خضر حیات بھائی۔
بیٹھک رونق افزوں ھے، ما شاء اللہ
جی ، الحمد للہ ۔ اللہ تعالی ایمانی اخوت و محبت میں مزید اضافہ فرمائے ۔
اس بیٹھک کا کیا فائدہ جہاں لوگوں کی کوئی خاطر تواضع ہی نہیں کی جا رہی لوگ آ رہے ہیں اور بغیر تواضع اٹھ کر جا رہے ہیں ہمارے ہاں جس کا ڈیرہ یا جس کی بیٹھک ہوتی ہے وہ چائے پانی کا بڑا خیال رکھتا ہے (ابتسامہ)
اس بیٹھک کا انعقاد اور پھر اراکین کا اس میں گاہے بگاہے تشریف لانا یہ سب ’’ چاہ ‘‘ کے وجود کا ثبوت ہے ۔
رہا ’’ پانی ‘‘ تو اس کو چھوڑیے ۔ کیونکہ چائے میں ’’ پانی ‘‘ کا استعمال قلت خلوص یا فلوس کا پتہ دیتا ہے ۔ ( مسکراہٹ )
امید ہے کہ آپ کو بات سمجھ نہیں آئی ہوگی ( میری کوشش یہی ہے تاکہ آپ مزید چائے وائے کا مطالبہ نہ کریں ) بہر صورت ہر دو صورتوں میں ’’ چائے پانی ‘‘ والے موضوع کو بند کریں تاکہ بغیر کسی طمع اور لالچ کے خالص بیٹھک اور اس کی خالص افادیت باقی رہے ۔
کیونکہ خطرہ ہے کہ اگر یہ دروازہ کھل گیا تو پوری پوری شراکتیں تصویری چائے سےبھر جائیں گی ۔ اورخالص ’’ چاہ ‘‘ کی جگہ دکھاوے کی ’’ چائے ‘‘ لے لے گی ۔
اورہاں عبدہ بھائی بیٹھک میں تشریف لائے تو ایک اہم بات یاد آگئی چنانچہ
فورم کی بیٹھک کے توسط سے میں تمام اراکین فورم کو ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ عنقریب فورم کے معزز اور قابل قدر رکن
عبدہ بھائی ایک اہم کورس شروع کرنے والے ہیں ۔ ان شاء اللہ ۔
جس کی تفصیلات وہ ان شاء اللہ خود ہی بتائیں گے ۔