• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادوگر :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مبتلائے شرک و کفر کرنا

کتنے لوگ ایسے ہیں کہ انہیں ان جادوگروں نے دین سے نکال باھر کیا ہے کیونکہ وہ ان کی دی ھوئی غیبی خبر کی تصدیق کر دیتے ہیں حالانکہ غیب کو اللہ کے سوا کوئي نہیں جانتا ۔


چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

" جو کسی عراف و جادوگر یا کاہن و ٹیوے باز کے پاس آیا اور اس نے اس سے کوئی باپ پوچھی اور اس کے جواب کو سچا سمجھا اور تصدیق کی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل شدہ ( دین و شریعت ) کے ساتھ کفر کا ارتکاب کیا۔ [4]
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادوگر کی سزا

جادوگروں کے مسلمانوں پر خطرات بہت ہی بڑھ چکے ہیں اور ان کی سزا یہ ہے کہ ان کی گردنیں ان کے دھڑوں پر ( سر تن سے ) جدا کر دیۓ جائیں تاکہ معاشرہ ان کے شرور و برائیوں سے محفوظ رہ سکے ۔

چنانچہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مختلف علاقوں میں اپنے بھیجے ھوۓ گورنروں کو یہ حکمنامہ بھیجا تھا :

" ہر جادوگر اور جادوگر عورت کو قتل کر دو "۔ "
جبکہ آخرت میں ان کی سزا دخول جہنم ہے ۔

ارشاد الہی ہے :

" اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں ( جادو وغیرہ ) کا خریدار ھوا اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے۔ [5] "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نواقض اسلام

جادوگر کے اس واضح نقصان کے باوجود جو کہ معاشرے اور دین کو لاحق ھوتا ہے ، آپ دیکھتے ہیں کہ کتنے ہی لوگ ہیں جو کہ اپنا دین بگاڑ کر رکھ لیتے ہیں کیونکہ وہ یکے بعد دیگرے کئی کئی مرتبہ جادوگروں کے پاس جاتے رہتے ہیں ۔

مسلمانو ! جس نے کسی جادوگر کا دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ وہ اس کے لۓ کسی کو جادو کر دے تو اس نے دنیا کے بدلے اپنا دین بیچ دیا اور نور ایمان کے عوض دل کی تاریکی خرید لی ۔ اور جو شخص کسی فعل پر رضامندی کا اظہار کرتا اور اسے پسند کرتا ہے وہ خود بھی اس فاعل جیسا ہی گناہگار ھوتا ہے ۔

چنانچہ " اسلام کے دس نواقض " میں مذکور ہے : جس نے یہ ( جادو ) کیا یا اس پر رضامند ھوا ، اس نے کفر کیا ۔

اور ارشاد الہی ہے :

" اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں ( جادو وغیرہ ) کا خریدار ھوا اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے۔ [6] "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حسد و جادو کا وبال

جو شخص جادو گر کے پاس جاتا ہے وہ اپنے رب کو ناراض اور اس کی نعمتوں پر ظلم کرتا ہے ۔ وہ دوسروں پر اللہ کی نعمتوں کو دیکھ دیکھ کر اتنا کڑھتا ہے اور اس حد تک حسد میں مبتلا ھو جاتا ہے کہ جادو کے ذریعے وہ انہیں اس سے زائل کروانا چاہتا ہے اور کسی کے لۓ جادو کروانے والے کا وبال خود اسی کے سر آتا ہے

جیسا کہ اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا ہے :

" اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ [7] "
امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :

" یعنی ان کے مکرہ و جادو ) کا وبال خود انہی کے اپنے سر پر ہی ھوتا ہے کسی دوسرے پر نہیں۔ "

امام محمد بن کعب القرظی فرماتے ہیں:

" تین کام ایسے ہیں کہ جو بھی کرے اسے اس وقت تک نجات نہیں ملتی جب تک کہ خود اس پر اس کا مکر نازل نہ ھو ، یا اس پر ظلم و گناہ واقع نہ ھو اور اس کے ساتھ بدعہدی کر کے اسے ادھیڑ کر نہ رکھ دیا جاۓ ۔ لھذا اے مخاطب ! کسی سے جاود کروا کر جادوگروں جیسے گرے پڑے لوگوں کے ساتھ ہی آپ بھی دین سے نہ نکل جائيں اور یہ بات یاد رکھیں کہ یہ دنیا بہت ہی چھوٹی عمر والی ہے اور عنقریب تمھیں اندھیری قبر میں مٹی ( اینٹ ) کا سرہانہ بنانا ھو گا ۔اپنے سابقہ گناہ سے توبہ کا اعلان کر دیں اور دوسروں کے ساتھ نیکی و احسان کرکے اپنے دل کو حسد کے میل سے دھو ڈالیں نہ یہ کہ انہیں سے جادو کرواتے پھریں اور جس نے کسی کو جادو کروا رکھا ہے اس سے جادو کی گرہ کھلوا دیں قبل اس کے عظمتوں والے رب کی طرف سے تمھاری پکڑ آ جاۓ ۔ "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سحر زدہ مظلوم

سحر زدہ ( مسحور ) مظلوم ھوتا ہے ۔ عین ممکن ہے کہ کسی کے حسد و جادو کی وجہ سے اس سے جو نعمت چھن گئی ھو اللہ تعالٰی اسے اس سے بھی بڑی نعمت سے نواز دے ۔ اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جیسے چاہتا ہے آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تاکہ اس کی کامیابی کی صورت میں رفعت و بلندی عطا کرے اور اس کے گناھوں کو مٹاۓ-

چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

" اللہ جسے خیر و بھلائی پہنچانا چاہے اسے ( دنیا میں ہی ) کسی مشکل و مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ [8] "
سحر زدہ کو اس مصیبت سحر پر غمزدہ نہ ہونا چاہیےکیونکہ اللہ تعالٰی اپنے مومن بندے کو آزمائش میں ڈال کر جانچتا ہے تاکہ وہ اسے اپنا مقرب بناۓ اور اس مصیبت پر ناراض نہ ھوں اور نہ ہی اللہ تعالٰی کی طرف لکھی اس تکلیف پر جزع و فزع یا واویلا کریں کیونکہ عین ممکن ہے کہ یہ مصیبت و جادو آپ کے لۓ سعادت مندی و خوشحالی کا سبب بن جاۓ ۔

ارشاد الہی ہے :

{{اقتباس|عجب نہیں کہ ایک چيز تمھیں بری لگے اور وہ تمھارے حق میں اچھی ھو اور عجب نہیں کہ ایک چيز تمھیں اچھی لگے مگر وہ تمھارے حق میں بری ھو۔[9]
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مظلوم کی بد دعا

مظلوم و مسحور کی بددعاء عند اللہ مقبول ھوتی ہے ۔

چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے:

" تین دعائيں تو بلاشک و شبہ مقبول ھوتی ہیں :مظلوم کی بددعا ۔مسافر کی دعاءاور والد کی بد دعاء اپنے بیٹے کے خلاف .
"
[10]
اگر آپ صبر و شکیب سے کام لیں گے اور اللہ کا تقوی اخیار کۓ رہیں گے تو حسن انجام آپ کا مقدر ھو گا ۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جادو سے بچنے کی دعائیں

دعائے ذوالنون:

آپ ذوالنون حضرت یونس علیہ السلام والی بکثرت کرتے رہا کریں اور ان ک وہ دعاء یہ آیت کریمہ ہے :

" لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمیں۔ [11]
ترجمہ: تیرے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں تو پاک ہے ( اور ) بیشک میں قصور وار لوگوں میں سے ھوں ۔
"
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

" جو مسلمان شخص بھی یہ دعاء مانگے گا اللہ اس کی دعاء ضرور قبول کرے گا۔ [12] "
علامہ ابن قیم رحمۃ علیہ لکھتے ہیں :

" یہ ایک مجرب نسخہ ہے تو جو شخص بھی اس کو سات مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالٰی اس کی دعاء قبول کرے گا۔ "

مصیبت سے بچاؤ کی دعاء :

اس کے علاوہ ان کلمات کے ساتھ اپنی زبان کو تر رکھا کریں :

" انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللھم اجرنی فی مصیبتی و اخلف لی خیرا منھا۔

ترجمہ:ہم سب اللہ ہی کے لۓ ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔ اے اللہ ! مجھے میری اس مصیبت سے بچانا اور مجھے اس سے بہتر معاوضہ عطا کرنا۔
"
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

" جس نے یہ دعاء کی اسے اللہ اس مصیبت سے بچا لیتا ہے اور اس ( مفقود چیز ) سے بہتر عطا فرماتا ہے۔ [13] "
معوذتین :

قرآن کریم کی آخری دو سورتیں معوذتین ( قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ) کا پڑھنا بھی جادو کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔

اسی سلسلہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مخاطب ھو کر فرمایا تھا :

" ان دونوں سورتوں ( معوذتین ) کے ساتھ اللہ کی پناہ حاصل کیا کرو ان جیسی دوسری کوئی چيز کسی پناہ مانگنے والے کو حاصل نہیں۔ [15] "
علامہ ابن قیم لکھتے ہیں :

" کہ مسلمانوں کو ان دو سورتوں کے ذریعے اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی ضرورت سانس لینے ، کھانے پینے اور لباس پہننے کی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔ "

اواخر البقرہ اور عجوہ :

جس نے سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھ لیں وہ اسے شرور و آفات سے رات بھر بچاۓ رکھنے کے لۓ کافی ھو جاتی ہیں ایسے ہی صبح کے وقت عجوہ نامی کھجور کے سات دانے کھانا جادو ھونے سے روکتا ہے ۔

چنانچہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہے :

" جس نے صبح کے وقت سات دانے عجوہ کھجور کے کھا لۓ اسے اس دن جادو اور زھر اثر نہیں کرتا۔ [16] "
 
Last edited:

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
مال کھانا

یہ جادو گر لوگوں کو مصائب و غموں اور پریشانیوں میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ کتنے ہی صحتمند و تندرست لوگ ہیں کہ جن کی بیماری کا باعث یہ جادو گر بن گۓ ہیں ۔ کتنے ہی فقیر و نادار لوگ ہیں کہ جو جادوگروں کے ہاتھوں چھنی عافیت کی بازیابی کے لۓ قرضوں کے نیچے دب گۓ ہیں اور اپنے علم غیب کے دعوے اور اپنی مزعومہ دوا کے عوض میں جادو گر کتنے ہی لوگوں کی کتنی بڑی بڑی رقمیں حرام ہڑپ کر گۓ ہیں ۔

جاری ہے
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
توبہ و استغفار

توبہ و استغفار بھی بکثرت کرتے رہا کریں اس کی بدولت آپ کے تمام غم دور کر دیۓ جائيں گے اور آپ کی تمام مشکلات حل کر دی جائيں گی ۔
گر آپ اپنے رب کی طرف پیش قدمی کریں جبکہ آپ مظلوم بھی ھوں تو یہ اس سے بدرجہا بہتر ہے کہ آپ اس کی طرف آئیں جبکہ آپ ظالم ھوں اللہ کی طرف لوٹ کر اسے ہی اپنا ملجا و ماوی بنا لیں اور بکثرت توبہ و استغفار کیا کریں اور دعائیں مانگتے رہیں ۔ اللہ تعالٰی کی طرف سے کشائش و نجات بہت ہی قریب ہے اور اللہ کی رحمتوں سے کبھی مایوس نہ ھوں ۔


توبۂ نصوح

جس نے جادوگروں اور کاہنوں کے پاس جا کر اپنے نفس پر ظلم کیا اور اس نے اپنے نفس کے بہکاوے میں آ کر دوسروں کو نقصان پہنچایا تو اسے جاہیۓ کہ دین کو بگاڑنے والے ان افعال سے فورا رک جاۓ اوراس جرم عظیم سے توبہ نصوح کر کے اللہ کی طرف رجوع کر لے اور توبہ تائب ھونے والے لوگوں کی راہ اختیار کر لے اور ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کی راھوں سے بچ جاۓ ۔

اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے :

{{اقتباس|اور جادو گر کہیں سے بھی آۓ کامیاب نہیں ھوتا۔ [14]

قرب الہی آفات سے دوری

جو شخص اللہ کے قریب ھوتا ہے وہ آفات و مصائب سے بہت دور رہتا ہے ۔ اور اللہ کا بکثرت ذکر کرتے رہنا جادو کے واقع ھونے سے روکنے کا سبب ہے اور نماز فجر باجماعت ادا کرنا شرور و مصائب سے بچنے کا قلعہ ہے اور سورۃ بقرہ بہت ہی برکتوں والی سورت ہے ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے :

" سورۃ بقرہ پڑھا کرو، اس کا اخذ کرنا باعث برکت ہے اور اس کا ترک کرنا حسرت و ندامت کا سبب ہے اور باطل پرست ( جادوگر ) اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔ "
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
گانا و موسیقی اور جادو

گناھوں اور ہر طرح کی موسیقی سے بچیں یہ شیاطین کو گھروں میں کھینچ لانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔ جب کسی بندے کا پیٹ ذکر الہی سے خالی ھو اور وہ اپنے رب کی عبادت بہت کم کرتا ھو اور وہ قرآن کریم کی تلاوت بھی نہ کرے تو اس پر جادو گر کا وار بہت جلد چل جاتا ہے ۔

لھذا بکثرت قرآن پڑھا کریں اور اپنے اوقات کو ذکر الہی سے معمور اور اللہ کی عبادت سے مصروف رکھا کرین ۔ قرآن کریم ہر قسم کی تمام بیماریوں کی شفاہ ہے اور ذکر الہی بندے کو تمام اذیت دینے والی چیزوں سے بچاتا ہے ، سینہ و دل کو کھولتا ہے اور اطمینان قلب ( دل کا سکون ) کا باعث بنتا ہے ۔

ارشاد الہی ہے :

" خبردار ! اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون و اطمینان ملتا ہے۔ [17] "
 
Last edited:
Top