یوسف ثانی صاحب نے
جاوید چودھری کے ایک کالم سے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے کہ اپنی آپ بیتی سنائی جائے جس پر
اخت ولید صاحبہ نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
یہ آپ بیتی بھی بہت اچھا سلسلہ ہے جس کو جاری رہنا چاہیے ۔ لیکن اس سے نسبتا آسان ( میری نظر میں ) ایک اور سلسلہ ہوسکتا ہے ۔
وہ ہے اراکین فورم کا انٹرویو کرنا
کوئی پانچ دس سوالات ہوں جو ایک جگہ لگادیے جائیں ۔ اور اس کے نیچے جو اراکین چاہیں ان کے مطابق جواب دیتے جائیں ۔
اہل بیٹھک سے گزارش ہے کہ ذرا اس حوالے سے اتفاق یا اختلاف رائے فرمائیں ۔
اور یہ بھی بتائیں کہ سوال بنانے کی ذمہ داری کون( رکن یا اراکین ) قبول فرمائیں گے ؟
ایک بات پیش نظر رہنی چاہیے چونکہ یہ ایک علمی فورم ہے کوئی تفریحی فورم نہیں اس لیے اس کی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اس طرح کے سلسلے مرتب کرنے چاہییں ۔