جزاک اللہ خیرا۔۔۔
اخت ولید بہن پردے پر میرے احساسات کی ترجمانی آپ نے کر دی۔۔۔۔مگر اس میں 4 باتوں کا اضافہ کروں گی۔مسکراہٹ
تمام طرح کی زینت کو چھپائے ہوئے خواتین جائز مقاصد کے حصول کے لیے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو سکتی ہیں۔
یہی وہ شرعی پردہ ہے ، جس میں زینت اس طرح چھپ جائے کہ یہ بھی معلوم نہ ہو کہ پردے میں عورت ہے یا نوجوان لڑکی۔کاش ایسا ہی پردہ ہم میں ، موجود خواتین بھی کرنے لگ جائیں ، جو بظاہر پردہ کر کر بھی پردے کا حق نہیں ادا کرتیں۔
پردہ عورت کے لیے محافظ ہے ، اس کی طرف اٹھنے والی نگاہ غلط بھی مایوس ہو جاتی ہے ، کیوں کہ یہ دعوت حسن نہیں دیتا!
آج کے پرفتن دور میں شرعی پردہ کرنے والی خواتین صحیح معنوں میں جرات مند ہیں، ان کے لیے بھی جو تمغوں اور اعزازوں کے باوجود جرات کی حقدار نہیں بن پاتیں۔
اللہ تعالی تمام خواتین اسلام کو شرعی پردے کرنے کی ہدایت عطا فرمائے،آمین