السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
پہلے تو میری طرف سے معذرت قبول کریں کہ اگر میری طرف سے کوئی بات آپ کو بُری لگی ہو۔۔یہ معذرت اس وجہ سے بھی بنتی ہے کہ مجھے بالکل اندازہ نہ ہوسکا کہ میں کس سے بات کر رہا ہوں اور پھر اچانک غور وفکر کرنے پر منکشف ہوا کہ میں تو اپنے استاد محترم فیض الابرار بھائی کی اہلیہ سے مخاطب ہوں۔۔۔ابتسامہ!
ویسے تو الحمدللہ سب خواتین ہمارے لیے قابل عزت و احترم ہیں لیکن بوجہ آپ کی عزت دل میں مزید بڑھ گئی ہے۔
مزید عرض ہے کہ آپ نے لکھا:
خواتین کے انٹرویوز حذف کر دیں
تو میری بہن! بین السطور یہی درخواست کم و بیش تو سجاد بھائی نے کی تھی!!۔۔۔ابتسامہ!
لیکن انٹرویوز کو لے کر ان کی مشارکت پر اعتراض کرنے والے بھائی اپنی کم علمی کا ثبوت دے چکے ہیں
مشارکت پر تو میرے خیال سے سجاد بھائی نے کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے انٹریوز میں جو اُن کی ذاتی زندگی کے بارے سوالات ہیں وہ نہ کیے جائیں۔۔
ان میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ھے کہ خواتین کی ذاتی معلومات چھاپی جاتی ھوں،،
کئی محترم مرد اراکین جو اپنے اصل نام و شناخت سے فورم پر موجود ہیں وہ نہیں چاہتے کہ اُن کی ذاتی زندگی کے بارے فورم کے زائرین کو کچھ معلوم ہو ! تو اگر سجاد بھائی نے خواتین کے حوالے سے ایسی تجویز دی ہے تو میرے خیال سے یہ انتہائی مناسب بات کی تھی۔ اگر صرف اسی بنیاد پر خواتین نے فورم پر نہ آنا یا کم آنا کیا ہے تو ہم تمام محترم بہنوں کو درخواست کرتے ہیں کہ :
محترم
@سجاد بھائی نے اپنے تئیں آپ کی بھلائی ہی چاہی ہے اور آپ خواتین کی عزت و احترام کو پیش نظر رکھتے ہوئے خیر کا ہی محرک رکھتے ہیں ،میرے گمان میں ، اس لیے بھائیوں کی باتوں سے دل چھوٹا نہ کریں ،واپس آجائیں۔۔۔ابتسامہ!