• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الحاقۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قیامت
۲. قیامت کیا چیز ہے
۳. اور تمہیں کس چیز نے بتایا کہ قیامت کیا ہے
۴. ثمود اور عاد نے قیامت کو جھٹلایا تھا
۵. سو ثمود تو سخت ہیبت ناک چیخ سے ہلاک کیے گئے
۶. اور لیکن قوم عاد سو وہ ایک سخت آندھی سے ہلاک کیے گئے
۷. وہ ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار چلتی رہی (اگر تو موجود ہوتا) اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا کہ گویا کہ گھری ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
۸. سو کیا تمہیں ان کا کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے
۹. اور فرعون اس سے پہلے کے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں والے گناہ کے مرتکب ہوئے
۱۰. پس انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے انہیں سخت پکڑ لیا
۱۱. بے شک ہم نے جب پانی حد سے گزر گیا تھا تو تمہیں کشتی میں سوار کر لیا تھا
۱۲. تاکہ ہم اسے تمہارے لیے ایک یادگار بنائیں اور اس کو کان یا د رکھنے والے یاد رکھیں
۱۳. پھر جب صور میں پھونکا جائے گا ایک بار پھونکا جانا
۱۴. اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائیں گے پس وہ دونوں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے
۱۵. پس اس دن قیامت ہو گی
۱۶. اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس دن بودا ہو گا
۱۷. اور اس کے کنارے پر فرشتے ہوں گے اور عرشِ الٰہی کو اپنے اوپر اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے
۱۸. اس دن تم پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز مخفی نہ رہے گا
۱۹. جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا سو وہ کہے گا لو میرا اعمال نامہ پڑھو
۲۰. بے شک میں سمجھتا تھا کہ میں اپنا حساب دیکھوں گا
۲۱. سو وہ دل پسند عیش میں ہو گا
۲۲. بلند بہشت میں
۲۳. جس کے میوے جھکے ہوں گے
۲۴. کھاؤ اور پیو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے
۲۵. اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو کہے گا اے کاش میرا اعمال نامہ نہ ملتا
۲۶. اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
۲۷. کاش وہ (موت) خاتمہ کرنے والی ہوتی
۲۸. میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
۲۹. مجھ سے میری حکومت بھی جاتی رہی
۳۰. اسے پکڑو اسے طوق پہنا دو
۳۱. پھر اسے دوزخ میں ڈال دو
۳۲. پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اسے جکڑ دو
۳۳. بے شک وہ اللہ پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے
۳۴. اور نہ وہ مسکین کے کھانا کھلانے کی رغبت دیتا تھا
۳۵. سو آج اس کا یہاں کوئی دوست نہیں
۳۶. اور نہ کھانا ہے مگر زخموں کا دھوون
۳۷. اسے سوائے گناہگاروں کے کوئی نہیں کھائے گا
۳۸. سو میں ان چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو
۳۹. اور ان کی جو تم نہیں دیکھتے
۴۰. کہ بے شک یہ (قرآن) رسول کریم کی زبان سے نکلا ہے
۴۱. اور وہ کسی شاعر کا قول نہیں (مگر) تم بہت ہی کم یقین کرتے ہو
۴۲. اور نہ ہی کسی جادوگر کا قول ہے تم بہت ہی کم غور کرتے ہو
۴۳. وہ پروردگار عالم کا نازل کیا ہوا ہے
۴۴. اور اگر وہ کوئی بناوٹی بات ہمارے ذمہ لگاتا
۴۵. تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
۴۶. پھر ہم اس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے
۴۷. پھر تم میں سے کوئی بھی اس سے روکنے والا نہ ہوتا
۴۸. اور بے شک وہ تو پرہیزگاروں کے لیے ایک نصیحت ہے
۴۹. اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ بعض تم میں سے جھٹلانے والے ہیں
۵۰. اور بے شک وہ کفار پر باعث حسرت ہے
۵۱. اور بے شک وہ یقین کرنے کے قابل ہے
۵۲. پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ معارج
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے
۲. کافروں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں
