کیا آپ کے جواب سے میں یہ اخذ کر سکتا ہو کہ نبی کریم صل الله علیہ وآ لہ وسلم بھی صوفی یا یہ کہنا چاہیے کہ صوفی اعظم تھے ؟؟؟ اور آپ صل الله علیہ وآ لہ وسلم کے اصحاب رضی الله عنہ آپ کے مریدین تھے ؟؟؟ اگر ایسا ہے تو آپ نے نبی کریم صل الله علیہ وآ لہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے لئے یہ اصطلا ح اب تک استمال کیوں نہیں کی ؟؟؟
آپ کے جواب سے سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ صوفیا کے وجہ تسمیہ میں بھی بہت اختلاف ہے :
صوفی کی وجہ تسمیہ:۔سلف صالحین اہلِ دین و علم کو قراء کہا کرتے تھے چنانچہ علماء اور عبادت گذار لوگ اسی جماعت میں داخل ہیں۔ بعد میں صوفیا اور فقرا کا نام پیدا ہوگیا تھا اور صوفیا کا نام صوف (اون) کے لباس کی طرف منسوب ہے اور یہی صحیح بات ہے۔
پھر کہا گیا-
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے فقہاء کی برگزیدگی کی طرف اشارہ ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ نام صوفۃ الفقہاء کی طرف منسوب ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ نام صوفہ بن مربن ادّبن طابخۃ کی طرف منسوب ہے جو کہ عرب کا ایک قبیلہ ہے جو کہ عبادت گذاری میں مشہور تھا۔نیز کہا گیا ہے کہ صوفی کا نام اصحاب ِ صُفہّ کی طرف منسوب ہے۔بعض کہتے ہیں کہ صفا کی طرف منسوب ہے بعض کہتے ہیں کہ صفوۃ کی طرف منسوب ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اللہ کے سامنے پہلی صف میں کھڑا ہونے کی طرف اشارہ ہے اور یہ قول ضعیف ہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو صفی یا صفائی یا صفوی وغیرہ کہا جاتا اور صوفی نہ کہا جاتا اور فقرا کے نام کا اطلاق اہلِ سلوک پر بھی ہونے لگا اور یہ جدید اصطلاح ہے۔
جس دین میں اس حد تک اختلاف ہو کیا کہ اس کی وجہ تسمیہ ہی ثابت نہیں کیا وہ "حق" ہو سکتا ہے-؟؟؟
جہاں تک اہل حدیث یا سلفیت کا تعلق ہے تو اس سے مراد عام ہے یعنی صحیح حدیث اور سلف کی اتباع کرنے والے -
صوفیت آخر کس چیز سے منسوب ہے -
قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا - الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا سوره الکھف ١٠٤
کہہ دو کیا میں تمہیں بتاؤں جو اعمال کے لحاظ سے بالکل خسارے میں ہیں- وہ لوگ کہ جن کی ساری کوششیں اس دنیا کی زندگی میں برباد ہو گئیں اور وہ خیال کرتے رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں-