السلام علیکم شاہد بھائی،
کیا قرآن میں لفظ "محمد" نہیں آیا. کیا ہم سیدھے عربی پڑھتے وقت "محمد" نام نہیں پڑھتے ؟؟ کیا قرآن پڑھنے پر بھی بے ادبی ہوگی؟
آپ کے پاس اگر دلیل ہو تو پیش کیجئے اگر مجھے بے ادبی واقعی محسوس ہوئی تو میں پوسٹر میں تبدیلی کر دونگا. ان شاء الله.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
یہ بات کس قدر قابل غور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زاتی نام محمد تھا اس کے باوجود بھی پورے قرآن میں اللہ رب العالمین نے اپنے حبیب کو یا محمد کہہ کر مخاطب نہیں کیا۔جب ایک بدو نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یا محمد کہہ کر آواز لگائی تو اللہ نے مومنوں کو یامحمد کہہ کر پکارنے سے منع فرمادیا۔ دیکھئے سورہ الحجرات
آپ سے سوال ہے کہ جب آپ نے پوسٹر کے دائیں جانب اللہ اور بائیں جانب محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہے تو اس سے آپ کا مقصد کیا ہے؟ اگر بسمہ اللہ لکھتے تو بات سمجھ میں آتی کہ کسی اچھے کام کے آغاز میں بسمہ اللہ لکھنا اور کہنا اسلامی تعلیمات ہیں۔ ایک مسلمان کے لئے کسی نئے کام کو اختیار کرنے میں سب سے بڑا حرج یہ ہوتا ہے کہ وہ کام نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوتا ہے نہ صحابہ سے اور نہ ہی تابعین، تبع تابعین اور ائمہ محدیثین وغیرہ سے۔ کیا کبھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جگہ اسطرح اسم اللہ اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھوایا یا کسی صحابی نے اپنے تئیں یہ کام کیا؟؟؟ اگر نہیں تو ہمیں بھی وہ کام نہیں کرنا چاہیے۔
میرے علم کے مطابق اس طرح اسم اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے کا کام صرف اور صرف بریلوی حضرات کرتے ہیں اور وہ کس عقیدہ کے تحت لکھتے ہیں یہ بھی میں بیان کرچکا ہوں۔ تو کیا ضروری ہے کہ ہم مشرکین کی مشابہت کریں؟! اور پھر اس طرح لکھنے کا مقصد کیا ہے؟ کیا ثواب کا حصول؟ کیا سنت کی پیروی؟ لیکن جب یہ کہیں سے ثابت ہی نہیں تو ثواب کیسے حاصل ہوگا اور پیروی سنت کیسے ہوگی؟؟؟
انس نضر حفظہ اللہ نے کہا ہے کہ اللہ اور اسکے رسول کا تذکرہ جائز ہے۔ درست بات ہے لیکن میں نے جس چیز کی جانب نشاندہی کی ہے اسے تذکرہ تو نہیں کہہ سکتے۔اس لئے اسے جائز کیسے کہا جاسکتا ہے؟؟؟ صرف بے مقصد اور بغیر کسی وجہ کے اسم اللہ اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھ دیے گئے ہیں۔ اللہ اور اسکے رسول کا تذکرہ کرنے پر تو ثواب بھی حاصل ہوتا ہے لیکن کیا صرف اللہ کہنا اور لکھنا باعث ثواب ہے؟ کیا صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہنا اور لکھنا باعث ثواب ہے؟؟؟
ان اعتراضات کے بعد کہ اول تو اسطرح اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء لکھنا شریعت سے ثابت نہیں۔ دوم یہ باطل پرستوں اور مشرکین کا طریقہ ہے اور سوم یہ بے فائدہ عمل ہے کیونکہ اس پر کوئی ثواب نہیں۔ ہر شخص با آسانی اندازہ کرسکتا ہے کہ یہ کام کس حد تک درست ہوسکتا ہے۔ والسلام