۳. جس اللہ کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے
۴. جن سیڑھیوں سے ) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے
۵. آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں
۶. بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں
۷. اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں
۸. جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہو گا
۹. اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگدار اون کی طرح ہوں گے
۱۰. اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا
۱۱. وہ انہیں کھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے
۱۲. اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی کو
۱۳. اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا
۱۴. اور ان سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے
۱۵. ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے
۱۶. کھالوں کو اتارنے والی
۱۷. اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اور منہ موڑا
۱۸. اور مال جمع کیا اور گن گن کر رکھا
۱۹. بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے
۲۰. جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے
۲۱. اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے
۲۲. مگر وہ نمازی
۲۳. جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں
۲۴. اور وہ جن کے مالوں میں حصہ معین ہے
۲۵. سائل اور غیر سائل کے لیے
۲۶. اور وہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں
۲۷. اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں
۲۸. بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے
۲۹. اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
۳۰. مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں
۳۱. پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں
۳۲. اور وہ جو اپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں
۳۳. اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں
۳۴. اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
۳۵. وہی لوگ باغوں میں عزت سے رہیں گے
۳۶. پس کافروں کو کیا ہو گیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں
۳۷. دائیں اور بائیں سے ٹولیاں بنا کر
۳۸. کیا ہر ایک ان میں سے طمع رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جاوے گا
۳۹. ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں
۴۰. پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اپنی ذات کی) کہ ہم ضرور قادر ہیں
۴۱. اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں
۴۲. پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
۴۳. جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جا رہے ہیں
۴۴. ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ نوح
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا کہ اپنی قوم کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آ پڑے
۲. اس نے کہا کہ اے میری قوم بے شک میں تمہارے لیے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
۳. کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو
۴. وہ تمہارے لیے تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک مہلت دے گا بے شک اللہ کا وقت ٹھیرایا ہوا ہے جب آ جائے گا تو اس میں تاخیر نہ ہو گی کا ش تم جانتے
۵. کہا اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات اور دن بلایا
۶. پھر وہ میرے بلانے سے اور بھی زیادہ بھاگتے رہے
۷. اور بے شک جب کبھی میں نے انہیں بلایا تاکہ تو انہیں معاف کر دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں رکھ لیں اور انہوں نے اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور ضد کی اور بہت بڑا تکبر کیا
۸. پھر میں نے انہیں کھلم کھلا بھی بلایا
۹. پھر میں نے انہیں علانیہ بھی کہا اور مخفی طور پر بھی کہا
