ہوں اراکین ۔۔ بنا ثبوت کے آپ لوگ ماننے والے نہیں، ہاں بنا ثبوت کے تو عدالت سے بڑے بڑے قاتل، چور، ڈاکو بچ جاتے ہیں لیکن ہم کسی کو بچنے کا بالکل موقع نہیں دیں گے ۔۔ میں ثبوت پیش کر کے سب کو حیران کر دوں گا۔
معذرت اراکین!
ثبوت پیش کرنے سے میں قاصر رہا ۔۔ ارے ارے سب مجھ پر کیوں برس رہے ہیں؟ ۔۔ ثبوت پیش نہ کرنا یہ تو ثابت نہیں کرتا کہ میں ثبوت بالکل رکھتا ہی نہیں ۔۔ لو جی انتظار کی گھڑیاں ختم! ۔۔ ثبوت اگر دیکھنا بھی ہے، اور جو جو ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ سب محدث فورم کے مین پیج کی لیفٹ سائیڈ پر دیکھ لیں‌ ۔۔ سکرین شارٹ کی مدد سے بالکل ثبوت دکھانا چاہ رہا تھا مگر اَپ لوڈنگ میں‌ایرر آرہا ہے، بار بار کوشش کرنے کے بعد بھی اَپ لوڈنگ نہ ہو سکی۔
جی تو اب یقین آیا سب کو ؟ کہ محدث فورم کے تمام ممبران کی انتھک محنت کی بدولت محدث فورم کے آج مورخہ 19-07-2013 کو ایک لاکھ پیغامات مکمل ہو گئے ہیں، جس کے لیے ساجد تاج دل کی گہرائیوں سے محدث کی انتظامیہ اور محدث فورم کے تمام ممبران کو مباکباد پیش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ محدث فورم کے تمام اراکین کو دنیا وآخرت میں کامیاب کرے۔ آمین۔ اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹینشن کو خوشی میں بدل دے ۔ آمین ۔ اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے ۔ آمین ۔ اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے ۔ آمین ۔ اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے ۔ آمین ۔ اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے ۔ آمین ۔
فورم بارے چند چیزیں‌پیشِ خدمت ہیں۔
منتظم اعلیٰ: انس نضر
علمی نگران: کفایت اللہ ، ابوالحسن علوی​
تکنیکی ناظم: شاکر ، عمیر
ناظم خاص: کلیم حیدر
اراکین آپ سب کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ محدث لائبریری دسمبر 2008ء اور محدث فورم فروری2011ء کو معرضِ وجود میں آئے۔
محدث فورم کے اعدادو شمار
پیغامات: 100،019
موضوعات کی تعداد: 13427
ممبران: 1996
ماشاءاللہ! اللہ تعالیٰ نظرِ بد سے اس فورم کو بچا کے رکھے، آمین۔ اور ممبران سے یہ اُمید کی جاتی ہے کہ جس طرح انہوں نے بھرپور محنت کر کے اور ایک ساتھ جُڑ کر اس فورم کو یہاں تک پہنچایا ہے، آگے بھی وہ اسی طرح اپنی محنت سے اس فورم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہم سب لوگ بغیر کسی لالچ کے یہاں جمع ہیں۔ کس لیے؟ ۔ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ۔ اور ہماری محبت اور نفرت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہی ہونی چاہیے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
 
Top