• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصوف کے شیخ اکبر کی توحید

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
تصوف کے بہت بڑے امام ابن عربیؒ کہتے ہیں:
’’فيحمدني و أحمده و يعبدني و أعبده‘‘ (فصوص الحکم: ج١ ص ٨٣)
’’وہ میری حمد و ثنا کرتا ہے اور میں اس کی حمد و ثنا کرتا ہوں۔ وہ میری عبادت کرتا ہے اور میں اس کی عبادت کرتا ہوں۔‘‘
ابن عربی اللہ تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں:
’’سبحان من أظهر الأشياء و هو عينها‘‘ (فتوحات مکیہ : ج٢ ص ٢٠٤)
’’پاک ہے وہ ذات جس نے تمام اشیا کو ظاہر کیا اور وہی ان اشیا کا ظاہر و باطن ہے۔‘‘
موصوف سلسلہ تصوف کے صاحب مرتبہ عارف کی یوں تعریف کرتے ہیں:
’’إن العارف من يري الحق (الله) في كل شيئ بل يراه عين كل شيئ‘‘ (ايضاً)
’’عارف وه ہے جو ہر چیز میں ذات باری تعالیٰ کو دیکھے بلکہ ہر چیز اسے اللہ ہی کی ذات نظر آئے۔‘‘
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
ابن عربیؒ کے لئے مسلک اہلحدیث کے موسس و بانی حضرت مولانا صوفی سید نذیر حسین دہلوی ؒاس کھلم کھلے واہیات کا نہ صرف قائل رہے بلکہ ابن عربیؒ کی خاطر مناظرے بھی کرتے رہے
اس کا جواب تو آپ سید صاحب ہی سے لیجئے۔
میں نے تو ابن عربی کی کتب کے کچھ اقتباسات کسی بھی تجزیہ و تبصرہ کے بغیر نقل کیے ہیں۔ اب قاری کی مرضی اس سے جو بھی اخذ کرے۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اس کا جواب تو آپ سید صاحب ہی سے لیجئے۔
میں نے تو ابن عربی کی کتب کے کچھ اقتباسات کسی بھی تجزیہ و تبصرہ کے بغیر نقل کیے ہیں۔ اب قاری کی مرضی اس سے جو بھی اخذ کرے۔
السلام علیکم
تو کیا آپ نے ابن عربیؒ سے معلوم کرکے یہ اقتباسات لکھے ہیں
شکریہ جناب!
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
اس کا جواب تو آپ سید صاحب ہی سے لیجئے۔
میں نے تو ابن عربی کی کتب کے کچھ اقتباسات کسی بھی تجزیہ و تبصرہ کے بغیر نقل کیے ہیں۔ اب قاری کی مرضی اس سے جو بھی اخذ کرے۔
عمران اسلم صاحب اگر میاں صاحبؒ زندہ ہوتے تو یقینا آپ بھی صوفی ہوتے ،کیونکہ ابن عربی ؒ کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،اور پھر دوسروں کو منوا لینا یا سمجھا لینا بہت مشکل کام ہے ،یہ میاں صاحبؒ کا ہی کما ل تھا ۔کہ ابن عربیؒ کی بات کو نہ صرف سمجھ گئے بلکہ دوسروں کو بھی سمجھا گئے۔
 
ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
تصوف کے بہت بڑے امام ابن عربیؒ کہتے ہیں:
’’فيحمدني و أحمده و يعبدني و أعبده‘‘ (فصوص الحکم: ج١ ص ٨٣)

ابن عربی اللہ تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں:
’’سبحان من أظهر الأشياء و هو عينها‘‘ (فتوحات مکیہ : ج٢ ص ٢٠٤)

موصوف سلسلہ تصوف کے صاحب مرتبہ عارف کی یوں تعریف کرتے ہیں:
’’إن العارف من يري الحق (الله) في كل شيئ بل يراه عين كل شيئ‘‘ (ايضاً)
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ایسے شرکیہ عقیدے سے بچائے اور خاتمہ بالخیر کرے
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
عمران اسلم صاحب اگر میاں صاحبؒ زندہ ہوتے تو یقینا آپ بھی صوفی ہوتے
شکر ہے آپ ’مرزا‘ صاحب کے دور میں زندہ نہیں تھے۔
کیونکہ ابن عربی ؒ کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،اور پھر دوسروں کو منوا لینا یا سمجھا لینا بہت مشکل کام ہے ،یہ میاں صاحبؒ کا ہی کما ل تھا ۔کہ ابن عربیؒ کی بات کو نہ صرف سمجھ گئے بلکہ دوسروں کو بھی سمجھا گئے۔
تو جنھوں نے ابن عربی کی تکفیر کی ہے ان کو آپ علما نہیں سمجھتے؟؟
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
شکر ہے آپ ’مرزا‘ صاحب کے دور میں زندہ نہیں تھے۔

تو جنھوں نے ابن عربی کی تکفیر کی ہے ان کو آپ علما نہیں سمجھتے؟؟
بھائی ہم تو دونوں طبقہ کے علما کے قدردان ہیں ،مگر آپ حسن ظن رکھنے کے لئے کیوں تیار نہیں؟
مرزا والی بات میں سمجھ نہیں سکا۔
 
بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
عمران اسلم صاحب اگر میاں صاحبؒ زندہ ہوتے تو یقینا آپ بھی صوفی ہوتے ،کیونکہ ابن عربی ؒ کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،اور پھر دوسروں کو منوا لینا یا سمجھا لینا بہت مشکل کام ہے ،یہ میاں صاحبؒ کا ہی کما ل تھا ۔کہ ابن عربیؒ کی بات کو نہ صرف سمجھ گئے بلکہ دوسروں کو بھی سمجھا گئے۔
لقد كنت قبل اليوم أنكر صاحبي اِذ لم يكن ديني الا دينه داني
لقد صار قلبي كل صورة فمرعى لغزلان و دير لرهبان
و بيت الأوثان و كعبة طائف وألواح توراة و مصحف قران
ادين بدين الحب اني توجهت وكائبة فالدين ديني و ايماني
(ذخائر الاخلاق شرح ترجمان الاشواق ص 39 مصنف ابن عربی)
ترجمہ
آج سے پہلے میں اپنے دین کا انکار کرتا تھا، جب میرا دین اس کے دین کے مطابق نہ تھا
اب میرا دل ہر تصویر کا آئینہ بن گیا ہے، وہ ہرنوں کی چراگاہ بھی ہے اور راہبوں کا دیر بھی
وہی کعبہ ہے اور صنم خانہ بھی، وہی تورا‏ت بھی ہے وہی قران بھی
میں محبت کے دین کا تابعدار ہوں، خواہ وہ کہیں بھی ملے،محبت ہی میرا دین ہے اور ایمان ہے
اس وحدت ادیان کے عقیدہ کو مزید وہ اسطرح بیان کرتا ہے۔
" اس سے بچو کہ تم ایک مخصوص دین پر ہی قائم ہو اس کے علاوہ دوسروں کی تکفیر کرتے پھرو" (فصوص الحکم شرح البالی ص 191)

محترم عقیل صاحب آپ تو ابن عربی کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہوں گے۔ براۓ مہربانی ذرا اس کے مندرجہ بالا خیالات تبصرہ فرما دیجیۓ۔
 
میرے حساب سے تو نتیجہ یہ برآمد ہوتا ہے اپنی اپنی نظر ہے آپ کی نظر کہیں اور پہنچی میری اس طرح پہنچی ملاحظہ فرمائیں:
(۱)آج سے پہلے میں اپنے دین کا انکار کرتا تھا، جب میرا دین اس کے دین کے مطابق نہ تھا
یعنی الیوم اکملت لکم دینکم یعنی آج میرا دین مکمل ہوا اس طرح پر کہ کل تک میں اللہ تعالیٰ پر محض خیالی ایمان رکھتا تھا آج میرے سامنے حقیقت واضح ہوگئی یعنی تکمیل ایمان حاصل ہوگیا آج میرے ایمان کو وہ پختگی حاصل ہے جو پہلے نہیں تھی۔
(۲)اب میرا دل ہر تصویر کا آئینہ بن گیا ہے، وہ ہرنوں کی چراگاہ بھی ہے اور راہبوں کا دیر بھی
یعنی اب میرا دل آئینہ کی طرح صاف ہے اس میں کوئی عیب نہیں ایک کھلی کتاب کی طرح ہے اب یہ دل عبادت کی چرا گا ہ (روحانی غذا) جس طرح چرا گاہ میں ہرن ہریالی دیکھ کر چوکڑیاں بھرتی ہے ایسے ہی میرا دل اللہ کی یاد میں مگن رہتا ہے اور کوشی میں چوکڑیاں بھرتا ہے اور راہبوں کا دیر اس طرح ہے راہب کہتے ہیں جو دنیا سے یکسو ہوکر عبادت کریں جس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ اب اس دل میں خرافات نہیں آتے بلکہ پر سکون ہے کوئی ڈسٹرب کرنے والا نہیں ہے۔
(۳) وہی کعبہ ہے اور صنم خانہ بھی، وہی تورا‏ت بھی ہے وہی قران بھی
کعبہ سے مراد جس طرف کو رخ کرکے نماز پڑھی جاتی ہے اور صنم خانہ سے مراد ہے جس جگہ پوجا پٹ یعنی عبادت کی جاتی ہے اور توریت و قرآن سے مراد کلام الٰہی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا کعبہ ہے اور دل پوجا پاٹ یا عبادت کرنے کی جگہ ہے اور اسی دل میں کلام الٰہی ہوتا ہے۔
(۴)میں محبت کے دین کا تابعدار ہوں، خواہ وہ کہیں بھی ملے،محبت ہی میرا دین ہے اور ایمان ہے
یعنی اللہ تعالیٰ سے محبت ہی دین ہے یعنی ہر وہ عمل جس اللہ راضی ہوجائے وہ دین ہے علم کی بات کہیں سے بھی ملے اسے حاصل کرلینا چاہئےیہی اسلام اور ہمارے دین کا تقاضا ہے اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا ہی دین وایمان ہے۔
بھائی میری سمجھ میں تو یہ بات آئی باقی کوئی اور اس کا دوسرا مطلب نکالتے ہوں تو وہ جانیں
فقط واللہ اعلم بالصواب
 
Top