• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ نٰزِعٰت
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جوڑوں میں گھس کر نکالنے والوں کی قسم ہے
۲. اور بند کھولنے والوں کی
۳. اور تیزی سے تیرنے والوں کی
۴. پھر دوڑ کر آگے بڑھ جانے والوں کی
۵. پھر ہر امر کی تدبیر کرنے والوں کی
۶. جس دن کانپنے والی کانپے گی
۷. اس کے پیچھے آنے والی پیچھے آئے گی
۸. کئی دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے
۹. ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی
۱۰. وہ کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے
۱۱. کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے
۱۲. کہتے ہیں کہ یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہو گا
۱۳. پھر وہ واقعہ صرف ایک ہی ہیبت ناک آواز ہے
۱۴. پس وہ اسی وقت میدان میں آ موجود ہوں گے
۱۵. کیا آپ کو موسیٰ کا حال معلوم ہوا ہے
۱۶. جب کہ مقدس وادی طویٰ میں اس کے رب نے اسے پکارا
۱۷. فرعون کے پاس جاؤ کیونکہ اس نے سرکشی کی ہے
۱۸. پس کہو کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو
۱۹. اور میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے
۲۰. پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
۲۱. تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی
۲۲. پھر کوشش کرتا ہوا واپس لوٹا
۲۳. پھر اس نے سب کو جمع کیا پھر پکارا
۲۴. پھر کہا کہ میں تمہارا سب سے برتر رب ہوں
۲۵. پھر اللہ نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
۲۶. بے شک اس میں اس کے لیے عبرت ہے جو ڈرتا ہے
۲۷. کیا تمہارا بنانا بڑی بات ہے یا آسمان کا جس کو ہم نے بنایا ہے
۲۸. ا سکی چھت بلند کی پھر اس کو سنوارا
۲۹. اور اس کی رات اندھیری کی اور اس کے دن کو ظاہر کیا
۳۰. اور اس کے بعد زمین کو بچھا دیا
۳۱. اس سے اس کا پانی اور اس کا چارا نکالا
۳۲. اور پہاڑوں کو خوب جما دیا
۳۳. تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات ہے
۳۴. پس جب وہ بڑا حادثہ آئے گا
۳۵. جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا
۳۶. اور ہر دیکھنے والے کے لیے دوزخ سامنے لائی جائے گی
۳۷. سو جس نے سرکشی کی
۳۸. اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی
۳۹. سو بے شک اس کا ٹھکانا دوزخ ہی ہے
۴۰. اور لیکن جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا اور اس نے اپنے نفس کو بری خواہش سے روکا
۴۱. سو بے شک اس کا ٹھکانا بہشت ہی ہے
۴۲. آپ سے قیامت کی بابت پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہو گا
۴۳. آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ
۴۴. اس کے علم کی انتہا آپ کے رب ہی کی طرف ہے
۴۵. بے شک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے
۴۶. جس دن اسے دیکھ لیں گے (تو یہی سمجھیں گے کہ دنیا میں) گویا ہم ایک شام یا اس کی صبح تک ٹھیرے تھے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ عَبَس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. پیغمبر چین بجیں ہوئے اور منہ موڑ لیا
۲. کہ ان کے پاس ایک اندھا آیا
۳. اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہو جائے
۴. یا وہ نصیحت پکڑ لے تو اس کو نصیحت نفع دے
۵. لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا
۶. سو آپ کے لیے توجہ کرتے ہیں
۷. حالانکہ آپ پر اس کے نہ سدھرنے کا کوئی الزام نہیں
۸. اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا
۹. اور وہ ڈر رہا ہے
۱۰. تو آپ اس سے بے پروائی کرتے ہیں
۱۱. ایسا نہیں چاہیئے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے
۱۲. پس جو چاہے اس کو یاد کرے
۱۳. وہ عزت والے صحیفوں میں ہے
۱۴. جو بلند مرتبہ اور پاک ہیں
۱۵. ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
۱۶. جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں
۱۷. انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے
۱۸. اس نے کس چیز سے اس کو بنایا
۱۹. ایک بوند سے اس کو بنایا پھر اس کا اندازہ ٹھیرایا
۲۰. پھر اس پر راستہ آسان کر دیا
۲۱. پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا
۲۲. پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا
۲۳. ایسا نہیں چاہیئے اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا
۲۴. پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیئے
۲۵. کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا
۲۶. پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا
۲۷. پھر ہم نے اس میں اناج ا گایا
۲۸. اور انگور اور ترکاریاں
۲۹. اور زیتون اور کھجور
۳۰. اور گھنے باغ
۳۱. اور میوے اور گھاس
۳۲. تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات
۳۳. پھر جس وقت کانوں کا بہرا کرنے والا شور برپا ہو گا
۳۴. جس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا
۳۵. اور اپنی ماں اور باپ سے
۳۶. اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے
۳۷. ہر شخص کی ایسی حالت ہو گی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی
۳۸. اور کچھ چہرے اس دن چمک رہے ہوں گے
۳۹. ہنستے ہوئے خوش و خرم
۴۰. اور کچھ چہرے اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر گرد پڑی ہو گی
۴۱. ان پر سیاہی چھا رہی ہو گی
۴۲. یہی لوگ ہیں منکر نافرمان
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ تکو یر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب سورج کی روشنی لپیٹی جائے
۲. اور جب ستارے گر جائیں
۳. اور جب پہاڑ چلائے جائیں
۴. اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
۵. اور جب جنگلی جانور اکھٹے ہو جائیں
۶. اور جب سمندر جو ش دیئے جائیں
۷. اور جب جانیں جسموں سے ملائی جائیں
۸. اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے
۹. کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی
۱۰. اور جب اعمال نامے کھل جائیں
۱۱. اور آسمان کا پوست اتارا جائے
۱۲. اور جب دوزخ دھکائی جائے
۱۳. اور جب جنت قریب لائی جائے
۱۴. تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
۱۵. پس میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے
۱۶. سیدھے چلنے والے غیب ہو جانے والے ستاروں کی
۱۷. اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگے
۱۸. اور قسم ہے صبح کی جب وہ آنے لگے
۱۹. بے شک یہ قرآن ایک معزز رسول کا لایا ہوا ہے
۲۰. جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبہ والا ہے
۲۱. وہاں کا سردار امانت دار ہے
۲۲. اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے
۲۳. اور اس نے اس کو کھُلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
۲۴. اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے
۲۵. اور وہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے
۲۶. پس تم کہاں چلے جا رہے ہو
۲۷. یہ تو جہان بھرکے لیے نصیحت ہی نصیحت ہے
۲۸. اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے
۲۹. اور تم تو جب ہی چاہو گے کہ جب اللہ چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ انفطار
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب آسمان پھٹ جائے
۲. اور جب ستارے جھڑ جائیں
۳. اور جب سمندر ابل پڑیں
۴. اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں
۵. تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا
۶. اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا
۷. جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا
۸. جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا
۹. نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے
۱۰. اور بے شک تم پر محافظ ہیں
۱۱. عزت والے اعمال لکھنے والے
۱۲. وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو
۱۳. بے شک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے
۱۴. اور بے شک نافرمان دوزخ میں ہوں گے
۱۵. انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے
۱۶. اور وہ اس سے کہیں جانے نہ پائیں گے
۱۷. اور تجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے
۱۸. پھر تجھے کیا خبر کہ انصاف کا دن کیا ہے
۱۹. جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گا اور اس دن اللہ ہی کا حکم ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ مُطفِّفیِن
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے
۲. وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں
۳. اور جب ان کو ماپ کر یا تول کر دیں تو گھٹا کر دیں
۴. کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے
۵. اس بڑے دن کے لیے
۶. جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
۷. ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نا فرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں
۸. اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے
۹. ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
۱۰. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے
۱۱. وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
۱۲. اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے
۱۳. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
۱۴. ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے ) کاموں سے ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے
۱۵. ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے
۱۶. پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں
۱۷. پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
۱۸. ہر گز نہیں بے شک نیکوں کے اعمال نامے علیین میں ہیں
۱۹. اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے
۲۰. ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
۲۱. اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں
۲۲. بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے
۲۳. تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
۲۴. آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے
۲۵. ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی
۲۶. اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے
۲۷. اور اس میں تسنیم ملی ہو گی
۲۸. وہ ایک چشمہ ہے اس میں سے مقرب پئیں گے
۲۹. بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے
۳۰. اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے
۳۱. اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے
۳۲. اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں
۳۳. حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
۳۴. پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے
۳۵. تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
۳۶. آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اِنشِقاق
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب آسمان پھٹ جائے گا
۲. اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے
۳. اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
۴. اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی
۵. اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے
۶. اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا
۷. پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا
۸. تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا
۹. اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا
۱۰. اور لیکن جس کو نامۂ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا
۱۱. تو وہ موت کو پکارے گا
۱۲. اور دوزخ میں داخل ہو گا
۱۳. بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا
۱۴. بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا
۱۵. کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا
۱۶. پس شام کی سرخی کی قسم ہے
۱۷. اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا
۱۸. اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہو جائے
۱۹. کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہو گا
۲۰. پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے
۲۱. اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے
۲۲. بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں
۲۳. اور اللہ خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں
۲۴. پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو
۲۵. مگر جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ بروج
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں
۲. اور اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے
۳. اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں
۴. خندقوں والے ہلاک ہوئے
۵. جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی
۶. جب کہ وہ اس کے کناروں پر بیٹھے ہوئے تھے
۷. اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے
۸. اور ان سے اسی کا تو بدلہ لے رہے تھے کہ وہ اللہ زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے
۹. وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور اللہ ہر چیز پر شاہد ہے
۱۰. بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے
۱۱. بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے
۱۲. بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے
۱۳. بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا
۱۴. اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا
۱۵. عرش کا مالک بڑی شان والا
۱۶. جو چاہے کرنے والا
۱۷. کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا
۱۸. فرعون اور ثمود کے
۱۹. بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں
۲۰. اور اللہ ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے
۲۱. بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا
۲۲. لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الطارق
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی
۲. اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے
۳. وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے
۴. ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
۵. پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
۶. ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
۷. جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
۸. بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے
۹. جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے
۱۰. تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
۱۱. آسمان اور بارش والے کی قسم ہے
۱۲. اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
۱۳. بے شک قرآن قطعی بات ہے
۱۴. اور وہ ہنسی کی بات نہیں ہے
۱۵. بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں
۱۶. اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں
۱۷. پس کافروں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اعلیٰ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے
۲. وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا
۳. اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی
۴. اور وہ جس نے چارہ نکالا
۵. پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا
۶. البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے
۷. مگر جو اللہ چاہے بے شک وہ ہر ظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے
۸. اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے
۹. پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے
۱۰. جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا
۱۱. اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا
۱۲. جو سخت آگ میں داخل ہو گا
۱۳. پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا
۱۴. بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا
۱۵. اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی
۱۶. بلکہ تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
۱۷. حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے
۱۸. بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے
۱۹. یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ غاشیہ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا آپ کے پاس سب پرچھا جانے والی (قیامت) کا حال پہنچا
۲. کئی چہروں پر اس دن ذلت برس رہی ہو گی
۳. محنت کرنے والے تھکنے والے
۴. دھکتی ہوئی آگ میں کریں گے
۵. انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا
۶. ان کے لیے کوئی کھانا سوائے کانٹے دار جھاڑی کے نہ ہو گا
۷. جو نہ فربہ کرتی ہے اور نہ بھوک کود ور کرتی ہے
۸. کئی منہ اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
۹. اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
۱۰. اونچے باغ میں ہوں گے
۱۱. وہاں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
۱۲. وہاں ایک چشمہ جاری ہو گا
۱۳. وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
۱۴. اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
۱۵. اور گاؤ تکیے قطار سے لگے ہوئے
۱۶. اور مخملی فرش بچھے ہوئے
۱۷. پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں
۱۸. اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں
۱۹. اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
۲۰. اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
۲۱. پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں
۲۲. آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
۲۳. مگر جس نے منہ موڑا اور انکار کیا
۲۴. سو اسے اللہ بہت بڑا عذاب دے گا
۲۵. بے شک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے
۲۶. پھر ہمارے ہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے
 
Top