۱۰. پس میں نے کہا اپنے رب سے بخشش مانگو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے
۱۱. وہ آسمان سے تم پر (موسلا دھار) مینہ برسائے گا
۱۲. اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنا دے گا اور تمہارے لیے نہریں بنا دے گا
۱۳. تمہیں کیا ہو گیا تم اللہ کی عظمت کا خیال نہیں رکھتے
۱۴. حالانکہ اس نے تمہیں کئی طرح سے بنا یا ہے
۱۵. کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے سات آسمان اوپر تلے (کیسے ) بنائے ہیں
۱۶. اور ان میں چاند کو چمکتا ہوا بنایا اور آفتاب کو چراغ بنا دیا
۱۷. اور اللہ ہی نے تمہیں زمین میں سے ایک خاص طور پر پیدا کیا
۱۸. پھر وہ تمہیں اسی میں لوٹائے گا اور اسی میں سے (پھر) باہر نکالے گا
۱۹. اور اللہ ہی نے تمہارے لیے زمین کو فرش بنایا ہے
۲۰. تاکہ تم اس کے کھلے راستوں میں چلو
۲۱. نوح نے کہا اے میرے رب بے شک انہوں نے میرا کہنا نہ مانا اور اس کو مانا جس کو اس کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ بھی فائدہ نہیں دیا
۲۲. اور انہوں نے بڑی زبردست چال چلی
۲۳. اور کہا تم اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑو اور نہ ودّ اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو چھوڑو
۲۴. اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کر دیا اور (اب آپ) ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا دیجیئے
۲۵. وہ اپنے گناہوں کے سبب سے غرق کر دیئے گئے پھر دوزخ میں داخل کیے گئے پس انہوں نے اپنے لیے سوائے اللہ کے کوئی مددگار نہ پایا
۲۶. اور نوح نے کہا اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی رہنے والا نہ چھوڑ
۲۷. اگر تو نے ان کو چھوڑ دیا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور نسل بھی جو ہو گی تو فاجر اور کافر ہی ہو گی
۲۸. اے میرے رب مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش دے اور اس کی جو میرے گھر میں ایماندار ہو کر داخل ہو جائے اور ایماندار مردوں اور عورتوں کو اور ظالموں کو تو بربادی کے سوا اور کچھ زیادہ نہ کر
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الجنّ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کہہ دو کہ مجھے اس بات کی وحی آئی ہے کہ کچھ جن (مجھ سے قرآن پڑھتے ) سن گئے ہیں پھر انہوں نے (اپنی قوم سے ) جا کر کہہ دیا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے
۲. جو نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے سو ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم اپنے رب کا کسی کو شریک نہ ٹھیرائیں گے
۳. اور ہمارے رب کی شان بلند ہے نہ اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ بیٹا
۴. اور ہم میں سے بعض بے وقوف ہیں جو اللہ پر جھوٹی باتیں بنایا کرتے تھے
۵. اور ہمیں خیال تھا کہ انسان اور جن اللہ پر ہرگز چھوٹ نہ بولیں گے
۶. اور کچھ آدمی جنوں کے مردوں سے پناہ لیا کرتے تھے سو انہوں نے ان کی سرکشی اور بڑھا دی
۷. اور وہ بھی سمجھے ہوئے تھے جیسا کہ تم نے سمجھ رکھا ہے کہ اللہ ہر گز کسی کو (رسول بنا کر) نہ بھیجے گا
۸. اور ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو ہم نے اسے سخت پہروں اور شعلوں سے بھرا ہوا پایا
۹. اور ہم نے اس کے ٹھکانوں میں سننے کے لیے بیٹھا کرتے تھے پس جو کوئی اب کان دھرتا ہے تو وہ اپنے لیے ایک انگارہ تاک لگانے ہوئے پاتا ہے
۱۰. اور ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ نقصان کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کی نسبت ان کے رب نے راہ راست پر لانے کا ارادہ کیا ہے
۱۱. اور کچھ تو ہم میں سے نیک ہیں اور کچھ اور طرح کے ہم بھی مختلف طریقوں پر تھے
۱۲. اور بے شک ہم نے سمجھ لیا ہے کہ ہم اللہ کو زمین میں کبھی عاجز نہ کر سکیں گے اور نہ ہی ہم بھاگ کر عاجز کر سکیں گے
۱۳. اور جب ہم نے ہدایت کی بات سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے پھر جو اپنے رب پر ایمان لے لایا تو نہ اسے نقصان کا ڈر رہے گا اور نہ ظلم کا
۱۴. اور کچھ تو ہم میں سے فرمانبردار ہیں اور کچھ نافرمان پس جو کوئی فرمانبردار ہو گیا سو ایسے لوگوں نے سیدھا راستہ تلاش کر لیا
۱۵. اور لیکن جو ظالم ہیں سو وہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے
۱۶. اور اگر (مکہ والے ) سیدھے راستے پر قائم رہتے تو ہم ان کو با افراط پانی سے سیراب کرتے
۱۷. تاکہ اس (ارزانی) میں ان کا امتحان کریں اور جس نے اپنے رب کی یاد سے منہ موڑا تو وہ اسے سخت عذاب میں ڈالے گا
۱۸. اور بے شک مسجدیں اللہ کے لیے ہیں پس تم اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو
۱۹. اور جب اللہ کا بندہ (نبی) اس کو پکارنے کھڑا ہوتا ہے تو لوگ اس پر جمگھٹا کرنے لگتے ہیں
۲۰. کہہ دو میں تو اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کرتا
۲۱. کہہ دو میں نہ تمہارے کسی ضرر کا اختیار رکھتا ہوں اور نہ کسی بھلائی کا
۲۲. کہہ دو مجھے اللہ سے کوئی نہیں بچا سکے گا اور نہ مجھے اس کے سوا پناہ ملے گی
۲۳. مگر اللہ کا پیغام اور اس کا حکم پہنچانا ہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ سدا رہے گا
۲۴. یہاں تک کہ جب وہ (عذاب) دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو وہ جان لیں گے کہ کس کے مددگار کمزور اور شمار میں کم ہیں
۲۵. کہہ دو مجھے خبر نہیں جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا اس کے لیے میرا رب کوئی مدت ٹھیراتا ہے
۲۶. وہ غیب جاننے والا ہے اپنے غائب کی باتوں پر کسی کو واقف نہیں کرتا
۲۷. مگر اپنے پسندیدہ رسول کو پھر اس کے آگے اور پیچھے محافظ مقرر کر دیتا ہے
۲۸. تاکہ وہ بظاہر جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے اور اللہ نے تمام کاموں کو اپنے قبضے میں کر رکھا ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ مزمل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے چادر اوڑھنے والے
۲. رات کو قیام کر مگر تھوڑا سا حصہ
۳. آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا سا حصہ کم کر دے
۴. یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو
۵. ہم عنقریب آپ پر ایک بھاری بات کا (بوجھ) ڈالنے والے ہیں
۶. بے شک رات کا اٹھنا نفس کو خوب زیر کرتا ہے اور بات بھی صحیح نکلتی ہے
۷. بے شک دن میں آپ کے لیے بڑا کام ہے
۸. اور اپنے رب کا نام لیا کرو اور سب سے الگ ہو کر اسی کی طرف آ جاؤ
۹. وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس اسی کو کارساز بنا لو
۱۰. اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں عمدگی سے چھوڑ دو
۱۱. اور مجھے اور جھٹلانے والے دولت مندوں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مدت و مہلت دو
۱۲. بے شک ہمارے پاس بیڑیاں اور جہنم ہے
۱۳. اور گلے میں اٹکنے والا کھانا اور دردناک عذاب
۱۴. جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ ریگ رواں کے تودے ہو جائیں گے
۱۵. ہم نے تمہاری طرف تم پر گواہی دینے والا ایک رسول بھیجا ہے کہ جس طرح فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا
۱۶. پھر فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت پکڑ سے پکڑ لیا
۱۷. پھر تم کس طرح بچو گے اگر تم نے بھی انکار کیا اس دن جو لڑکوں کو بوڑھا کر دے گا
۱۸. اس دن آسمان پھٹ جائے گا اس کا وعدہ ہو کر رہے گا
۱۹. بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف آنے کا راستہ بنا لے
۲۰. بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات سے (نماز تہجد) میں کھڑے ہوتے ہیں اور اللہ ہی رات اور دن کا اندازہ کرتا ہے اسے معلوم ہے کہ تم اس کو نباہ نہیں سکتے سو اس نے تم پر رحم کیا پس پڑھو جتنا قرآن میں سے آسان ہو اسے علم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے اور کچھ اور لوگ بھی جو اللہ کا فضل تلاش کرتے ہوئے زمین پر سفر کریں گے اور کچھ اور لوگ ہوں گے جو اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے پس پڑھو جو اس میں سے آسان ہو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھی طرح (یعنی اخلاص سے ) قرض دو اور جو کچھ نیکی آگے بھیجو گے اپنے واسطے تو اس کو اللہ کے ہاں بہتر اور بڑے اجر کی چیز پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا نہایت رحم والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المدثر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے کپڑے میں لپٹنے والے
