• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوی پر خاوند کے بارے میں حقوق

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
اسلام میں بیوی پر اپنے خاوند کے بارے میں درج ذیل حقوق ہیں اور یہ بیوی پر فرض ہوتا ہے کہ وہ ان کو پورا کرے جیسے مرد پر اپنی بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہوتے ہیں۔
نیکی کے کام میں خاوند کی اطاعت کرنا۔
اپنے خاوند کے گھر کی حفاظت کرنا۔
اپنے خاوند کے مال ومتاع کی حفاظت کرنا۔
اپنے خاوند کی امانت کی حفاظت کرنا اور خیانت نہ کرنا۔
اپنے خاوند کے سامنے خوبصورتی اور زیب وزیبائش کا اہتمام کرنا تاکہ اس کی رغبت کسی اور طرف نہ ہو سکے۔
جب خاوند حق زوجیت کے لئے طلب کرے انکار نہ کرنا۔
اپنے خاوند سے پیار ومحبت کرنا اور اس کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہونا۔
اپنے خاوند سے ناجائز مطالبات نہ کرنا۔
اپنے خاوند کی مشکلات کو سمجھنا اور اس کا ساتھ دینا۔
اپنے خاوند کے والدین کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو اپنے بہن بھائیوں کی طرح سمجھنا۔
اپنے خاوند پر شک نہ کرنا۔
اپنے خاوند کو خوش رکھنا۔
اولاد کی صحیح تعلیم وتربیت کرنا۔
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا وہ عورت جس کی موت اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پھر فرمایا وہ عورت جس نے پانچ وقت نماز ادا کی، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی، اپنے شوہر کی اطاعت کی قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ جس دروازے سے تو چاہے جنت میں داخل ہو جا۔
(الترمذی)
واللہ اعلم بالصواب
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سبحان اللہ! اگر عورت ان فرامین نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرے تو کس قدر خوشگوار ماحول بن جائے، اور میاں بیوی میں محبت ہو، لیکن آج کل کی عورتیں شوہر کو اپنے نیچے لگا کر رکھنے کا سوچتی ہیں، شوہر کو غلام بنانا چاہتی ہیں تاکہ شوہر ان کی ہر غلط صحیح بات کو مانتا رہے۔ اللہ ہدایت عطا فرمائے آمین
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جزاک اللہ خیرا۔۔
بہت خوب
کوشش کیا کریں کہ پوسٹ میں جو بھی حدیث لکھیں اسکو با حوالہ لکھیں۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لیکن آج کل کی عورتیں شوہر کو اپنے نیچے لگا کر رکھنے کا سوچتی ہیں، شوہر کو غلام بنانا چاہتی ہیں تاکہ شوہر ان کی ہر غلط صحیح بات کو مانتا رہے۔

مثلاً، کسی ایک اوریجنل مثال سے ثابت کریں کیسے؟

والسلام
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سبحان اللہ
نیک والدین جب اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں تو ایسی بیٹیاں پورے سسرال سمیت شوہر کی بھی آنکھ کا تارا ہوتی ہیں ۔اور جب شوہر خوش ہو تو جنت کاحصول بھی اللہ آسان کر دیتا ہے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
سبحان اللہ
نیک والدین جب اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں تو ایسی بیٹیاں پورے سسرال سمیت شوہر کی بھی آنکھ کا تارا ہوتی ہیں ۔اور جب شوہر خوش ہو تو جنت کاحصول بھی اللہ آسان کر دیتا ہے۔

بالکل بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔
اصل میں اگر مسائل پر بات کی جائے تو وہ دونوں طرف سے ہوتے ہیں ۔
بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے بلکہ بہت ذیادہ ہوتا ہے کہ عورت نیک ہوتی ہے لیکن اسکو سسرال سے ایسے مسائل کا سامنا کرنا کرنا پڑتا ہے جس سے اس کی زندگی عذاب بن جاتی ہے۔۔۔
تو اس لئے میاں بیوی دونوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی ایک دوسرے کو سمجھ کر قران و سنت کی روشنی میں گزاریں ۔۔۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم

مثلاً، کسی ایک اوریجنل مثال سے ثابت کریں کیسے؟

والسلام
کنعان بھائی ! افسوس کی بات ہے کہ میں مثال بھی نہیں دے سکتا، کیونکہ یہاں ایک واقعے کی مثال دینا میرے لیے مشکل ہے۔ بقول شاعر

اظہار بھی مشکل ہے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے​
مجبور ہیں یا اللہ ، چپ رہ بھی نہیں سکتے​

لیکن عمومی طور پر آپ کو پاکستان میں ایسی کئی مثالیں مل جائیں گی کہ عورتیں اپنی ہر غلط صحیح بات اپنے شوہروں سے منوانا چاہتی ہیں، یہ بات پوری ذمہ داری سے کہی ہیں میں نے، ایسے ہی نہیں۔

لیکن افسوس اس بات پر جو رویہ آپ نے ذاتی پیغام پر میرے ساتھ اختیار کیا ہے، اس کا جواب آپ کو قیامت کے دن دینا ہو گا۔ ان شاءاللہ

یہ میری اس تھریڈ میں آخری پوسٹ ہے۔۔۔ اب میں دوسرا کوئی کمنٹ نہیں دوں گا۔۔۔ ان شاءاللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
اسلام میں بیوی پر اپنے خاوند کے بارے میں درج ذیل حقوق ہیں اور یہ بیوی پر فرض ہوتا ہے کہ وہ ان کو پورا کرے جیسے مرد پر اپنی بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہوتے ہیں۔
بہتر ہوتا کہ مرد پر عورت کے حقوق وذمہ داریاں بھی ساتھ ہی بیان ہوجاتے تاکہ مضمون میں توازن پیدا ہوجاتا۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top