جو مسئلہ آپ کو ہے ، شاید اس کا بھی علاج کسی کے پاس نہیں ۔
غیرمقلدین حضرات کے پاس دوہرامسئلہ ہے، اکہرانہیں،ایک تو بلاوجہ کےاعتراضات کھڑے کریں گے اورجب کوئی ان کی جواب دہی کرے گاتواسی پر اعتراض شروع کردیں گے،خضرحیات کا بھی یہی مسئلہ ہے نفس تبلیغی جماعت کے مسئلہ پر ایک لفظ نہیں، تبلیغی جماعت کے عقائد کے باب میں غیرمقلدین کے متضاد اوردوہرے رویے پر ایک لفظ نہیں، لیکن اپنی نصیحتوں کی پٹاری لےکر تشریف ضرور لائے ہیں اب ایسے ناصحوں کا کوئی کیاکرے،سوائے اس کے کہ شاعر کے الفاظ میں دوہرادے
ناصحامت کرنصیحت جی مراگھبرائے ہے
میں اسے سمجھوں ہوں دشمن جومجھے سمجھائے ہے
س فورم پر ذرا اپنی پوسٹیں دیکھیں ، 90 فیصد آپ کی گرمجوشیاں ہی نظر آئیں گی ، اس کے باوجود کے آپ کا پورا خاندان تبلیغی جماعت سے جڑا ہوا ہے ، اور اس کے باوجود کہ آپ تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے بیعت بھی نہیں ہے ۔ یہی حال تبلیغی جماعت کا ہے کہ وہ عقیدہ پر بات بھی نہیں کرتے ، لیکن ان کے عقائد بھی خراب ہیں ۔
عقیدہ کا خراب ہونامسئلہ نہیں ،ہرفرقہ والوں کی نگاہ میں دوسرے فرقہ کا عقیدہ خراب ہے، ورنہ فرقہ بنتاہی کیوں؟اصل سوال یہ ہے کہ تبلیغی جماعت عقیدہ کی دعوت دیتی ہے یانہیں، خضرحیات صاحب نے ایک بار پھر موضوع بحث سمجھے بغیر اپنے ارشادات انڈیلے ہیں۔
جو چیز آپ نے تبلیغی جماعت کے خلاف باتیں کرنے والوں میں ملاحظہ فرمائی ہے ، وہی مسئلہ ہمیں آپ کی شخصیت میں بھی نظر آرہا ہے ، کہ کسی نہ کسی طرح اہل حدیث حضرات کے لتے لینے ہیں ، چاہے جیسے بھی ہو ۔ آپ کے مخالف نے بقول آپ کے تبلیغی جماعت پر اعتراض کھرا کرنے کے لیے الزام تراشی کی ہے ، جبکہ آپ نے اہل حدیث ( یا جن کو آپ غیر مقلدین کہتے ہیں ) پر برسنے کے لیے شیخ صالح المنجد کا سہارا لیا ہے ، حالانکہ سعودیہ کے انہیں شیوخ کو آپ حضرات اپنے تقلیدی بھائی قرار دیتے نہیں تھکتے ۔
میری شخصیت میں انفرادی طورپرآپ کو کیانظرآرہاہے اس سے مجھے کوئی فرق نہین پڑتا،آپ کے خیالات نظریات ،ارشادات ،نصائح ہدایات اوراپنے کمالات خود تک ہی محدود رکھیں توبڑی مہربانی اوربڑاکرم ہوگا،بات عمومی کیاکریں اسی میں سب کا بھلاہے،ورنہ کسی کا شعر ہے
ہے یہ گنبد کی صدا جیسی کہے ویسے سنے
آپ نے یہ قطعاارشاد نہیں فرمایاکہ شیخ صالح المنجد کے زریں خیالات کس حد تک صحیح ہیں یاغلط ہیں، ظاہر سی بات ہے کہ شیخ صالح المنجد کی غلط گوئی پر کچھ کہنے کیلئے بچانہیں تو ایک غیر متعلق بات شروع کردی، ویسے یہ کتنے حیرت کی بات ہے کہ شیخ صالح المنجد ہمارے تقلیدی بھائی ہیں لیکن ان کے پوسٹ سے پورے فورم کو بھرنے والے غیرمقلدین ہیں، یہ بھی کتنی حیرت کی بات ہے کہ شیخ صالح المنجد کا تقلیدی ہونا بروقت یاد آیاگیا ورنہ کسی دوسرے مبحث میں احناف تقلیدی اوریہ حضرات متبع قرار پاتے ہیں ۔
جوچاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
لیکن اب ایسابھی اندھیر نہیں ہے کہ آپ کچھ بھی ارشاد فرماکر نکل جائیں اور کوئی دم بھی نہ مارسکے
آخر میں دہراوں گا کہ کچھ لوگوں کےہاں کوئی جماعت ، مسلک یا مذہب صرف بہانے ہیں ، ورنہ مسئلہ کچھ اور ہے ، اپنی طبیعتوں اور نیتوں کے ہاتھوں مجبور کر مشق ستم ان موضوعات کو بنایا ہوا ہے ۔
کچھ لوگوں کی تعیین بڑی ضروری ہے،ورنہ اس کے بغیر ہم سمجھیں گے کہ کچھ لوگوں کا مشارالیہ آپ اپنی ذات اوراپنے مسلک والوں کو قراردے رہے ہیں اورکچھ لوگ سمجھیں گے کہ ہمیں اورہمارے مسلک والوں کو ہدف بنارہے ہیں،ویسے یہ حقیقت ہے کہ اس فورم پر مقلدین بے چاروں نے شاید ہی تبلیغی جماعت پر کوئی تھریڈ شروع کیاہو ،ان کے بیشتر تھریڈ اورمراسلات دفاعی ہیں، اورظاہر سی بات ہے کہ جب کوئی دیدہ دلیری کے ساتھ تبلیغی جماعت کے حق میں کذب بیانی کرے گا دروغ بے فروغ کو فروغ دیناچاہے گا تو اس کا کوئی نہ کوئی دفاع کرے گا،
ہم نہیں کوئی اورسہی، کوئی اورنہیں کوئی اورسہی
جب آپ نے اوپر بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ تعیین کے ساتھ حقیر پرتقصیر کانام لے ہی لیاہے اشارہ کرہی دیاہے تو اب اتناابہام کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟کہیں یہ مصرع توصادق نہیں آرہا
دیکھاجومجھ کو چھوڑدیئے مسکراکے ہاتھ
سوال یہ ہے کہ اگر یہ تبلیغی جماعت اتنی ہی لوگوں کو دین کی راہ پر چلا رہے ہیں تو اس جماعت کے وجود سے پہلے کیا سارے مسلمان گمراہ تھے- یا گمراہ مسلمانوں کو راہ راست پر لانے کا کیا یہی طریقہ تھا ؟؟- کیا سلف و صالحین اور صحابہ کرام رضوان الله اجمعین بھی اسی طرح گشت کیا کرتے تھے ؟؟ کیا وہ بھی تین دن، چلہ ، چار مہینے لگایا کرتے تھے ؟؟؟ - اگر نہیں تو پھر دین میں اس طرز کی تبلیغ کو غلط کہنا کیا جائز نہیں ہے؟؟
اتناپر علم تبصرہ کہیں اور کہاں دیکھنے میں آئےگا، ایسے علمی تبصرے محدث فورم کی ہی زینت ہیں ،جی چاہتاہے کہ ایسے تبصروں کو یادگار بناکررکھاجائے اور ہرآنے جانے والے کو دکھایاجائے،کہ محدث فورم کے ایک ذی شخصیت کا نہایت عالمانہ فاضلانہ،ماہرانہ اورپتہ نہیں کیاکیا "نہ" تبصرہ ہے۔
طریقہ کار اور تعلیم میں فرق کرناچاہئے، دعوت کا طریقہ کیاہو،کیااس کی کسی نص میں تحدید وحصر بیان کیاگیاہے، اگرنہیں اوراس کو داعی کے صوابدید پر چھوڑاگیاہے تو پھر کیوں عقل مند بن کر
تحجرت واسعا والا کام انجام دے رہے ہیں۔