السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کچھ مصروفیات کی وجہ سے ذرا وقفہ کیا تھا، وہ وقفہ پھر سستی کی وجہ سے طوالت اختیار کرتا گیا!
اب بیماری نے گھر پر بٹھادیا ہے!
جس وقت یوں محسوس ہوا کہ جسم میں طاقت نہیں، تو آخری کلام کلمہ طیبہ کی یاد آئی، کلمہ پڑھا، زیادہ پڑھنے کی کی طاقت نہ تھی، بس ذہن میں خیال کیا جانا آسان تھا، اب میرے ذہن میں کلمہ پڑھنے کے بعد دوسرے خیالات بھی آنے لگے، تو پھر کلمہ پڑھتا، کہ آخری کلام کلمہ ہو! اس وقت ذہن میں یہ بات بھی گھوم رہی تھی اصل میں تو آخری کلام کی بات ہے، لیکن آخری خیال بھی اگر کلمہ ہی ہو، اس وقت میں کسی قسم کا رزک لینے کے موڈ میں نہیں تھا، کہ ذہن میں ہونے والا خیالی کلام بھی آخری کلام شمار نہ ہو!
خیر اللہ تعالیٰ نے میری موت کا وقت جو متعین کیا ہے، اب تک نہیں، آیا، لیکن دعا کیجیئے، کہ جب بھی آئے مجھے یہ حدیث موت سے قبل یاد آئے، اور اس پر عمل کرنے کی اللہ توفیق دے!