عبدہ بھائی میں نے تین طلاق والی بات اس لیے کی تھی کیونکہ آپ نے کہا تھامحترم بھائی آپ پر بات شاید مکس ہو رہی ہے
اجتہادی طور پر آپ کسی کو کافر یا خارجی بے شک کہ سکتے ہیں مگر تب جب آپ کے پاس اسکی ٹھوس دلیل ہو چاہے اس ٹھوس دلیل میں آپ اجتہادی غلطی پر ہی کیوں نہ ہوں مثلا آپ بے نمازی کو کافر سمجھتے ہیں اور باقی ایسا نہیں سمجھتے اب ہو سکتا ہے آپ اجتہادی غلطی پر ہوں مگر چونکہ بے نمازی کے کافر ہونے پر تو دلیل آپ کے پاس موجود ہے پس آپ اسکو کافر کہ سکتے ہین
البتہ دوسری طرف جو انکو کافر نہیں کہتے چونکہ انکے پاس بھی دلیل ہے تو آپ ان پر تیسرے ناقض کا اطلاق نہیں کر سکتے کہ چونکہ تم نے بے نمازی کو کافر نہیں کہا تو تم بھی کافر ہو گئے
اسی طرح تحکیم بغیر ما انزل اللہ کے مرتکب کو کافر کہنا اور نہ کہنا اپنی جگہ درست ہو سکتا ہے مگر جو اس کو کافر کہتے ہیں وہ کافر نہ سمجھنے والوں پر تیسرے ناقض کا اطلاق نہیں کر سکتے (کہ کافر کو کافر نہ کہنے کی وجہ سے وہ بھی کافر ہو گئے) کیونکہ انکے پاس اسکے خلاف دلائل موجود ہیں
محترم بھائی آپ پھر مکس کر رہے ہیں
1- پہلا یہ ہے کہ 9 طلاق والے تین طلاق والوں کو خالی اجتہادی غلطی پر سمجھتے ہیں تو انکو اپنے اجتہاد کا حق حاصل ہو سکتا ہے اگر کوئی دلیل انکے پاس بھی موجود ہو
2-دوسرا یہ کہ نو طلاق والے تین طلاق والوں کو خالی اجتہادی غلطی پر نہیں سمجھتے بلکہ گمراہ یا کافر یا خارجی سمجھتے ہیں
اسی طرح بے نمازی کے حکم میں
1-پہلا کہتا ہے کہ بے نمازی کافر ہے مگر اسکو کافر نہ کہنے والوں کو خالی اجتہادی غلطی پر سمجھتا ہے لیکن انکو کافر یا گمراہ یا خارجی نہیں کہتا
2-دوسرا بے نمازی کو کافر بھی سمجھتا ہے اور اسکو کافر نہ سمجھنے والے کو بھی کافر سمجھتا ہے
اب آپ کے نزدیک اور میرے نزدیک پہلا تو درست ہو گا مگر سودرا غلط ہو گا لیکن آپ اوپر پوسٹ میں دوسرا کام کرنا چاہتے ہیں
جو اپنی تاویل کو جائز سمجھے گا تو اسکا عمل اسی کے تابع ہو
تو تین طلاق کے خلاف قول کرنے والوں کو بھی دلیل کی بنیاد پر (جس کو وہ جائز سمجھتے ہیں، یا جس کی بنیاد پر وہ اجتھاد کرتے ہیں،یا تاویل کرتے ہیں) حد لگانی چاہیے۔
آپ نے بے نمازی کا ذکر کیا، بے نمازی کے کفر میں اختلاف ہے لیکن اب اگر کوئی گروہ نکلے اور بے نمازی کو قتل کرنا شروع کردے تو ایسا گروہ یقیناََ خوارجی سوچ کا مالک ہے۔ کیونکہ اس سے مسلمانوں کی اجتماعیت ختم ہوتی ہے، امن و امان خراب ہوتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے بھی اُس وقت تک جنگ نہیں کی جب تک خوارجیوں نے جنگ مسلط نہیں کی۔
http://forum.mohaddis.com/threads/عصر-حاضر-کی-خوارج-نما-تکفیری-ارجاء-وتجہم-زدہ-جماعۃ-الدعوۃ-اپنے-مقرر-کردہ-پیمانوں-کے-میزان-میں.16608/page-2#post-122855محترم بھائی آپ شاید بھول گئے ہیں کہ میں نے اوپر یہ کہا ہوا ہے کہ اگر ابوزینب سود کھانے والے کو کافر کہتا ہے تو پھر مجھے بھی اسکی پوسٹ بتائیں تاکہ میں جو اسکے بارے حسن ظن رکھتا ہوں اسکو درست کر سکوں (ابھی تک وہ پوسٹ نہیں ڈھونڈ سکا) پس میری بات کا اوپر علی رضی اللہ عنہ کے دور کے خارجیوں کے بارے کوئی نرم گوشہ آپ کو نظر نہیں آئے گا چاہے اس طرح کے کرتوت کرنے والے آج بھی ہوں واللہ اعلم
http://forum.mohaddis.com/threads/عصر-حاضر-کی-خوارج-نما-تکفیری-ارجاء-وتجہم-زدہ-جماعۃ-الدعوۃ-اپنے-مقرر-کردہ-پیمانوں-کے-میزان-میں.16608/page-4
لنکس اور بھی ہیں لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے صرف یہ دو ہی لگا رہا ہوں