محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
کوئی شک نہیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ بیان فرمایا ہے ایسا ہی ہے۔ اس کی مزید تشریح کریں تو وہ شخص جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا، اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع کرتا ہے، اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت بھی کرتا ہے، لیکن اعمال میں تھوڑا کم دیندار ہے تو ان شاءاللہ وہ جنت میں جائے گا اور اطاعت و اتباع سے ہی انبیاء، صلحا، شہداء، صادقین کی رفاقت ملے گی۔ ان شاءاللہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سے محبت و تعلق کے باعث نجات
أن رجلًا سأل النبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم عن الساعةِ، فقال : متى الساعةُ ؟ قال : ( وماذا أعْدَدْتَ لها ؟ ) . قال : لا شيء، إلا أني أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم، فقال : ( أنت مع مَن أحْبَبْتَ )
صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 3688
''حضرت انس فرماتے ہیں کہ کسی آدمی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے متعلق سوال کیا کہ قیامت کب قائم ہو گی؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے قیامت کے لیے تیاری کیا کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کچھ بھی نہیں، سوا اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تمہارا حشر بھی انہیں کے ساتھ ہو گا جن سے تمہیں محبت ہے۔"
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَـٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّـهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَـٰئِكَ رَفِيقًا ﴿٦٩﴾۔۔۔سورة النساء
ترجمه: اور جو بھی اللہ تعالیٰ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی فرمانبرداری کرے، وه ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے، جیسے نبی اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ، یہ بہترین رفیق ہیں
لیکن کوئی اس بھول بھلیاں میں مبتلا ہے کہ جیسے چاہو عمل کر لو، مزاروں پر ماتھے رگڑو، یا مشکل میں غیراللہ کو پکارو، میلاد کے نام پر بھنگڑے ڈال کر لڑکیاں نچواؤ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سے زیادہ اپنے پیروں ، فقیروں اور عجیب و غریب سرکاروں کی بات کو ترجیح دو تو یہ شیطان کا دھوکہ ہے اور کچھ نہیں۔