اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اللہ کا شکر ہے خیریت ہے شوہر رمضان المبارک میں سعودیہ گئے تو وہیں کے ہوگئے بھائی کے گھر دو بیٹیاں اللہ نے رحمت بنا کر بھیجیں تو ان میں سے ایک میں نے لے لی جسے بھائی نے خواہش سمجھ کر فراخدلانہ طور پہ دے دی اب ان تین کی پروش پہ ٹائم ۔۔۔۔ دوسری مصروفیات کے لئے بالکل ہی نہیں بچ رہا۔۔۔ بحر حال اب حالات قابو میں ہیں شوہر بھی آگئے ہیں الحمد اللہ ۔
ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنھوں نے مجھے فورم اور دعاؤں دونوں میں یاد رکھا ان شاء اللہ ہم کام وہیں سے اسٹارٹ کریں گے جہاں سے چھوڑ گئے تھے۔
اللہ اللہ۔۔۔کیسی ہیں نسرین بہنا؟میں ابھی پرسوں ہی آپ کو یاد کر رہی تھی کہ جانے آپ کو محدث فارم یاد بھی ہے یا نہیں؟))کل کلاں کو ملاقات ہو تو کیا تعارف دوں گی؟؟))خوش رہیے اور اب آتی رہا کریں۔۔بہنوں کی غیر حاضری میں فارم پر لاگ ان ہونا تو درکنار کھولنا ہی غیر مناسب سا لگتا ہے۔(بہانے)بہر حال میں بھی حادثاتی طور پر ورکنگ وومن بن گئی تھی جس کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہی ہوں))اسی بنا پر عرصے سے فارم پر باقاعدگی سے کچھ لکھ ہی نہیں سکی۔دعا کیجیے کہ اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمارے اوقات کو نافع کاموں کے لیے منتخب کر دے ،ہمیں اپنی نیک ترجیحات پر اپنے لیے خالص اور قائم رکھے اور سب مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین۔
اور ہاں!گڑیا کا نام کیا تجویز کیا؟
اب کیسی ہیں آپ ام حماد؟؟فارم پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور آپ دوبارہ سے ایکٹو ہوں۔آمینہائے بیٹیاں کتنی بڑی نعمت ہوتی ہیں جن کے پاس نہیں ہیں ان سے قدر پوچھیں میرے شوہر کہتے ہیں کہ میرا تو اب ارادہ ہے کہ ایدھی جا کر وہاں سے تین بیٹیاں لاوں گا تاکہ ہمارے گھر میں بھی رونق ہو اور رحمتیں اور برکات ہوں ۔
کیا نبوی بشارت صرف اپنی بیٹیوں سے متعلق ہے یا اس طرح گود لے کر پرورش کی جائے تو کیا وہ بشارت مل سکتی ہے
یہ تو کہتے ہیں کہ اگر حدیث صرف اپنے بطن سے جنم لینے والی بیتیوں کے ساتھ خاص بھی ہو تو کیا ہوا ویسے تین بیٹیوں کی پرورش ، تربیت اور شادی کا اجر تو ملے گا ہی اور ہمارے گھر میں بھی رونقیں اآ جائیں گی
واقعی بیٹیاں ہی گھر کی رونق ہوتی ہیں کیونکہ انہوں نے بعد میں کچن کی رونق بننا ہوتا ہے۔))اللہ سبحانہ وتعالٰی آ پ کی نیک خواہشات کو پورا کرے اور آپ کو صالحات عطا فرمائے۔آمین
ہمارے یہاں عجب معاملہ ہے۔۔اولاد ہو جائے تو اس پر ناخوش ہوتے ہیں۔۔اتنی ساری؟؟اگر بیٹیاں زیادہ ہوں تو تلملاہٹ بھی بڑھ جاتی ہے۔۔بیٹے زیادہ ہوں تو اطمینان زیادہ ہو جاتا ہے۔بیٹا نہ ہو تو وارث کے لیے دوسری شادی کر لی جاتی ہے۔۔بیٹیاں نہ ہوں تو" میرا نصیب"کہہ کر بات ختم۔۔بات صرف یہاں موقوف نہیں۔۔اگر اولاد سرے سے ہی نہ ہو تو دعا کچھ یوں ہوتی ہے"اللہ جی اب چاہے بیٹی ہی دے دے"۔۔سبحان اللہ!بیٹی کے لیے "ہی" کا خانہ رہ جاتا ہے اور ان کاموں میں پیش پیش وہ ہوتی ہیں جو خود بھی کسی کی بیٹی اور ان کی بھی کئی بیٹیاں ہوتی ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں اپنی نعمتوں اور رحمتوں کی قدر کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین