• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصویر بولتی ہے

شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
پردہ ہم مسلمان عورتوں کی پہچان ہے کہ یہ عام عورت نہیں ۔۔۔ جب آپ پردہ کرتے ہیں تو ایک قلبی سکون ہوتا ہے کہ آپ ہر طرح سے محفوظ ہیں ۔۔۔ اگر کچھ مختصر سے الفاظ میں کہوں تو پردہ ہی عورت کی اصل پہچان اور اسکی خوبصورتی ہے۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
تصویر جو بولی تو سب نے سنا!!
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
اخت ولید بہن پردے پر میرے احساسات کی ترجمانی آپ نے کر دی۔۔۔۔مگر اس میں 4 باتوں کا اضافہ کروں گی۔مسکراہٹ

تمام طرح کی زینت کو چھپائے ہوئے خواتین جائز مقاصد کے حصول کے لیے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو سکتی ہیں۔
یہی وہ شرعی پردہ ہے ، جس میں زینت اس طرح چھپ جائے کہ یہ بھی معلوم نہ ہو کہ پردے میں عورت ہے یا نوجوان لڑکی۔کاش ایسا ہی پردہ ہم میں ، موجود خواتین بھی کرنے لگ جائیں ، جو بظاہر پردہ کر کر بھی پردے کا حق نہیں ادا کرتیں۔
پردہ عورت کے لیے محافظ ہے ، اس کی طرف اٹھنے والی نگاہ غلط بھی مایوس ہو جاتی ہے ، کیوں کہ یہ دعوت حسن نہیں دیتا!
آج کے پرفتن دور میں شرعی پردہ کرنے والی خواتین صحیح معنوں میں جرات مند ہیں، ان کے لیے بھی جو تمغوں اور اعزازوں کے باوجود جرات کی حقدار نہیں بن پاتیں۔
اللہ تعالی تمام خواتین اسلام کو شرعی پردے کرنے کی ہدایت عطا فرمائے،آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
رَ‌بِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّ‌يَّتِي ۚ رَ‌بَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ سورۃ ابراہیم﴿٤٠﴾
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما!​
آمین۔​
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562

Surah: 68 Ayat: 1
ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَ
قسم ہے قلم کی اور جو کچھ لکھتے ہیں

Surah: 96 Ayat: 4
الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے علم سکھایا قلم سے

Surah: 31 Ayat: 27
وَلَوْ اَنَّ مَا فِي الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ اَقْلَامٌ وَّالْبَحْرُ يَمُدُّه مِنْ بَعْدِه سَبْعَةُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ
اور اگر جتنے درخت ہیں زمین میں قلم ہوں اور سمندر ہو اس کی سیاہی اس کے پیچھے ہوں سات سمندر نہ تمام ہوں باتیں اللہ کی بے شک اللہ زبردست ہے حکمتوں والا۔
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
ہم حق پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے​
ہاتھوں میں قلم ہوں گے یا ہاتھ قلم ہوں گے​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
قلم ، کتاب اور سیاہی۔۔۔
اسی طرح زندگی بھی تو ہے ، آغاز میں بلکل سادہ، کتاب کے خالی اوراق کی طرح، اور قلم ہمارے اختیار میں پھر چاہے برائی لکھ دیں یا اچھائی لکھ دیں۔یہی
تو اعمال ہیں، اور کتاب زندگی ایک ایسی فائل جس میں درج کرنے والے ہم خود ہیں جو موت کے بعد بند اور روز قیامت ایسے ہی کھل جائے گی ، پھر سب ظاہر ہو جائے گا۔



يَوْمَىِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ڏ لِّيُرَوْا اَعْمَالَهُمْ ۔

اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں۔(6) سورت الزلزال

یہ بھی سامنے آ جائے گا کہ اس کتاب زندگی میں قلم کی سیاہی سے کیا کیا تحریر کرتے رہے۔چناچہ یہ قلم بھی گواہ ، کتاب ، بھی گواہ اور سیاہی بھی گواہ ہے۔



ھٰذَا كِتٰبُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ ۭ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 29؀

یہ ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے، جو کچھ بھی تم کرتے تھے اُسے ہم لکھواتے جارہے تھے ۔'' (29)
سورت الجاثیہ

اللہ تعالی نے متعلقہ کتاب زندگی کا احتساب کرتے رہنے کا حکم بھی فرمایا:


يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ 18؀

اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھے (اچھی طرح جائزہ لے) کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے اللہ سے ڈرتے رہو ، اللہ یقینا تمہارے اُن سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔(18)
سورت الحشر

یہ سادہ ورق زندگی ، آپ کا قیمتی وقت ، اور مختصر سیاہی کے بعد بند ہونے والا ہے۔مگر جزا وسزا کا انحصار اسی پر ہے۔
پس جو کامیاب ہوا ان کے لیے ہی نجات ہے۔



اَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰي ۡ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ 19؀

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اُن کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں ، ضیافت کے طور پر اُن کے اعمال کے بدلے میں! (19)
سورت السجدہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اگر دین ھدیٰ کی بیٹیوں میں ہے شمار اپنا
روایات اسلاف کی لاج رکھنا بقا رکھنا

ہمارا اردہ کیا ہمار ا زہدو تقویٰ کیا
یہ نہ پوچھوکیا کر گئی ہیں مومنہ کے دین کو اولیٰ کیا

وہ شوہر کی محبت وہ اولاد کی خدمت
وہ نطم خانہ داری وہ اللہ کی اطاعت

وہ پردہ وہ حیا داری وہ عفت وہ وفاداری
میری ماؤں بہنوں بیٹیوں دنیا کی عزت تم سے ہے
ملکوں کی بستی ہو تم ہی قوموں کی عزت تم سے ہے ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جو کچھ لکھو سنبھال سنبھال کر لکھو اگر نوٹ بک (زندگی ) خرا ب کردی تو اور نہیں ملے گی ، ہر تحریر کے دوران اگر غلط لکھ جاؤ اور پھر لکھنے کے وقت میں اس کی اصلاح کی بھی گنجائش ہے اور اجازے ہی اجازت۔۔۔کہ یہ بات پسندیدہ ہے کیوں کہ ممتحن ( اللہ) کو ہماری کامیابی سے خوشی اور ناکامی سے رنج ہوگا جیسا کہ اقبال نے کہا،

روز حساب جب پیش ہو میرا دفتر عمل
آپ بھی شرمسار ہو کہ مجھ کو بھی شرمسار کر
 
Top