• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بل ابطالیہ اور قرآن

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
اسلام علیکم!
قادیانی بحوالہ کتب نحو کہتے ہیں کہ قرآن میں بل ابطالیہ نہیں آ سکتا ۔
لیکن مسلمان کہتے ہیں کہ بل رفعہ اللہ الیہ میں بل ابطالیہ ہے ۔
کیا کوئی صاحب علم اس پر تفصیلی راہنمائی کر سکتا ہے کہ
1: کیا قرآن میں بل ابطالیہ آ سکتا ہے ؟
2: کیا بل رفعہ اللہ الیہ میں بل ، بل ابطالیہ ہے ؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

و علیکم السلام ۔
بل ابطالیہ کیا ہوتاہے ؟
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
۔ بل۔ ابطالیہ تو نہیں معلوم۔ یہ پہلی بار سن رہاہوں ۔البتہ اہل نحو کے نزدیک ۔ بل۔عطف کیلیے آتاہے اور سابق سے اضراب کرکے حکم بل کے بعد والے کیلیے ثابت ہوتاہے جیسے کویی کہے ۔ما ذھب زید بل عمرو۔اس مثال میں حکم عمرو کیلیے ہے یعنی عمرو گیا ہے زید مسکوت عنہ کے حکم میں ہوگا ۔قرآن مجید میں آیت ۔بل رفعہ اللہ الیہ۔میں بھی یہی حکم جاری ھوگا یعنی اللہ نے انکو اٹھالیا یعنی حکم بل کے بعد پر لگے گا حروف المعنی۔پربروقت میرے پاس کویی کتاب نہیں ہے میں ابھی سفر میں ہوں لیکن بعد میں اس پر تفصیلی گفتگو کروًنگاانشااللہ آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں اس میں کامیاب ہو جاوں ۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ختم نبوت فورم سے اس بارے میں تھوڑی سی تفصیل ملی ہے:

حوالہ

قادیانی اعتراض:

آیت بَل رَفَعَہُ اللہُ میں لفظ "بل" ابطالیہ نہیں۔ نحویوں نے لکھا ہے کہ لفظ "بل قرآن پاک میں نہیں آسکتا"

جواب اول:
پھر تو یہ مطلب ہوا کہ کافر یہود سچے ہیں جو کہتے تھے ہم نے مسیح کو قتل وغیرہ کر دیا۔ اے جناب ! تم نے خود بحوالہ کتب نحو لکھا ہے کہ
1-
"جب خدا کفار کا قول نقل کرے تو بغرض تردید، اس میں "بل" آ سکتا ہے۔
(احمدیہ پاکٹ بل صفحہ 224)
یہی معاملہ اس جگہ پر ہے۔ خود مرزا قادیانی مانتے ہیں کہ اس جگہ لفظ بَل تردید قول کفار کے لیے ہے۔
2-
"مسیح مصلوب مقتول ہو کر نہیں مرا۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ خدا تعالی نے عزت کے ساتھ اس کو اپنی طرف اٹھالیا۔"
(ازالہ اوہام صفحہ 598 خزائن جلد 3 صفحہ 423)

جواب دوئم:
قرآن مجید میں قول کفار کی تردید کے لیے متعدد بار بل ابطالیہ استعمال ہوا ہے۔
1-
وَقَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا ۙ سُبْحٰنَهٗ ۭ بَلْ لَّهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ
(سورۃ بقرہ 116)
"اور کچھ کہتے ہیں کہ اللہ رکھتا ہے اولاد وہ تو سب باتوں سے پاک بلکہ اسی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں۔"

2-
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَـدًا سُبْحٰنَهٗ ۭ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ
(الانبیاء 26)
"اور کہتے ہیں رحمن نے کر لیا کسی کو بیٹا وہ ہر گزاس لائق نہیں لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی ہے۔"

3-
اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ ۭ بَلْ جَاۗءَهُمْ بِالْحَقِّ
(مومنون 70)
"یا کہتے ہیں اس کو سودا ہے کوئی نہیں وہ تو لایاہے ان کے پاس سچی بات۔"

