ابو عبدالله
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 28، 2011
- پیغامات
- 723
- ری ایکشن اسکور
- 448
- پوائنٹ
- 135
شاکر بھائی میرا خیال ہے کہ آپ کے fresh experience سے ہمیں ضرور فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ اب یہ چیزیں آپ جلد از جلد شیئر کردیں تاکہ سکون سے تیاری کی جاسکے۔ جزاک اللہ خیرمیں نے الحمدللہ گزشتہ سال ہی نانی، امی اور اہلیہ کے ساتھ حج کیا ہے۔ اور روانگی سے قبل کافی کچھ مواد جمع کیا تھا۔ کچھ ویڈیوز اور خاص طور پر حج کی اردو میں ایک بہت اچھی پریزینٹیشن مجھے ملی تھی جس سے مجھے تو کافی مدد ملی۔ میں نے ابھی اپ لوڈنگ پر لگائی ہوئی ہے کوئی دو جی بی کے قریب مواد ہے۔ لہٰذا دو چار روز لگیں گے پھر ان شاء اللہ میں آپ احباب کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔
دراصل حج کے دونوں پہلو بہت اہم ہے۔ شرعی پہلو بھی اور انتظامی بھی۔ شرعی رہنمائی پر تو ایک صفحے کے لیف لیٹس سے لے کر سینکڑوں صفحات پر مشتمل کتب بآسانی مل جاتی ہیں۔ مزید وہاں جا کر بھی علمائے کرام سے استفادہ ممکن ہے۔ البتہ انتظامی رہنمائی کے لئے کچھ خاص مواد نہیں ملتا۔ خصوصاً جب خواتین یا بزرگ ساتھ ہوں تو اجنبی جگہ پر ذرا سی بھول بھی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ اور تھوڑی سی پیشگی منصوبہ بندی اور پیشگی معلومات کا حصول وہاں بڑی ہی سہولت کا سبب بن سکتا ہے۔
اس سلسلے میں محترم یوسف ثانی بھائی نے بھی ایک بہت زبردست مضمون لکھا تھا جس میں انتظامی معاملات کے حوالے سے بہت اچھی رہنمائی کی گئی تھی۔
یوسف ثانی صاحب آپ سے بھی گذارش ہے کہ اپنا مضمون جلد از جلد شیئر کریں۔ جزاک اللہ خیر