- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
شوہروں کے لئے بالواسطہ اور بلا واسطہ ہدایات، احادیث کی روشنی میں
٭تم پاک دامنی کے ساتھ رہو تو تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی۔ (طبرانی)
٭عورت پر سب سے بڑا حق اس کے شوہر کا ہے اور مرد پر سب سے بڑا حق اس کی ماں کا ہے۔ (مستدرک حاکم)
٭لوگو! اپنی بیویوں کے بارے میں اﷲ سے ڈرو۔۔ ۔تمہارے ذمہ مناسب طریقے پر ان کے کھانے کپڑے کی ضروریات کا بدوبست کرنا ہے (مسلم)
٭عورتوں سے بھلائی کرتے رہنا کیونکہ عورتوں کی پیدائش پسلی سے ہوئی ہے اور پسلی اوپر ہی کی طرف سے زیادہ ٹیڑھی ہوتی ہے۔
٭ بخیل شوہر کے مال سے بقدر ضرورت پوشیدہ طور پر کچھ لے لینا جائز ہے (بیوع، بخاری)
٭ عرصہ دراز تک دور رہنے کے بعد رات کو گھر واپس نہ آیا کرو٭ ٭کوئی مومن اپنی بیوی کو غلاموں کی طرح کوڑے سے نہ مارے(تفسیر، بخاری)
٭جو اپنی بیویوں کے ساتھ عدل نہ کرے تو قیامت کے دن اس کا ایک دھڑگرا ہوا ہوگا( ترمذی، نسائی )
٭جو نکاح کی قدرت رکھتا ہو تو وہ نکاح کرلے ۔ نکاح نظر کونیچی رکھنے اور شر مگاہ کو محفوظ رکھنے کا باعث ہے٭جو نکاح کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو اسے چاہےے کہ روزہ رکھے کیونکہ روزہ سے شہوت ختم ہوجاتی ہے(الصوم، بخاری)
٭کسی عورت کا رشتہ طے ہوجانے کے بعد اُسی عورت کو اپنا رشتہ نہ بھجوا ؤ(بیوع، بخاری)
٭ نکاح کے وقت عورتوں کے مال، نسب یا خوبصورتی کی بجائے اس کی دینداری کو فوقیت دینی چاہئے٭ مَردوں پر کوئی فتنہ عورتوں سے زیادہ ضرر رساں نہیں ہے٭
٭جب کوئی بیوہ عورت پر کنواری سے نکاح کرے تو اُس کے پاس سات دن رہے پھر باری باری رہے٭ جب کسی کنواری پر بیوہ عورت سے نکاح کرے تو اُس کے پاس تین دن رہے پھر باری باری سے رہے(نکاح، بخاری)
٭ تین کام ایسے ہیں جن میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ نماز جب اس کا وقت آجائے۔ جنازہ جب تیار ہوکر آجائے اور بے شوہر والی کا نکاح جب اس کے لےے مناسب جوڑ مل جائے (جامع ترمذی)
٭کسی عورت کو نکاح کا پیغام دینا ہو تو اسے ایک نظر دیکھ لےنا گناہ نہیں۔ (مسند احمد، سنن ابن ماجہ)
٭شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ )عورت کو اپنے نفس پر اپنے ولی سے زیادہ حق اور اختیار ہے۔ (صحیح مسلم)٭کنواری کے نکاح سے قبل اس سے اجازت حاصل کی جائے، خاموشی بھی اجازت ہے۔ (صحیح مسلم)
٭ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کا مہر پانچ سو درہم (تقریباً چالیس پچاس بکریوں کی قیمت ) مقرر فرمایا تھا (مسلم)٭عورت اپنی مرضی سے طلاق لینا چاہے تو اُسے مہر واپس کرنا ہوگا(طلاق، بخاری
٭ اﷲ کے ہاں وہ بدترین درجہ میں ہوگا جو بیوی سے ہم بستری کے بعد اس کا راز فاش کرے(مسلم)
٭حلال اور جائز چیزوں میں اﷲ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیزطلاق ہے ( ابی داؤد)
٭عورتوں کو طلاق نہ دو ا لّایہ کہ چال چلن مشتبہ ہو۔ ذائقہ چکھنے کے شوقین مردو زن نا پسندیدہ ہیں (طبرانی)