اللہ المستعان
اسحاق بھائی خوب خدمت کیجیے گا جتنی ہو سکے اپنی ذات فراموش کر دیجیے گا
ماں کا نعم البدل نہیں ہوتا اللہ کا بہت بڑا انعام ہوتا ہے یہ خوبصورت وجود
میری ماں جی کا بوقت وفات ان کا سر میری گود میں تھا اور میرے سامنے ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ لمحہ آنکھوں سے اوجھل ہوتا ہی نہیں
اللہ خوبصورت اللہ کے فیصلے بھی خوبصورت لیکن اسحاق بھائی دل کی بات کہوں یقین ہی نہیں آتا ابھی تک
پھر پتا چلا کہ ماں کتنا بڑا انعام ہے
ماں جی کو اللہ تعالی شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان کی یہ تمام تکالیف ان کے حق میں خیر کا باعث بنیں اور ان کی وہ تمام دعائیں جو وہ آپ سب بہن بھائیوں کے لیے کرتی ہیں وہ تما م دعائیں آپ سب کے حق میں قبول فرمائے