۲. اٹھو پھر (کافروں کو) ڈراؤ
۳. اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو
۴. اور اپنے کپڑے پاک رکھو
۵. اور میل کچیل دور کرو
۶. اور بدلہ پانے کی غرض سے احسان نہ کرو
۷. اور اپنے رب کے لیے صبر کرو
۸. پھر جب صور میں پھونکا جائے گا
۹. پس وہ اس دن بڑا کٹھن دن ہو گا
۱۰. کافروں پر وہ آسان نہ ہو گا
۱۱. مجھے اور اس کو چھوڑ دو کہ جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا
۱۲. اور اس کو بڑھنے والا مال دیا
۱۳. اور حاضر رہنے والے بیٹے دیئے
۱۴. اور اس کے لیے ہر طرح کا سامان تیار کر دیا
۱۵. پھر وہ طمع کرتا ہے کہ میں اور بڑھا دوں
۱۶. ہرگز نہیں بے شک وہ ہماری آیات کا سخت مخالف ہے
۱۷. عنقریب میں اسے اونچی گھاٹی پر چڑھاؤں گا
۱۸. بے شک اس نے سوچا اور اندازہ لگایا
۱۹. پھر اسے اللہ کی مار اس نے کیسا اندازہ لگایا
۲۰. پھر اسے اللہ کی مار اس نے کیسا اندازہ لگایا
۲۱. پھر اس نے دیکھا
۲۲. پھر اس نے تیوری چڑھائی اور منہ بنایا
۲۳. پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبر کیا
۲۴. پھر کہا یہ تو ایک جادو ہے جو چلا آتا ہے
۲۵. یہ تو ہو نہ ہو آدمی کا کلام ہے
۲۶. عنقریب اس کو دوزخ میں ڈالوں گا
۲۷. اور آپ کو کیا خبر کہ دوزخ کیا ہے
۲۸. نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے
۲۹. آدمی کو جھلس دے
۳۰. اس پر انیس (فرشتے ) مقرر ہیں
۳۱. اور ہم نے دوزخ پر فرشتے ہی رکھے ہیں اور ان کی تعداد کافروں کے لیے آزمائش بنائی ہے تاکہ جن کو کتاب دی گئی ہے وہ یقین کر لیں اور ایمان داروں کا ایمان بڑھے اور تاکہ اہلِ کتاب اور ایمان دار شک نہ کریں اور تاکہ جن کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے اور کافر یہ کہیں کہ اللہ کی اس بیان سے کیا غرض ہے اور اللہ اس طرح سے جسے چاہتا ہے گمراہ کر تا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور آپ کے رب کے لشکروں کو اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور دوزخ (کا حال بیان کرنا)صرف آدمیوں کی نصیحت کے لیے ہے
۳۲. نہیں نہیں قسم ہے چاند کی
۳۳. اور رات کی جب وہ ڈھلے
۳۴. اور صبح کی جب وہ روشن ہو جائے
۳۵. کہ وہ (دوزخ) بڑی بڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے
۳۶. انسان کو ڈرانے والی ہے
۳۷. تم میں سے ہر ایک کے لیے خواہ کوئی اس کے آگے آئے یا پیچھے ہٹے
۳۸. ہر شخص اپنے اعمال کے سبب گروی ہے
۳۹. مگر داہنے والے
۴۰. باغوں میں ہوں گے ایک دوسرے سے پوچھیں گے
۴۱. گناہگاروں کی نسبت
۴۲. کس چیز نے تمہیں دوزخ میں ڈالا
۴۳. وہ کہیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے
۴۴. اور نہ ہم مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے
۴۵. اور ہم بکواس کرنے والوں کے ساتھ بکواس کیا کرتے تھے
۴۶. اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے
۴۷. یہاں تک کہ ہمیں موت آ پہنچی
۴۸. پس ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی
۴۹. پتہ نہیں کیا ہو گیا کہ وہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں
۵۰. گویا کہ وہ بدکنے والے گدھے ہیں
۵۱. جو شیر سے بھاگے ہیں
۵۲. بلکہ ہر ایک آدمی ان میں سے چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے صحیفے دیئے جائیں
۵۳. ہرگز نہیں بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے
۵۴. ہرگز نہیں بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے
۵۵. پس جو چاہے اس کو یاد کر لے
