السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بلکل درست سمجھے ہو!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پھر یہ پڑھ لیجیئے جو اسی سال تین جنوری کو ایک جگہ میں نے رقم کیا:
ابھی کچھ دیر قبل سوئٹی کو رخصت کر دیا ہے... قریبی ہمسایہ اپنے بلے (لاڑے) کو گود میں اُٹھا کر لایا تھا.. اور میں نے سوئیٹی کو آواز دی تو وہ دروازے پر آگئی.. ہمسائے کی گود سے میں نے بلا (لاڑا) لے کر سوئیٹی کے پاس بیٹھا دیا، تو وہ غرائی اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو سونگھا... پھر لاڑے کو میں نے گود میں اُٹھایا اور ہمسائے نے میری سوئیٹی کو... بیس تیس قدم کے فاصلے پر لاڑے کا گھر آگیا... دونوں کو الوداع کیا.. اور اپنے گھر واپس آگیا..
نوٹ: محدود مدت کے لیے روزانہ دو تین گھنٹے کی بنیاد و شرط پر رخصتی عمل میں آئی ہے.. البتہ لاڑے کو ہمارے ہاں رہنے کی اجازت نہ ہو گی!!.. ابتسامہ!