انتظار کے بعد اب محترم
@محمد فیض الابرار بھائی آپ سے ہی گزارش ہے کہ میرے اشکالات کو دور کر دیں تاکہ جس طرح میں تقلید کا رد کرنا چاہ رہا ہوں اس طرح سے لکھنے کے قابل ہو سکوں کہ پھر میرے دلائل میں کوئی جھول نہ نکال سکے
آپ نے پہلے لکھا تھا کہ مسئلہ پوچھنے کا انداز اہل حدیث میں یہ ہوتا ہے کہ عالم سے دلائل ہی پوچھتے ہیں پس وہ تقلید نہیں ہوتی اس فاسئلو والی آیت کے حوالے سے میں نے اوپر لکھا تھا کہ
اسی تناظر میں
چوتھی بات
محترم بھائی میرے خیال میں فاسئلو کے جواب میں جب علماء بتاتے ہیں تو کبھی وہ سائل کو مکمل دلائل کی معرفت نہیں کراتے بلکہ لوگ اس پر اعتبار کرتے ہوئے کہ یہ ہمیں بات کتاب و سنت کے مطابق بتا رہا ہے اس پر عمل کر لیتے ہیں اسکو کیا کہیں گے
اسکے علاوہ اوپر تینوں باتوں کا جواب اگر نمبر وار آہستہ آہستہ مل جائے تو شکر گزار ہوں گا مجھے آج ہی پتا چلا ہے کہ آپ کا بیٹا بیمار ہے اللہ اسکو شفائے کامل عطا فرمائے جب فرصت ہو تو لکھ دیں یا محترم خضر حیات بھائی وغیرہ لکھ دیں جزاکم اللہ خیرا