۵۶. اور کوئی بھی یاد نہیں کر سکتا مگر جبکہ اللہ ہی چاہے وہی جس سے ڈرنا چاہیے اور وہی بخشنے والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ القیامۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قیامت کے دن کی قسم ہے
۲. اور پشیمان ہونے والے شخص کی قسم ہے
۳. کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے
۴. ہاں ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کر دیں
۵. بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آئندہ بھی نافرمانی کرتا رہے
۶. پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہو گا
۷. پس جب آنکھیں چندھیا جائیں گی
۸. اور چاند بے نور ہو جائے گا
۹. اور سورج اور چاند اکھٹے کیے جائیں گے
۱۰. اس دن انسان کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے
۱۱. ہر گز نہیں کہیں پناہ نہیں
۱۲. اس دن آپ کے رب ہی کی طرف ٹھکانہ ہے
۱۳. اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ وہ کیا لایا اور کیا چھوڑ آیا
۱۴. بلکہ انسان اپنے اوپر خود شاہد ہے
۱۵. گو وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے
۱۶. آپ (وحی ختم ہونے سے پہلے ) قرآن پر اپنی زبان نہ ہلایا کیجیئے تاکہ آپ اسے جلدی جلدی لیں
۱۷. بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے
۱۸. پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے
۱۹. پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے
۲۰. ہر گز نہیں بلکہ تم تو دنیا کو چاہتے ہو
۲۱. اور آخرت کو چھوڑتے ہو
۲۲. کئی چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے
۲۳. اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے
۲۴. اور کتنے چہرے اس دن اداس ہوں گے
۲۵. خیال کر رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والی سختی کی جائے گی
۲۶. نہیں نہیں جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے گی
۲۷. اور لوگ کہیں گے کوئی جھاڑنے والا ہے
۲۸. اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے
۲۹. اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی
۳۰. تیرے رب کی طرف اس دن چلنا ہو گا
۳۱. پھر نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
۳۲. بلکہ جھٹلایا اور منہ موڑا
۳۳. پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا
۳۴. اے انسان) تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے
۳۵. پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے
۳۶. کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا
۳۷. کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا
۳۸. پھر وہ لوتھڑا بنا پھر اللہ نے اسے بنا کر ٹھیک کیا
۳۹. پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا
۴۰. پھر کیا وہ اللہ مردے زندہ کر دینے پر قادر نہیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الدھر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. انسان پر ضرور ایک ایسا زمانہ بھی آیا ہے کہ اس کا کہیں کچھ بھی ذکر نہ تھا
۲. بے شک ہم نے انسان کو ایک مرکب بوند سے پیدا کیا ہم اس کی آزمائش کرنا چاہتے تھے پس ہم نے اسے سننے والا دیکھنے والا بنا دیا
۳. بے شک ہم نے اسے راستہ دکھا دیا یا تو وہ شکر گزار ہے اور یا ناشکرا
۴. بے شک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور دھکتی آگ تیار کر رکھی ہے
۵. بے شک نیک ایسی شراب کے پیالے پئیں گے جس میں چشمہ کافور کی آمیزش ہو گی
۶. وہ ایک چشمہ ہو گا جس میں سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کو آسانی سے بہا کر لے جائیں گے
۷. وہ اپنی منتیں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس کی مصیبت ہر جگہ پھیلی ہوئی ہو گی
۸. اور وہ اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں
۹. ہم جو تمہیں کھلاتے ہیں تو خاص اللہ کے لیے نہ ہمیں تم سے بدلہ لینا مقصود ہے اور نہ شکر گزاری
۱۰. ہم تو اپنے رب سے ایک اداس (اور ) ہولناک دن سے ڈرتے ہیں
۱۱. پس اللہ اس دن کی مصیبت سے انہیں بچا لے گا اور ان کے سامنے تازگی اور خوشی لائے گا
