• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باب توبہ و نصیحت

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رحمت عظیم

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اگر تم خطائیں كرتے رہو حتی كہ تمہاری خطائیں آسمان تك پہنچ جائیں پھر تم توبہ كرو تو اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ قبول فرمائے گا۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1370
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عیادت

ابو امامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كمزور مسلمانوں كے پاس آتے ،انہیں دیكھتے، ان كے مریضوں كی عیادت كرتے اور ان كے جنازوں میں شریك ہوتے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1365
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مال

*عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم* ‌نے فرمایا: تم میں سے کون ہے جو اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پسند كرتا ہے؟ لوگوں نے كہا: اے اللہ كے رسول ہم میں سے كوئی بھی اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث كا مال پسند نہیں كرتا۔ آپ نے فرمایا: جان لو كہ تم میں سے كوئی بھی شخص ایسا نہیں جسے اپنے مال سے اپنے وارث کا مال زیادہ پسند نہ ہو۔ تمہارا مال وہ ہے جو تم نے آگے بھیج دیا، اور تمہارے وارث كا مال وہ ہے جوتم نے تركہ چھوڑا ۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1354
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
تین عادتیں

*آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم* ‌نے فرمایا: تین عادتیں ہلاك كرنے والی ہیں اور تین عادتیں نجات دلانے والی ہیں!
انتہائی بخل،
خواہش پرستی،
اور
خود پسندی
تین عادتیں ہلاک کرنے والی یہ ہیں۔
اور تین عادتین نجات دلانے والی یہ ہیں: ظاہر اور پوشیدہ میں اللہ كی
خشیت، محتاجی
اور غنی میں میانہ روی،
غصے اور خوشی میں انصاف کرنا۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1355
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مدد

ثوبان‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: تم میں سے كوئی بھی شخص شكر گزار دل، ذكر كرنے والی زبان اور نیك بیوی جو آخرت كے معاملے میں اس كی مدد كرے، پسند كرے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1383
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روشنی

علی بن ابی طالب‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: ہر دل كے لئےچاندكے بادل كی طرح (گناہ کا) ایك بادل ہوتا ہے۔ چاند روشن ہوتا ہے كہ اچانك وہ بادل اسے ڈھانپ لیتا ہے اور اندھیرا ہو جاتا ہے۔ جب وہ بادل اس سے ہٹ جاتا ہے تو روشنی ہو جاتی ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1391
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آزمائش

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے : ہر مومن آدمی (بھی) کسی گناہ کا وقتا فوقتا ارتكاب كرتا رہتا ہے۔ یاایسا گناہ ہوتا ہے جس پر وہ دوام ركھتا ہے جب تك فوت نہ ہو جائے وہ گناہ نہیں چھوڑ تا ۔ مومن كو آزمائش میں مبتلا، توبہ كرنے والا، بھولنے والا،پیدا كیا گیا ہے۔ جب اسے یاد دہانی كرائی جائے تو نصیحت حاصل كرتا ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1390
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شہرت

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: ہر بندے كے لئے آسمان میں ایك شہرت ہے۔ جب آسمان میں شہرت اچھی ہو تو زمین میں بھی اچھی شہرت ہوتی ہےاور جب آسمان میں شہرت بری ہو تو زمین میں بھی بری ہو تی ہے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1389
باب توبہ و نصیحت
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
كفایت

☘
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جو كم ہو اور كفایت كر جائے وہ بہتر ہے اس سے جو زیادہ تو ہو لیكن غفلت میں ڈال دے۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1386
باب توبہ و نصیحت
 
Top