• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹھک

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میرا خیال سے سجاد صاحب آپ سب کے دوست ہیں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت چاہتا ہوں، مگر ان پر میرا موقف وہی ھے جو پیش کر چکا ہوں، کسی کو دعوت پر بلا کر اس کے منہ کا نوالہ چھین لینا کیسا ہوتا ھے؟ تعارف نہیں تھا انٹرویو چل رہے تھے جو اپنی مرضی سے نہیں بلکہ فورم کے اتھاریز پرسن کی دعوت پر سوالنامہ پیش کیا جاتا تھا، تقریباً تمام بہنوں کے انٹرویو ہو چکے تھے اور جو چھوٹی بہن "دعا" کے انٹرویو کے دوران ایسا ہوا، جس نے نہ تو اپنا نام بتایا اور نہ ہی تاریخ پیدائش، سجاد صاحب یا تو ان کا انٹرویو مکمل ہونے دیتے یا الگ سے ایک دھاگہ بنا لیتے، غلطی تو ان سے ہوئی ھے، عام سسٹرز نے تو لکھنا چھوڑا معلمہ سسٹرز بھی لکھنا چھوڑ گئیں، رہی بات پروٹیکشن کی تو تعارف پر میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ کچھ کندفیڈنشل باتیں جو نہیں لکھنی چاہئیں ممبران اسے استعمال میں نہ لائیں مگر اس کا اثر یہ ہوا کہ ممبران نے مزید اپنی باریکیوں پر روشنی ڈالنی شروع کر دی، اس پر اتنا ہی کافی ھے۔

زاہد بھائی آپکو بات ختم ہوئی اس لئے لگ رہی ھے کہ وہاں سے وہ مراسلے ہٹا دئے گئے ہوئے ہیں۔

والسلام
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم کنعان بھائی! کم ازکم میری کوئی دل آزاری نہیں ہوئی۔۔۔ابتسامہ! اس لیے آپ کی معذرت قبول نہیں کی جاتی۔۔۔ابتسامہ!
ہر بندہ اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے۔۔اس لیے بے فکر ہو کر اظہار کریں۔۔جزاک اللہ خیرا!
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
زاہد بھائی آپکو بات ختم ہوئی اس لئے لگ رہی ھے کہ وہاں سے وہ مراسلے ہٹا دئے گئے ہوئے ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم @خضر حیات بھائی!
کیا ایسا ہوا ہے؟ جزاک اللہ خیرا!
 
ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
پہلے تو میری طرف سے معذرت قبول کریں کہ اگر میری طرف سے کوئی بات آپ کو بُری لگی ہو۔۔یہ معذرت اس وجہ سے بھی بنتی ہے کہ مجھے بالکل اندازہ نہ ہوسکا کہ میں کس سے بات کر رہا ہوں اور پھر اچانک غور وفکر کرنے پر منکشف ہوا کہ میں تو اپنے استاد محترم فیض الابرار بھائی کی اہلیہ سے مخاطب ہوں۔۔۔ابتسامہ!
ویسے تو الحمدللہ سب خواتین ہمارے لیے قابل عزت و احترم ہیں لیکن بوجہ آپ کی عزت دل میں مزید بڑھ گئی ہے۔
مزید عرض ہے کہ آپ نے لکھا:

تو میری بہن! بین السطور یہی درخواست کم و بیش تو سجاد بھائی نے کی تھی!!۔۔۔ابتسامہ!

مشارکت پر تو میرے خیال سے سجاد بھائی نے کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے انٹریوز میں جو اُن کی ذاتی زندگی کے بارے سوالات ہیں وہ نہ کیے جائیں۔۔