۱۲. اور ان کے صبر کے بدلے ان کو جنت اور ریشمی پوشاکیں دے گا
۱۳. اس میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے نہ وہاں دھوپ دیکھیں گے اور نہ سردی
۱۴. اور ان پر اس کے سائے جھک رہے ہوں گے اور پھلوں کے گوشے بہت ہی قریب لٹک رہے ہوں گے
۱۵. اور ان پر چاندی کے برتن اور شیشے کے آبخوروں کا دور چل رہا ہو گا
۱۶. شیشے بھی چاندی کے شیشے جو ایک خاص انداز پر ڈھالے گئے ہوں گے
۱۷. اور انہیں وہاں ایسی شراب کا پیالہ پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہو گی
۱۸. وہ وہاں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
۱۹. اور ان کے پاس سدا رہنے والے لڑکے (خادم) گھومتے ہوں گے جو تو ان کو دیکھے گا تو خیال کرے گا کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں
۲۰. اور جب تو وہاں دیکھے گا تو نعمت اور بڑی سلطنت دیکھے گا
۲۱. ان پر باریک سبز اور موٹے ریشم کے لباس ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور انہیں ان کا رب پاک شراب پلائے گا
۲۲. بے شک یہ تمہارے (نیک اعمال کا) بدلہ ہے اور تمہاری کوشش مقبول ہوئی
۲۳. بے شک ہم نے ہی آپ پر یہ قرآن تھوڑا تھوڑا اتارا ہے
۲۴. پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کیا کریں اور ان میں سے کسی بدکار یا ناشکرے کا کہا نہ مانا کریں
۲۵. اور اپنے رب کا نام صبح اور شام یاد کیا کریں
۲۶. اور کچھ حصہ رات میں بھی اس کو سجدہ کیجیئے اور رات میں دیر تک اس کی تسبیح کیجیئے
۲۷. بے شک یہ لوگ دنیا کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑتے ہیں
۲۸. ہم ہی نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ مضبوط کر دیئے اور جب ہم چاہیں ان جیسے ان کے بدلے اور لا سکتے ہیں
۲۹. بے شک یہ ایک نصیحت ہے پس جو کوئی چاہے اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرے
۳۰. اور تم جب ہی چاہو گے جب اللہ چاہے گا بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
۳۱. جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالموں کے لیے تو اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المرسلٰت
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں
۲. پھر ان ہواؤں کی جو تندی سے چلتی ہیں
۳. اور ان ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں
۴. پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں
۵. پھر ان ہواؤں کی جو (دل میں) اللہ کی یاد کا القا کرتی ہیں
۶. الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے
۷. جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہونے والی ہے
۸. پس جب ستارے مٹا دیئے جائیں گے
۹. اور جب آسمان پھٹ جائیں گے
۱۰. اور جب پہاڑ اڑائے جائیں گے
۱۱. اور جب رسول وقت معین پر جمع کیے جائیں گے
۱۲. کس دن کے لیے تاخیر کی گئی تھی
۱۳. فیصلہ کے دن کے لیے
۱۴. اور آپ کو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
۱۵. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۱۶. کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
۱۷. پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے
۱۸. مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں
۱۹. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۲۰. کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا
۲۱. پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا
۲۲. ایک معین اندازے تک
۲۳. پھر ہم نے اندازہ لگایا تو ہم تو کیسے اچھے اندازہ لگانے والے ہیں
۲۴. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۲۵. کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا
۲۶. زندوں اور مردوں کو
۲۷. اور ہم نے اس میں مضبوط اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور ہم نے تمہیں میٹھا پانی پلایا
۲۸. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۲۹. اس (دوزخ) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
۳۰. ایک سائبان کی طرف چلو جسکے تین حصے ہیں
