• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تکفیر و تضلیلِ ابن عربی اور شبہات ِ حنیف قریشی

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
١٠) آخر میں ابن عربی کی تعریف کرنے والوں اور اس پر کفر و ضلالت کا فتویٰ نہ لگانے والوں کا حکم پوچھنے والوں سے سوال ہے کہ کتاب و سنت میں منصوص اور اجماعی طور پر جن کا کفر یا کافر ہونا ثابت ہو، ان کو مسلمان و مومن جاننے اور ان کی تحسین کرنے والوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اور کیا کبھی ان کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ کیا ہے؟ اگر سمجھ نہیں آئی تو ملاحظہ فرمائیں۔
۱۔ بریلویوں کے استاذ الاساتذہ و امام المناطقہ عطا محمد بندیالوی چشتی نے لکھا:
’’ابو طالب کے ایمان کا اقرار کرنا ہو گا‘‘ (تحقیق ایمان ابو طالب ص۱۲)
’’اور چونکہ حضرت ابو طالب کے حق میں شفاعت مقبول ہے لہٰذا ثابت ہواکہ وہ کافر نہ تھے بلکہ مسلمان تھے۔‘‘ (تحقیق ایمان ابو طالب ص۲۲)
بریلوی پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کے شعر کا ایک مصرعہ یوں نقل کیا گیا:
’’میرا دل قائل ایمان ِ ابو طالب ہے‘‘ (تحقیق ایمان ابو طالب: سرورق)
حنیف قریشی کے معاون مناظر امتیاز حسین کاظمی نے لکھا:
’’چراغ گولڑہ حضرت قبلہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ صاحب گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ‘‘ (روئیداد مناظرہ، گستاخ کون؟ ص۴۳)
عطا محمد بندیالوی نے مزید لکھا:
’حضرت سید احمد دحلان قدس سرہ ایمان اور نجاۃ ابو طالب کے قائل ہیں اور اس مسئلہ پر ان کا ایک رسالہ بھی ہے جسکا نام السنی المطالب فی نجاۃ ابی طالب ہے‘‘ (تحقیق ایمان ابو طالب ص۳۱)
ایمان و نجات ابو طالب کے قائل اس احمد دحلان کے متعلق احمد رضا خان بریلوی نے کہا:
’’بقیۃ السلف، عمدۃ الابرارخاتمۃ المحققین شیخ الاسلام و المسلمین زبدۃ الکبراء البلد الامین شیخنا و برکتناو سیدنا و قدوتناعلامہ سید شریف احمد زینی دحلان مکی رضی اللہ تعالےٰ عنہ‘‘ (فتاویٰ رضویہ ج۱۵ص۲۵۵)
ان سب قائلین اسلام و ایمان ابو طالب کے مقابلے میں احمد رضا خان بریلوی نے صاف لکھا:
’’آیات قرآنیہ و احادیث صحیحہ متوافرہ متظافرہ سے ابو طالب کا کفر پر مرنااور دمِ واپسیں ایمان لانے سے انکار کرنااور عاقبت کار اصحابِ نار سے ہوناایسے روشن ثبوت سے ثابت جس سے کسی سُنی کو مجال ِ دم زدن نہیں۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ ج۲۹ص۶۶۱)
ابو طالب کہ جس کے کفر پر مرنے ، ایمان سے انکار کرنے اور اصحابِ نار سے ہونے پر قرآن و حدیث سے بقول بریلوی ’’اعلیٰ حضرت‘‘ بھی پختہ ثبوت موجود ہوں کہ کسی سُنی کو مجال انکار نہ ہو،کے ایمان و اسلام کی گواہی دینے والوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟
۲۔ فرعون کا خدائی دعویدار ہونا، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا شدید گستاخ ودشمن ہونا قرآن پاک کی واضح تصریحات سے ثابت ہے۔ احمد رضا خان بریلوی نے تسلیم کیا:
’’فرعون بالاجماع و بنص قطعی قرآن کافر تھا‘‘ (فتاویٰ رضویہ ج۱۵ص۲۷۲)
مگر میر اشرف سمنانی نے اپنے ایک مکتوب میں با تائیدو بطور حجت لکھا:
’’فرعون کا ایمان معتد بہ اور صحیح ہو گا....اور فرعون کی آنکھوں کی ٹھنڈک سے اس کا ایماندار ہونا مراد ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کو بوقت غرق عطا کیا تھااور اس کو اللہ تعالیٰ نے دنیا سے پاک و صاف کر کے قبض کر لیا اس لیے کہ وہ ایمان لانے کے بعد کسی گناہ کا مرتکب نہیں ہوا۔‘‘ (اخبار الاخیار،اردو ص۳۵۴طبع اکبر بک سیلرز، لاہور)
اس مکتوب کو نقل کرنے والے شیخ عبدالحق دہلوی نے میر اشرف سمنانی کے بارے میں کہا: ’’آپ صاحب کرامت و تصرف اور بڑے کامل ولی اللہ تھے...مرید ہونے سے قبل ہی آپ کشف و کرامت کے مقامات علیا حاصل کر چکے تھے، حقائق اور توحید کے بارے میں بڑی بلند باتیں فرمایا کرتے تھے۔‘‘ (اخبار الاخیار،اردوص۳۵۳)
احمد رضا بریلوی نے لکھا: ’’شیخ شیوخ علماء الہندمحقق فقیہ نبیہ مولٰنا شیخ عبدالحق محدث دہلوی ....اپنی تصانیف جلیلہ جمیلہ معتمدہ مستندہ مثل....اخبار الاخیار....‘‘ (فتاویٰ رضویہ:ج۲۱ص۳۲۱)
۳۔ بریلوی ’’اعلیٰ حضرت ‘‘احمد رضا خان قادری نے بنارس کے ایک مندر سے نکلنے والے سادھوکو ’ابدال وقت‘ قرار دیا۔ دیکھئے اعلیٰ حضرت اعلیٰ سیرت (ص۱۳۴) نیز امام احمد رضا اور تصوف (ص۱۰۷)
فرعون کے ایمان کو ثابت کرنے والے ، اسے پاک صاف ماننے والے جن کے نزدیک’ کامل ولی اللہ ‘مانے جائیں اور جن کے ہاں مندر کے ہندو سادھو ’ابدال وقت‘ قرار پائیں، ان کے متبعین و مقلدین کا ابن عربی کی تعریف کرنے والوں پر سوال اٹھانا، کیا شرم سے ڈوب مرنے کا مقام نہیں!!؟
(ماہنامہ الحدیث: شمارہ نمبر ٩٢، جنوری ٢٠١٢)​
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماہنامہ الحدیث حضرو میں شائع شدہ مضمون کی پی ڈی ایف یہاں سے ڈائونلوڈ کی جا سکتی ہے۔
اس مضمون کے تقریبا ٩٠ حوالہ جات کے اصلی اسکین یہاں سے ڈائونلوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
دونوں لنک کام نہیں کر رہے، ممکن ہو تو اسےarchive.org پر اپلوڈ کردیں!
 
Top