• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کنزالایمان کے آئینے میں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جنکو اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں

اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اﷲِ عِبَادٌ اَمْثَالُکُمْ فَادْعُوْھُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَــکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
٭ بے شک وہ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں ۔تو انہیں پکارو پھر وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو ۔

(1) (سورہ الاعراف آیت :194ترجمہ کنز الایمان صفح 226)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جن کو اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ قیامت والے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے

یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَ یُوْلِجُ النَّھَارَ فِی الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ کُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ذٰلِکُمُ اﷲُ رَبُّکُمْ لَہُ الْمُلْکُ وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍاِنْ تَدْعُوْھُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآئَکُمْ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَـــکُمْ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَکْفُرُوْنَ بِشِرْکِکُمْ وَ لَا یُنَبِّئُکَ مِثْلُ خَبِیْرٍ
٭ رات لاتا ہے دن کے حصہ میں او ردن لاتا ہے رات کے حصہ میں اور اس نے کام میں لگائے سورج اورچاند ہرایک ایک مقرر معیاد تک چلتا ہے ۔ یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے اور اسکے سوا جنہیں تم پوجتے ہو دانہ خرما کے چھلکے تک کے مالک نہیں تم انہیں پکارو تووہ تمہاری پکار نہ سنیں او ربالفرض سن بھی لیں تو تمہاری حاجت روا نہ کرسکیں او رقیامت کے دن وہ تمہارے شرک 1 سے منکر ہوں گے او ر تجھے کوئی نہ بتائے گا اس بتانے والے کی طرح۔

(سورہ فاطر آیت :13-14ترجمہ کنز الایمان صفحہ 566)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

(1) بعض لوگ یہ کہتے ہیںکہ یہ آیات بتوں کے بارے میں ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں ان لوگوں کا رد ہواجو یہ کہتے ہیں کہ ان آیات سے بت مراد ہیں ۔ پھر یہ بات بھی پتہ چلی کہ من دون اللہ سے مراد بت یا پتھر نہیں ہیں بلکہ انسان ہیں۔ مزید سورۃ ال عمران میں آیت 79میں من دون اللہ سے مراد انبیاء ہیں۔ سورہ توبہ میں من دون اللہ سے مراد اہل کتاب کے علماء اورعیسی علیہ السلام ہیں (سورہ توبہ آیت 31) لہٰذا یہ کہنا صحیح نہیں کہ من دون اللہ سے مراد بت او رپتھر کی مورتیاں ہیں۔ سورہ انبیاء میں آیت 29میں من دونہ سے مراد فرشتے ہیں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوا مِنْ دُوْنِ اﷲِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَہٗٓ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ وَ ھُمْ عَنْ دُعَآئِھِمْ غٰفِلُوْنَ وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ کَانُوْا لَھُمْ اَعْدَآئً وَّ کَانُوْا بِعِبَادَتِھِمْ کٰفِرِیْنَ
٭ اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کے سوا ایسوں کو پوجے جو قیامت تک اس کی نہ سنیں اور انہیں ان کی پوجا کی خبر تک نہ ہو ۔ اورجب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہو جائیں گے او ران سے منکر ہو جائیں گے ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اکثر لوگوںکو حق برا لگتا ہے

اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِہٖ جِنَّۃٌ بَلْ جَآئَھُمْ بِالْحَقِّ وَ اَکْثَرُھُمْ لِلْحَقِّ کٰرِھُوْنَ

٭ یا کہتے ہیں اسے سودا ہے بلکہ وہ توان کے پاس حق لائے او ران میں اکثر کو حق برالگتا ہے ۔

(سورہ المؤمنون آیت : 70 ترجمہ کنز الایمان صفحہ 449)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ جس کو چاہے اولاد دے جس کوچاہے نہ دے

لِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَخْلُقُ مَا یَشَآئُ یَھَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ اِنَاثًا وَّ یَھَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ اَوْ یُزَوِّجُھُمْ ذُکْرَانًا وَّاِنَاثًا وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآئُ عَقِیْمًا اِنَّہٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ

٭ اللہ ہی کیلئے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت پیدا کرتا ہے جو چاہے جسے چاہے بیٹیاں عطا فرمائے اور جسے چاہے بیٹے دے یا دونوں دے یا دونوں ملادے بیٹے او ربیٹیاں اور جسے چاہے بانجھ کر دے بیشک وہ علم وقدر والا ہے ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جب ایک اللہ کا ذکر ہوتا ہے دل سمٹ جاتے ہیں جب اوروں کا ذکر ہوتا ہے خوشیاں مناتے ہیں


وَ اِذَا ذُکِرَ اﷲُ وَحْدَہُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ وَ اِذَا ذُکِرَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِذَا ھُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ
٭ اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے دل سمٹ جاتا ہے ان کے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر ہوتا ہے جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں۔
(سورہ الزمر آیت :45ترجمہ کنزالایمان صفحہ600)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جن کواللہ کے سوا
پکارتے
ہو وہ تم سے تکلیف دور کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ فَلَا یَمْلِکُوْنَ کَشْفَ الضُّرِّ عَنْکُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ وَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَ یَخَافُوْنَ عَذَابَہٗ اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ کَانَ مَحْذُوْرًا
٭ تم فرمائو پکارو انہیں جن کو اللہ کے سوا گمان کرتے ہو تو وہ اختیار نہیں رکھتے تم سے تکلیف دور کرنے کا نہ پھیر دینے کا۔ وہ مقبول بندے جنہیں یہ پوجتے ہیں وہ آپ ہی اپنے رب کی طرف وسیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ ان میں کون زیادہ مقرب ہے اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بیشک تمہارے رب کا عذاب ڈر کی چیز ہے۔

(سورہ بنی اسرائیل آیت :56-57 ترجمہ کنزالایمان صفحہ 372)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اِنْ ھِیَ اِلَّآ اَسْمَآئٌ سَمَّیْتُمُوْھَآ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُکُمْ مَّآ اَنْزَلَ اﷲُ بِھَا مِنْ سُلْطٰنٍ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَھْوَی الْاَنْفُسُ وَ لَقَدْ جَآئَھُمْ مِّنْ رَّبِّھِمُ الْھُدٰی
٭ وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے او رتمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی ۔

(سورہ النجم آیت:23ترجمہ کنزالایمان صفحہ 683)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
یونس u اگر اللہ کی تسبیح نہ کرتے تو قیامت تک مچھلی کے پیٹ میں رہتے ۔
فَالْتَقَمَہُ الْحُوْتُ وَ ھُوَ مُلِیْمٌ فَلَوْ لَآ اَنَّہٗ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ لَلَبِثاَافِیْ بَطْنِہٖٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
٭ پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا تو اگر و ہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے۔

(سورہ الصفت آیت :142-143-144ترجمہ کنز الایمان صفحہ 585)
 
Top