شیخ راشدی حفظہ اللہ کے اعتراضات اور اپنے شیخوں کے جوابات کو ذرا یہاں تو پیش کرو، میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ تمہارے شیخوں نے کیا جواب دئیے ہیں، اور پلیز علماء اہلحدیث کو صوفی مت کہا کرو، وہ موحدین علماء ہیں۔
ارسلان صاحب اگر علماء اہلحدیث کی تصوف پر کتب موجود ہوں ،اور انکے نام کیساتھ صوفی لکھا ہو،اور انہوں نے خود صوفیاء کی تعریفیں کی ہو تو پھر آپ مان جائے گے کہ آپ کومنکر تصوف اہلحدیث بن کر دھوکا دے رہئے ہیں جیسے راشدی صاحب۔
ہمارے صوفیاء اہلحدیثؒ نے منکرین تصوف کے رد میں کتب تصنیف فرمائی ہیں:۔ (اگر آپ چاہے تو آپکو یا آپ کے شیخ کو وہ کتب مہیا کی جا سکتی ہیں)
یہ خود سر ہلا ہلا کر ذکر کرتے تھے ،ہمارے مشائخ میں سے مولانا غلام رسول قلعوی ؒ( آپ جانتے ہیں یہ کون تھے ،اتنا آپکو پتا ہوتا تو آپ منکر تصوف ہوتے؟)
ذکر پاس انفاس کے متعلق اپنے ایک مکتوب مریدین کو نصحیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔
"عزیز اوقات عزیز خود را بربا دند ہندو پاس انفاس نفیسہ بخوبی کنند"(سوانح حیات مولانا غلام رسول قلعویؒ ص ۸۴)
(اب آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ پاس انفاس کیا ہوتا ہے ،یار آپ سے کیا بات کروں کوئی کچھ جاننے والا تو بات کرنے کا تو مزہ آئے ،چلو آپ نہ سہی شاید کسی اور کو ہدایت مل جائے۔)
یہ پاس نفاس انہوں نے کہاں سے سیکھا تھا یہ تلاش کرنا۔