• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برادران احناف سے 20 سوالات

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
آپ کی محفل ہے جس کو چاہیں داد دیں جس پر چاہیں بہانہ بازی کا الزام لگائیں ۔
کسی مسلک کے بارے حق کا متلاشی اس مسلک کی محفل پر جا کر سوال کرے گا ۔ اپنی محفل میں بیٹھ کر الزام تراشی نہیں
بھائی کرنا تو آپکو یہ چاہیے تھا کے آپ جواب دیتے لیکن آپ تو دوسری باتوں کو ہی تول دے رہے ہیں

سوال چاہے کہیں بھی ہو سوال تو آپ احناف سے ہی ہے نہ اور حق بولنے کے لئے آپکو کوئی بھی محفل ہو فرق نہیں پڑھنا چاہیے
حق بولنے والا کہیں بھی حق ہی بولتا ہے
الله يهديك
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
آپ کی محفل ہے جس کو چاہیں داد دیں جس پر چاہیں بہانہ بازی کا الزام لگائیں ۔
کسی مسلک کے بارے حق کا متلاشی اس مسلک کی محفل پر جا کر سوال کرے گا ۔ اپنی محفل میں بیٹھ کر الزام تراشی نہیں
میرے بھائی میں نے کافی سارے فورم پر پوچھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا بلکہ گالیاں ملیں
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جس کے پاس جواب نہیں ہوگا۔۔۔ گالی وہی دے گا۔۔۔ لہذا گالی دینے والا اپنی جہالت کو تو چھپانے کی ناکام کوشش کرتا ہی ہے ساتھ ہی اُس کا خود کا یہ غلط عمل امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ذات پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔۔۔ لہذا جن لوگوں کے پاس سوالوں کے مستند جوابات موجود نہیں ہیں وہ پھربھی اگر تقلید کے خواہشمند ہیں تو امام صاحب کے اُس قول کی تقلید کرلیں! کے میرے قول کے بدلے اگر کو حدیث مل جائے تو میرے قول کو چھوڑ دو۔۔۔ اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیجئے تاکہ کم ظرف ہونے کا تعنہ سہنے سے بچ سکھیں۔۔۔ دین اسلام ہمیں جوڑنے آیا ہے تفرقہ بازی پیدا کرنے کے لئے اللہ کا وہ پیغام یاد کریں کے تم لوگ آگ کے دھانے پر کھڑے تھے یہ تو اللہ کا کرم تھا کے اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کی اور بھائی بھائی بنادیا۔۔۔ واللہ اعلم۔۔۔

حق کے متلاشی کو کسی سے بھی خدا واسطے کا بیر نہیں ہونا چاہئے۔۔۔ حق کا اصول یہ ہے جہاں سے ملے لے لو۔۔۔ تحقیق کرو درست ہو تو اپنا لو ورنہ چھوڑ دو۔۔۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میرے قول کے بدلے اگر کو حدیث مل جائے تو میرے قول کو چھوڑ دو
محترم بھائی یہ قول بسند صحیح امام صاحب سے ثابت نہیں ہے۔واللہ اعلم اگر آپ بسند صحیح یہ قول امام صاحب سے ثابت کردیں تو میرے ساتھ بہت سوں کا بھلا ہوجائے گا۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
محترم بھائی یہ قول بسند صحیح امام صاحب سے ثابت نہیں ہے۔واللہ اعلم اگر آپ بسند صحیح یہ قول امام صاحب سے ثابت کردیں تو میرے ساتھ بہت سوں کا بھلا ہوجائے گا۔
گڈمسلم بھائی یہاں پڑھا تھا لنک ملاحظہ کیجئے
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
گڈمسلم بھائی یہاں پڑھا تھا لنک ملاحظہ کیجئے
جی بھائی یہ بات میں خود لکھنےوالا تھا کہ پہلےمیں بھی یہی سمجھتاتھا ۔اور کہتا بھی تھا اور میرا دل بھی مطمئن تھا کہ ایسی بات امام علیہ الرحمۃ سے ثابت ہی ہوگی۔ لیکن نیٹ سرفنگ میں یہ بات اب محسوس ہونے لگی ہے کہ یہ قول امام صاحب سے بسند صحیح ثابت نہیں ہے۔ اس لیے تو آپ سےپوچھا۔ہاں در مختار میں ہے:
إِذَا صَحَّ الْحَدیثُ فَہُوَ مَذْہَبِی إِنْ تَوَجَّہَ لَکُمْ دَلِیلٌ فَقُولُوا بِہِ۔(ج۱؍ص۵۰ )
میرے قول یا اجتہاد کے مقابلے میں جب کوئی صحیح حدیث آجائے تومیرا مذہب بھی وہی ہوگا۔ اگر تمہیں کوئی دلیل قرآن وحدیث سے مل جائے تو اسی پر عمل کرو اور اسی کے مطابق فتوی ٰدیا کرو۔
لیکن پھر بات وہاں پر ہی آجاتی ہے کہ اس قول کی سند کیسی ہے۔اس لیے علماء اور شیوخ خاص طور کفایت اللہ بھائی اور رفیق طاھر بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اس قول کے بارےمیں کیا کہتے ہیں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
نہ پوچھو کہ یہ قول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف کیوں منسوب ہوا ۔ راز کی بات ہے راز میں ہی رہنے دو !
بتادیں۔۔۔
آپ کا نام شاید اس ہی لئے پیش کیا گیا کے فاسئلو اھل الذکر ان کنتم لاتعلمون۔۔۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
اچھا تلمیذ بھائی لیکن میرا تجربہ یہ بتلاتا ہے کہ صرف محدث فورم کے علاوہ باقی فورم پر اسی طرح آزادی کے ساتھ بات ہی نہیں کرنے دیتے۔آپ مجھے کوئی ایسا تقلیدیوں کا فورم بتائیں کہ جہاں یہ سوال پوسٹ کروں اور پھر ان سوالوں کا جواب مل جائے۔
میرے پاس تو اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے سوالات ہیں۔ لیکن کیا کروں کئی ایک فورم پر گیا ہوں پر گالیاں اور کئی طرح کی باتیں سننی پڑی ہیں۔ اس لیے اب ان فورموں پر جاکر مزید اپنی انسلٹ نہیں کروانا چاہتا۔آپ ہمیں یہاں ہی جواب دے دیں۔فورم قوانین کا لحاظ رکھتے ہوئے کھلم کھلا لکھیں۔ امید ہے انتظامیہ کی طرف سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس فورم پر گے ۔ اور وہاں آپ کو کیا کیا کہا گيا ۔
لیکن اس محدث فورم پر تو ہمارے علماء اور مسلک کو کیا کچھ کہا گیا اور انتظامیہ بھی خاموش رہی لیکن میں پھر بھی یہاں موجود ہوں کیوں کہ میرا مقصد تحقیقی عمل جاری رکھنا ہے ۔ اگر آپ بھی تحقیق عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں تو کچھ صعوبتیں بر داشت کرنا پڑیں گی ۔
باقی اگر آپ نے اگر یہ توقع رکھی ہے کہ کسی بھی مسلک کا ہر فرد دفاع مسلک کر سکتا ہے تو یہ خام خیالی ہے ۔ کئی اہل حدیث اپنے مسلک کا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ اس لئیے میری آپ سے گذارش ہے کہ ان سوالات کے لئیے حنفی علماء سے رابطہ کریں ۔ اپنی محافل سے باہر آکر دیکھیں
 
Top