کئی محترم مرد اراکین جو اپنے اصل نام و شناخت سے فورم پر موجود ہیں وہ نہیں چاہتے کہ اُن کی ذاتی زندگی کے بارے فورم کے زائرین کو کچھ معلوم ہو ! تو اگر سجاد بھائی نے خواتین کے حوالے سے ایسی تجویز دی ہے تو میرے خیال سے یہ انتہائی مناسب بات کی تھی۔ اگر صرف اسی بنیاد پر خواتین نے فورم پر نہ آنا یا کم آنا کیا ہے تو ہم تمام محترم بہنوں کو درخواست کرتے ہیں کہ :
محترم @سجاد بھائی نے اپنے تئیں آپ کی بھلائی ہی چاہی ہے اور آپ خواتین کی عزت و احترام کو پیش نظر رکھتے ہوئے خیر کا ہی محرک رکھتے ہیں ،میرے گمان میں ، اس لیے بھائیوں کی باتوں سے دل چھوٹا نہ کریں ،واپس آجائیں۔۔۔ابتسامہ!
نہیں بھائی ایسی کوئی بات نہیں مجھے اگر کسی کی کوئی بات بری لگتی تو میں انہیں ان باکس میں تنبیہ کر دیا کرتی ہوں اور جہاں تک بات ہے خواتین کے انٹرویو حذف کرنے کی تو میں نے تجویز نہیں دی بلکہ جملہ معترضہ کے طور پر کہا ہے کہ اگر فورم انتظامیہ کو کوئی حرج محسوس ہوتا ہے تو ضرور کردیں وگرنہ میری ذاتی رائے تو اس کی مخالفت میں ہے انٹرویو رہنا چاہیے میں نے ان انٹرویو ز سے بہت استفادہ کیا ہے اور کیا ان کی ذاتی تفاصیل ایسی ہیں جن سے فتنہ پیدا ہونے کا ڈر ہو ۔ معذرت کے ساتھ میری دین دار بہنیں جیسا کہ نسرین فاطمہ ، اخت ولید، دعا الحمدللہ بہت حساس ہیں ایسی کوئی بات ان ککے انٹرویو میں ہے ہی نہیں میری ان بہنوں سے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی لیکن یہ کام انتظامیہ کا ہے۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
نعیم بھائی آپ کو پگڑی پہنانی ہے مٹھائی بھی آپ تک پہنچ جائے گی
ذرا یہ بتا دیں کہ ٹیگ کس لگایا جاتا ہے یعنی کسی خاص ممبر کو مخاطب کرنا ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
نعیم بھائی آپ کو پگڑی پہنانی ہے مٹھائی بھی آپ تک پہنچ جائے گی
ذرا یہ بتا دیں کہ ٹیگ کس لگایا جاتا ہے یعنی کسی خاص ممبر کو مخاطب کرنا ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے
@ کا سائن اور فوراًبعد ساتھ اس ممبر کا نام جیسے @خضر حیات @محمد فیض الابرار وغیرہ وغیرہ

نوٹ: اگر آپ کمپیوٹر پر فورم چلا رہے ہیں تو @ کے ساتھ پہلا نام لکھتے ہی عموماً ڈراپ ڈاؤن لسٹ آجاتی ہے جس میں اس پہلے نام والے سبھی ممبرز کے نام ہوتے ہیں.
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
@ کا سائن اور فوراًبعد ساتھ اس ممبر کا نام جیسے @خضر حیات @محمد فیض الابرار وغیرہ وغیرہ

نوٹ: اگر آپ کمپیوٹر پر فورم چلا رہے ہیں تو @ کے ساتھ پہلا نام لکھتے ہی عموماً ڈراپ ڈاؤن لسٹ آجاتی ہے جس میں اس پہلے نام والے سبھی ممبرز کے نام ہوتے ہیں.
یعنی اب پگڑی آپ کو پہنانا ہو گی
جزاکم اللہ خیرا
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ام حماد بہنا !آپ کاشکریہ(فقط میری جانب سے)جب میں بھی فارم پر نئی نئی آئی تھی تومجھے روز اول سے بہنوں کی کم تعداد کا شکوہ رہا ہے۔ میں اخوات کو کئی دفعہ متوجہ کر چکی مگر وہ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتیں۔۔ہم بھی اب کسی کو تنگ کرنا شایان شان نہیں سمجھتے))ویسے جس موضوع کو دوبارہ سے چھیڑا گیا ہے ،اس پر (مجھ سمیت )کئی دھماکے دار آمد متوقع کی جا سکتی تھیں۔۔مگر اب نہیں))
بہنیں فارم پر کیوں نہیں آتیں؟تو اس کا سیدھاسادا سا جواب ہے کہ
کچھ کی گھریلو مصروفیات بڑھ جاتی ہیں،کچھ کے مشاغل بدل جاتے ہیں یا ترجیحات ،کچھ کو اب لکھنے کا وقت نہیں ملتا،اور کچھ کو پڑھنے کا وقت نہیں ملتااور اور کچھ اپنی عزت اپنی ہاتھ میں رکھنے کی قائل ہو چکی ہیں۔
خود میرا نقطہ نظر نیٹ استعمال کرنے کے کچھ عرصے بعد یہ تھا کہ
جہاں پگڑی اچھلتی ہے،اسے انٹر نیٹ کہتے ہیں!!
جس کا جی چاہے،آپ کو کھری کھری سنا کر روانہ ہو سکتا ہے اور آپ کی امی اس کی امی کو شکایت کرنے بھی نہیں جا سکتیں۔
ہر شخص احساسات اور دل رکھتا ہے،جہاں آپ کو بہت سی باتیں بری معوم ہوتی ہیں اسے بھی لازما ہوتی ہوں گی۔۔مگر ہم اپنے جذبات و احسات و نظریات کو قابل قدر گردانتے ہیں اور کسی کے جوابی عمل پر کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں۔۔جس طرح میں ۔۔لکھتے لکھتے کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہوں۔۔بے جوڑ سہی۔۔کچھ تو لکھا ہے۔
بہرحال متعلقہ ممبر کی نیت پر کم از کم مجھے کچھ شک تھا نہ ہے۔نصیحت کسی بھی ہو،بھلی ہو تو ضرور قبول کیجیے۔یہ الگ معاملہ ہے کہ ا نداز نصیحت کیا تھا یا کیا ہونا چاہیے؟بہنیں اس سے متاثر ضرور ہوئی تھیں لیکن یہ بات درست نہیں کہ ان صاحب کی بات پر سب فارم پر نہیں لکھتیں۔
ایک بات مجھے آج بہت یاد آ رہی ہے کہ ہم ہی مدح سرائی کرتے ہیں اور ہم ہی ذلت کے گڑھوں میں اتارتے ہیں۔خواتین کو ہمیشہ انٹر نیٹ،اجنبی افراد اورغیر محارم سے اپنی حدود معین کر لینی چاہئیں تا کہ حتی الامکان کسی ادھر ادھر کی بات سے بچا چائے۔
اور آخر میں ان بے ربط باتوں کا اختتام :کسی کے آنے یا جانے سے کچھ نہیں ہوتا۔۔نطام کائنات چلتا رہتا ہے کہ جس طرح ہمارے آنے سے قبل چل رہا تھا۔۔اور یقیناا ہمارے جانے کے بعد بھی نظام کائنات اسی طرح چلتا رہے گا۔۔ہم نہیں تو کوئی اور۔۔فارم سے منسلک رہنے سے بہت کچھ سیکھا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے ضرور لاگ ان ہوں کیونکہ خوشبو والے سے خوشبو پہنچتی ہے۔
ام حماد بہنا !آپ کو اکیلا دیکھا تو پوسٹ کر رہی ہوں۔۔لیکن مندرجات کی ذمہ دار قطعی طور پر آپ کو نہیں ٹھہرا رہی))خوش رہیے،امید ہے میں آپ کو فارم پر مستقل لکھتا دیکھوں گی))
 