4-
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ ۚ بَلْ هُوَ الْحَـقُّ مِنْ رَّبِّكَ
(الم سجدہ 3)
"کیا کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ باندہ لیا ہے کوئی نہیں وہ ٹھیک ہے تیرے رب کی طرف سے۔"

محمدابوبکرصدیق
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محترم خضرحیات اور محترم شاکر صاحبان آپ دونوں حضرات سے گزارش ہےکہ مجھے تفسیرفیض القرآن دیکھنا ہے ۔کوشش کے باوجود میں اسکو نہیں نکال پارہاہوں ایک مرتبہ اچانک نکل آیا تھااسمیں سرف سورہ فاتحہ دیکھا تھااب مزید دیکھنا چاہتاہوں تو نہیں نکال پارہاہوں۔ براے مہربانی رہنمایی کریں۔واضح ہو کہ میں اس لاین میں بالکل زیرو پواینٹ کاہوں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم خضرحیات اور محترم شاکر صاحبان آپ دونوں حضرات سے گزارش ہےکہ مجھے تفسیرفیض القرآن دیکھنا ہے ۔کوشش کے باوجود میں اسکو نہیں نکال پارہاہوں ایک مرتبہ اچانک نکل آیا تھااسمیں سرف سورہ فاتحہ دیکھا تھااب مزید دیکھنا چاہتاہوں تو نہیں نکال پارہاہوں۔ براے مہربانی رہنمایی کریں۔واضح ہو کہ میں اس لاین میں بالکل زیرو پواینٹ کاہوں۔
تفسیر فیض القرآن کس کی ہے ؟
آپ اس کو کہاں سے نکالنا چاہتے ہیں ؟ شاید آپ کسی ویب سائٹ کا تذکرہ کر رہے ہیں ؟
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محترم بھایی جناب خضرحیات صاحب اللہ آپکو سلامت رکھے اور خوش وخرم بہی رکھے غالباوہ فیض الابرارصاحب کی ہے کیونکہ تفسیر کا نام بھی انہوں نے اپنے نام کی مناسبت سے رکھاتھااور وہ کسی ویب سایڈ پہ تھادراصل یہ تفسیر سنجیدگی کے بجاے جذباتی انداز میں لکھی گیی ہے اس میں نحو کی ایسی غلطیاں ہیں کہ ھدایۃ النحو کاطالب علم بھی نہیں کرسکتااسی طرح لغوی غلطیاں بھی ہیں اسلوب اور طریقہ کار بھی صحیح نہیں ہے مین نے سوچا تھا کہ مولف کا پتہ لگاکر انکو ساری باتیں بتاوں گاورنہ مکتبہ والے سے یا مولانا عبدالرحمن صاحب سے بتاوںگا مولف کانام یافیضالابرار ہے یا فیض الوحید ۔مین نے اسکو سحری کے وقت دیکھا تھا ۔مین جب تفسیر فیض القرآن لکھتا ہوں تو آجاتاہے لیکن کھلتا نہیں ہے ۔اللہ آپکو اس محنت پر اجر عظیم عطا کریگاانشااللہ۔شکریہ
 
تفسیر القرآن کے زمرے میں بھی ایک نظر دیکھنے سے کوئی اس نام کی تفسیر نہیں ملی ۔
اسی طرح فیض الابرار صاحب کے شروع کردہ موضوعات میں سے بھی کوئی اس نام سے نہیں ۔
 
محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
جواب دینے والے احباب کا بہت شکریہ ۔
اصل میں اتنی تفصیل تو پہلے ہی میرے علم میں تھی میں ذرا تفصیلی جواب چاہتا تھا کیونکہ محمدیہ پاکٹ بک میں ، احمدیہ پاکٹ بک کے بل کے حوالے سے اعتراض کا بہت ہی مختصر جواب دیا گیا ہے ۔
بہرحال ختم نبوت فورم پر اس حوالے سے قدرے تفصیل مل گئی تھی ۔
 
Top