۳۱. نہ وہ سایہ کرے اور نہ تپش سے بچائے
۳۲. بے شک وہ محل جیسے انگارے پھینکے گی
۳۳. گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں
۳۴. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۳۵. یہ وہ دن ہے جس میں بات بھی نہ کر سکیں گے
۳۶. اور نہ انہیں عذر کرنے کی اجازت ہو گی
۳۷. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۳۸. یہ فیصلہ کا دن ہے ہم تمہیں اور پہلوں کو جمع کریں گے
۳۹. پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو مجھ پر کر دیکھو
۴۰. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۴۱. بے شک پرہیزگار ٹھنڈی چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے
۴۲. اور میووں میں جو وہ چاہیں گے
۴۳. مزے سے کھاؤ اور پیو ان کاموں کے بدلے جو تم کرتے رہے
۴۴. بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیتے ہیں
۴۵. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۴۶. کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو
۴۷. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۴۸. اور جب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تو رکوع نہ کرتے تھے
۴۹. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
۵۰. پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ نباء
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کس چیز کی بابت وہ آپس میں سوال کرتے ہیں
۲. اس بڑی خبر کے متعلق
۳. جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں
۴. ہرگز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
۵. پھر ہر گز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
۶. کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا
۷. اور پہاڑوں کو میخیں
۸. اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا
۹. اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا
۱۰. اور رات کو پردہ پوش بنایا
۱۱. اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا
۱۲. اور ہم نے تمہارے اوپر سات سخت (آسمان) بنائے
۱۳. اور ایک جگمگاتا ہوا چراغ بنایا
۱۴. اور ہم نے بادلوں سے زور کا پانی اتارا
۱۵. تاکہ ہم اس سے اناج اور گھاس اگائیں
۱۶. اور گھنے باغ اگائیں
۱۷. بے شک فیصلہ کا دن معین ہو چکا ہے
۱۸. جس دن صور میں پھونکا جائے گا پھر تم گروہ در گروہ چلے آؤ گے
۱۹. اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
۲۰. اور پہاڑ اڑائے جائیں گے توریت ہو جائیں گے
۲۱. بے شک دوزخ گھات میں لگی ہے
۲۲. سرشکوں کے لیے ٹھکانہ ہے
۲۳. کہ وہ اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے
۲۴. نہ وہاں کسی ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
۲۵. مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
۲۶. پورا پورا بدلہ ملے گا
۲۷. بے شک وہ حساب کی امید نہ رکھتے تھے
۲۸. اور ہماری آیتوں کو بہت جھٹلایا کرتے تھے
۲۹. اور ہم نے ہر چیز کو کتاب میں شمار کر رکھا ہے
۳۰. پس چکھو سو ہم تمہارے لیے عذاب ہی زیادہ کرتے رہیں گے
۳۱. بے شک پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے
۳۲. باغ اور انگور
۳۳. اور نوجوان ہم عمر عورتیں
۳۴. اور پیالے چھلکتے ہوئے
۳۵. نہ وہاں بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹ
۳۶. آپ کے رب کی طرف سے حسب اعمال بدلہ عطا ہو گا
۳۷. جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بڑا مہربان کہ وہ اس سے بات نہیں کر سکیں گے
۳۸. جس دن جبرائیل اور سب فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے کوئی نہیں بولے گا مگر وہ جس کو رحمٰن اجازت دے گا اور وہ بات ٹھیک کہے گا
۳۹. یہ یقینی دن ہے پس جو چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانا بنا لے
۴۰. بے شک ہم نے تمہیں ایک عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرایا ہے جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور کافر کہے گا اے کاش میں مٹی ہو گیا ہوتا
 
Top