بہنا جی
جتنا آپ دین کے بارے میں جانتی ہیں میں تو اس کا عشر عشیر بھی نہیں جانتی کیونکہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جہاں دین خرافات، بدعات،خوابوں اور من مانی تعبیرات وتشریحات کا مجموعہ ہوا کرتا ہے لہذا پلیز یہ بات آپ اپنے علم کے مطابق تو لکھ سکتی ہیں کہ ان بھائی کی حسن نیت پر شک نہ کیا جائے لیکن طریقہ کار اور انداز انتہائی لٹھ مار قسم کا تھا جس سے بہنوں کا متاثر ہونا لازمی تھا لہذا میں تو ان باتوں سے متاثر نہیں ہوتی لیکن مجھے کچھ باتوں پر شدید اعتراض ہے اپنی بہنوں پر ان میں سے ایک بہن نے اپنے انٹرویو میں یا شاید اس تھریڈ میں کہیں لکھا کہ مجھے بعد میں خیال آیا کہ انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا اور وہ بہن بھی غائب ہیں محدث فورم سے لیکن وہ بہن فیس بک پر موجودہیں اور روزانہ اپڈیٹس آ رہی ہوتی ہیں اور الحمدللہ یہ تمام اپڈیٹس دینی ، اصلاحی ہوتی ہیں اور میں ان بہن کے لیے توفیق مزید کے لیے دعاگو ہوں لیکن فیس بک جائز اور محدث فورم شجر ممنوعہ !!!!!!!!!!!!!!!
آخر کیوں ؟
میں اس طرح کی اور بھی مثالیں پیش کر سکتی ہوں لیکن میرا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں میں تو چاہتی ہوں کہ بہنیں جس طرح پہلے شرکت کرتی تھی اسی طرح ابھی بھی شرکت کریں اگر آپ کو اعتماد ہے اپنے اوپر تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو غلط راہ پر نہیں ڈال سکتی ۔ دیکھیں مجھے میرے میاں جی نے یہاں رجسٹرڈ کروایا اور انہوں نے ہی مجھے یہ سکھایا اور یہ اعتماد دیا بلکہ انہوں نے سب سے پہلے یہ کہا تھا کہ ام حماد ھدف یہ بناو کہ بہنیں واپس آ جائیں اور میرے میاں جی عالم دین ہیں ایسے فورم میں شراکت کے بارے میں تمام کیفیات سے مکمل آگاہ ہیں اس کے باوجود ان کی اجازت ہے تو میں گاہ بگاہ آتی ہوں اور سچ تو یہ ہے کہ میری دینی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے میں تو سیکھنے کے لیے آتی ہوں اگر آپ بہنیں سیکھنے کا موقع دیں گی تو ضرور سیکھوں گی وگرنہ ایسا نہ ہو کہ ایک دن ایسا آئے کہ جن یہ دیکھوں کہ کوئی بہن نہیں آتی تو میری دلچسپی بھی ختم ہو جائے گی صرف پڑھنے کی حد تک رہ جائے گی
اور آخری بات آپ کی بے ربط باتیں بے ربط نہیں ہیں کم از کم میرے لیے میں جس طرح کے حالات سے گزری ہوں اس کے بعد ۔۔۔ آپ کے لیے دعاگو ہوں
مصروفیات میری بھی ہیں تین بیٹے ہیں جو سارا دن مصروف رکھتے ہیں اور چوتھے میاں جی رہی سہی کسر پوری کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی وقت نکال ہی لیتی ہوں
آیئے اور دیگر بہنوں کو بھی لایئے
 
Top